سعد رفیق کو رکن پی اے سی نہیں بنایا جا سکتا۔ سپیکر کی معذرت۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا رکن بنانے سے معذرت کر لی ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات میں خواجہ سعد رفیق کو پی اے سی کا رکن بنانے کی درخواست کی تھی۔

تاہم سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر کی سہولت کی خاطر خواجہ سعد رفیق کو رکن نہیں بنایا جا سکتا، خواجہ سعد رفیق کو ممبر پی اے سی بنانے سے اچھا پیغام نہیں جائے گا۔

اس سے قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں رکنیت کے معاملے پر حکومت اور مسلم لیگ ن میں محاذ آرائی نے زور پکڑ لیا تھا۔ وزیراعظم کی جانب سے ریاض فتیانہ کی جگہ شیخ رشید کو نامزد کیا گیا تو جواب میں شہباز شریف نے ایاز صادق کے بجائے خواجہ سعد کو رکن بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان
گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ کا کہنا ہے کہ مالی خسارہ کم جبکہ افراط زر کی شرح بڑھ رہی ہے، جب آئی ایم ایف پروگرام میں جائیں گے تو کچھ ان کی اور کچھ اپنی منوائیں گے۔

سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ شرح سود میں پچیس بیسز پوائنٹ کا اضافہ جبکہ بنیادی شرح دس اعشاریہ دو پانچ فیصد ہو گئی۔ گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ سال جولائی تا نومبر میں بڑے صعنتی یونٹس میں 9۔0 فیصد اضافہ ہوا، بڑی فصلوں کی پیداوارمیں کمی آئی ہے۔ گزشتہ 6 ماہ میں سٹیٹ بینک سے حکومتی اور نجی شعبے کے لیے بھی قرضوں میں اضافہ ہوا۔

مُلک دیوالیہ ہے، آئی ایم ایف آسان راستہ ہے لیکن مُلک کے حق میں نہیں۔ مُلک کو انتہائی بُرے حال میں چھوڑ کر گئے، وزیراعظم عمران خان کی ”پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ“ کے اجراء کی تقریب سے خطاب ۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو پاؤں پر کھڑا کرنے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی صرف اپنے مفاد میں، آئندہ کوئی اپنی جنگ لڑنے کے لئے مجبور نہیں کرے گا، اپنے پاسپورٹ کی دنیا بھر میں عزت کرائیں گے

وزیراعظم عمران خان نے ”پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ“ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کا یہ حال بیڈ گورننس اور کرپشن کی وجہ سے ہے۔ منزل تک پہنچنے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، برے وقت میں ہی انسان کا پتا چلتا ہے، انشا اللہ یہی ملک دنیا کے لیے مثال بنے گا۔ ”پاکستان بناؤ سرٹفیکیٹ“ مشکل سے نکلنے میں مدد کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سہولیات میں مزید اضافہ کریں گے، زلفی بخاری اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں، بیرون ملک مقیم تمام پاکستانی بینکنگ سیکٹر کے ذریعے پیسہ بھیجیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد پاکستانیوں نے بڑی مشکلات کا سامنا کیا۔ اب ہم پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے اور کسی اور کی جنگ نہیں لڑیں گے، ہم سب سے پہلے پاکستان کا مفاد دیکھیں گے اور سبز پاسپورٹ کی دنیا بھر میں عزت کروائیں گے۔

جیو، سماء، ایکسپریس، اور بول ٹی وی نیوز چینلز نے فواد چوہدری کی پریس کانفرنس میں اپنے مائیک اُٹھا لئے۔ مالکان کا ملازمین کو نکالنے پر احتجاج۔ بادبان الرٹ۔

بادبان رپورٹ
جیو، سماء، ایکسپریس، اور بول ٹی وی نیوز چینلز نے فواد چوہدری کی پریس کانفرنس میں اپنے مائیک اُٹھا لئے۔ مالکان کا ملازمین کو نکالنے پر احتجاج۔ بادبان الرٹ۔ 

سعودی عرب میں کرپشن کیخلاف کریک ڈاؤن ختم، اشرافیہ سے 106 بلین ڈالر سے زائد کی ریکوری۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
سعودیہ میں کرپشن کے خلاف کریک ڈائون!!! 160 بلین ڈالر سے زائد کی رقم وصول
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نومبر 2017 میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جس کے دوران کھرب پتی شہزادہ ولید بن طلال سمیت کئی شہزادوں، وزرا اور نامور شخصیات کو حراست میں لیا گیا اور ان سے ڈیل کے بعد 106 بلین ڈالر سے زائد کی رقم وصول کی گئی۔

سعودی عرب کی شاہی عدالت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کرپشن کے خلاف مہم کے دوران حکام نے 381 افراد کو طلب کیا جس میں سے 87 نے الزامات تسلیم کیے اور ایک معاہدے کے بعد معاملات طے پائے۔

نواز شریف اور زرداری ڈیل سے ناکامی کے بعد اب ڈھیل چاہتے ہیں۔ دوست ممالک کی مدد سے معیشت بہتر کررہے ہیں۔ شہباز شریف ڈیفالٹ محکمے چھوڑ کر گیا وہ کیسے احتساب کر سکتا ہے۔ شیخ رشید کی پریس بریفنگ۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
نواز شریف اور زرداری ڈیل سے ناکامی کے بعد اب ڈھیل چاہتے ہیں۔
دوست ممالک کی مدد سے معیشت بہتر کررہے ہیں۔
شہباز شریف ڈیفالٹ محکمے چھوڑ کر گیا وہ کیسے احتساب کر سکتا ہے۔

شیخ رشید کی پریس بریفنگ۔
سپریم کورٹ میں کیس ہار بھی گیا تو کمیٹی میں بیٹھوں گا، ریمانڈ کے اندر پروڈکشن آرڈر جاری کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی: نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کے معاملے پر ڈی جی پیپرا، ایف آئی اے اور سیکریٹری قانون طلب

بادبان رپورٹ
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کے معاملے پر کل ڈی جی پیپرا اور ڈی جی ایف آئی اے سمیت سیکریٹری قانون کو بھی طلب۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی اراکین نے ضمنی گرانٹس پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ گرانٹس پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر ہی مختص کردی جاتی ہے جس پر شہبازشریف نے وزارتِ خزانہ سے 2 ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

جھوٹ پر جھوٹ !!! سی ٹی ڈی اہلکار گاڑی پر فائرنگ سے مکرگئے۔ ہمیں کسی نے حکم نہیں دیا، صرف جوابی فائرنگ کی تھی۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

ساہیوال واقعے میں گرفتار سی ٹی ڈی اہلکار دورانِ تفتیش گاڑی پر فائرنگ سے مکرگئے۔
جھوٹ پر جھوٹ !!! سی ٹی ڈی اہلکار گاڑی پر فائرنگ سے مکرگئے۔
ہمیں کسی نے حکم نہیں دیا، صرف جوابی فائرنگ کی تھی۔

 مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سی ٹی ڈی کے گرفتار اہلکاروں صفدر، رمضان، سیف اللہ اور حسنین سے تفتیش کی۔

جے آئی ٹی نے گرفتار اہلکاروں سے سوال کیا کہ گاڑی پر فائرنگ کس نے کی؟ جس پر سی ٹی ڈی اہلکاروں نے پہلے فائرنگ سے انکار کردیا۔

سی ٹی ڈی اہلکاروں کے فائرنگ سے انکار پر جے آئی ٹی نے ملزمان سے پوچھا کہ پھر کار میں سوار افراد کیسے ہلاک ہوئے؟ ملزمان نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے ملزمان سے سوال کیا کہ گولی چلانے کا حکم کس نے دیا تھا؟ اس پر بھی ملزمان نے فائرنگ میں پہل کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ ہمیں کسی نے حکم نہیں دیا، صرف جوابی فائرنگ کی تھی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت شروع۔ کیا وزیر اعظم عمران خان بھی حج 2019 میں کرپشن کو دیکھیں گے یا پھر پچھلی حکومتوں کی طرح اس مرتبہ بھی حج کرپشن پر آنکھیں بند کرلی جائیں گی۔ کرپشن کی تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
پانچ سال سےفی حج 2 لاکھ 84 ہزارکا ہوتا تھا جس میں 50 ہزار جی حج کرپشن ہوتی تھی اور حج 2019 میں ڈیڈھ لاکھ فی حج کرپشن کی جائے گی جس کی کابینہ منظوری دینے والی ہے!!!۔
کیا ہمیشہ کی طرح اس بار بھی عمران حکومت میں یہ کرپشن کا گھنائونا کھیل کھیلا جائے گا ؟
حج2019 فی حاجی کرپشن ایک لاکھ 50ہزار سے بھی زیادہ جس کی کابینہ آج منظوری دے گی

گزشتہ 5سال میں 2لاکھ 84ہزار روپے میں حج ہوتا تھا اس میں بھی فی حاجی 50ہزار روپے کی کرپشن ہوتی تھی 
اس بار حج4لاکھ 26ہزار روپے میں کرایا جائے گایہ حج2لاکھ 50ہزار روپے میں بھی کروایا جا سکتا ہے۔
کیا وزیراعظم عمران خان کو وزارت مذہبی امور ناکام کرنے کے لئے حاجیوں کے ساتھ 80ارب روپے کی کرپشن کا کھیل کھیل رہی ہے

2لاکھ 83ہزار پر فی حاجی 50ہزار روپے کرپشن کی بھی حج پالیسی آنے کے بعد مزید تحقیقات سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا
۔129ممالک ایسے بھی ہیں جن کو پاکستان میں ائیرپورٹ پر ہی ویزہ دے دیا جائے گا
وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہو گا اہم وزارتوں کے بارے میں اہم ترین فیصلے بھی کئے جائیں گے