وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی ہے!!! بادبان الرٹ۔ منی بجٹ کی تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں ابھی کچھ دیر میں۔

بادبان رپورٹ
وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی ہے!!!۔
بادبان الرٹ۔ منی بجٹ کی تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں ابھی کچھ دیر میں۔ 

پنجاب حکومت کا بسنت پر پابندی کا فیصلہ!!!۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں کی بوکاٹا بسنت منانے کا خواب ادھورہ رہ گیا۔ بادبان الرٹ

بادبان رپورٹ
پنجاب حکومت کا بسنت پر پابندی کا فیصلہ!!!۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں کی بوکاٹا بسنت منانے کا خواب ادھورہ رہ گیا۔ بادبان الرٹ

خدیجہ صدیقی پر خنجرسے حملہ کیس: سپریم کورٹ کے حکم پر ملزم شاہ حسین کمرہ عدالت سےگرفتار۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

خدیجہ صدیقی حملہ کیس: سپریم کورٹ کے حکم پر ملزم شاہ حسین گرفتار 

 خدیجہ صدیقی حملہ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم شاہ حسین کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، تاہم عدالت عظمیٰ نے سیشن کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا، جس کے تحت ملزم کی 7 سال کی سزا کم کر کے 5 سال کر دی گئی تھی۔

مہنگائی کا طوفان!!! تیسرے منی بجٹ میں غریب عوام کی موت کا مکمل سامان تیار!!!۔ پارلیمنٹ میں انوکھا بجٹ پیش کیا جائے گا۔ اپڈیٹس کے لئے بادبان نیوز وزٹ کرتے رہیں۔

بادبان رپورٹ
مہنگائی کا طوفان!!! تیسرے منی بجٹ میں غریب عوام کی موت کا مکمل سامان تیار!!!۔ پارلیمنٹ میں انوکھا بجٹ پیش کیا جائے گا۔ 

عوام کے لئے مزید مشکلات!!! بجلی کا بم دوبارہ گرانے کی منظوری دے دی گئی!!! بجلی مہنگی کر دی گئی۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
عوام کے لئے مزید مشکلات!!! بجلی کا بم دوبارہ گرانے کی منظوری دے دی گئی!!! بجلی مہنگی کر دی گئی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 63 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے سےصارفین پر 4 ارب 20 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 41 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب استعفٰی دے!!! مسلم لیگ ن کا مطالبہ۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ استعفیٰ دیں، غیر جانبدار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں اور اگر بے گناہ ثابت ہو جائیں تو عہدوں پر واپس آ جائیں۔ ذیشان پہلا دہشت گرد ہوگا جس کا تعلق دہشت گردوں سے 3 دن سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ابھی تک یہ ذیشان کا تعلق دہشت گردوں سے جوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں

بادبان رپورٹ : قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ استعفیٰ دیں، غیر جانبدار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں اور اگر بے گناہ ثابت ہو جائیں تو عہدوں پر واپس آ جائیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ آنکھوں ميں دھول جھونکنے کے برابر ہے، کوئی بھی شخص حکومت کے احمقانہ اور جاہلانہ مؤقف کو تسلیم نہیں کرسکتا، اس ڈرامے کو یکسر مسترد کرتے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت نے ڈرامہ رچا کر ذمہ داران کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جب کہ وزراء نے مرنے والے چاروں افراد کو دہشت گرد کہا، چاروں کے نام ریڈ بک میں درج ہونے کا کہا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا نے واقعے میں مزاحمت اور 2 دہشت گردوں کے فرار کا کہا اور خود کش جیکٹس اور اسلحہ ملنے کا بھی کہا گیا، وزراء کا یہ مؤقف ملزمان کو بچانے کی کوشش تھی جس کا اب جواب دیں اور قوم سے معافی مانگیں۔

رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ ذیشان پہلا دہشت گرد ہوگا جس کا تعلق دہشت گردوں سے 3 دن سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ابھی تک یہ ذیشان کا تعلق دہشت گردوں سے جوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

اس موقع پر وہاں موجود رانا تنویر حسین نے کہا کہ سانحہ ساہیوال سے پوری قوم میں بے چینی اور خوف ہے، چند افسران کو قربانی کا بکرا بنا دیا گيا ہے لیکن بہت سے سوالات ابھی تک حل طلب ہیں۔

رانا تنویر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ٹویٹ کچھ اور جب کہ وزراء کا مؤقف کچھ اور تھا، کل جو ایکشن لیا وہ گونگلوؤں سے مٹی جھاڑنے والی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف دہشت گرد کہتے تھے دوسری طرف دو کروڑ امداد دیتے ہیں، چند افسران کو قربانی کا بکرا بنا دیا گیا، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب استعفیٰ دیں۔

بادبان الرٹ: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مستونگ کے قریب گر کر تباہ۔ پائلٹ شہید۔ ایف سیون پی جی کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ۔

بادبان الرٹ

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مستونگ کے قریب گر کر تباہ۔ پائلٹ شہید۔ ایف سیون پی جی کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ۔ 

بادبان رپورٹ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا معمولی جرائم کے مقدمات کو 3 ماہ میں تمٹانے کا حکم۔ تمام معمولی مقدمات 30 اپریل تک ختم کرنے کا حکم۔ سیشن ججز کو متعلقہ میجسٹریٹ کی کارکردگی رپورٹس ہر ہفتے بھیجنے کی ہدائیت۔

بادبان رپورٹ
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ
معمولی جرائم کے مقدمات کو 3 ماہ میں تمٹانے کا حکم۔
تمام معمولی مقدمات 30 اپریل تک ختم کرنے کا حکم۔ سیشن ججز کو متعلقہ میجسٹریٹ کی کارکردگی رپورٹس ہر ہفتے بھیجنے کی ہدائیت۔ 

حسینہ آیان علی کو آئندہ سماعت پر طلب۔5 لاکھ ڈالرز بیگ اور جیبوں میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
حسینہ آیان علی کو آئندہ سماعت پر طلب۔5 لاکھ ڈالرز بیگ اور جیبوں میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت۔
سماعت کے دوران عدالت نے ایان علی کی جانب سے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لینے، مستقل حاضری سے استثنیٰ، معافی اور مقدمہ ختم کرنےکی درخواستیں مسترد کردیں۔

اس کے ساتھ ہی خصوصی عدالت نے ملزمہ ایان علی کو آئندہ تاریخ پر پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

خصوصی عدالت نے گواہان کو بھی نوٹس جاری کرکے کرنسی اسمگلنگ کیس کی آئندہ سماعت 15 فروری تک کے لیے ملتوی کردی۔