آل پارٹیز پارلیمانی گروپ اور اقوامِ متحدہ کی ہیومن رائٹس کمیشن کی دو رپورٹس کے بعد تحریک انصاف حکومت نے فیصلہ کیا کہ ہمیں خاموشی توڑنا ہے مظلوموں کے ساتھ آواز اٹھانا ہے۔ تمام تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
آل پارٹیز پارلیمانی گروپ نے تحقیق اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد 30 اکتوبر کو جو رپورٹ شائع کی وہ وہی تھی جو پاکستان سال ہا سال سے کہتا چلا آ رہا ہے

2018 جون میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ شائع ہوتی ہے جو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ھندوستان کی طرف سے سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتی ہے

ان دو رپورٹس کے بعد ہم تحریک انصاف نے فیصلہ کیا کہ  ہمیں خاموشی توڑنا ہے مظلوموں کے ساتھ آواز اٹھانا ہے
تحریک انصاف مغرب کی آشیرباد سے نہیں آئے ہمارے پیچھے 22 سال کی جہد مسلسل ہے

ہمیں کہا جاتا تھا کہ ہمارے پاس قیادت نہیں آج میں آپ سب کو مبارک باد دیتا ہوں کہ منزل قریب ہے منزل وزارتِ خارجہ کی کرسی نہیں بلکہ نیا پاکستان ہے
جس حال میں پاکستان کی باگ ڈور عمران خان کو دی گئی وہ آپ سب کے سامنے ہے آپ لوگ قابلِ تحسین ہیں کہ آپ وطن سے محبت کرتے ہیں یہاں کماتے ہیں اور 22 ارب ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں آپ نے اپنے کردار سے ثابت کیا کہ آپ افضل پاکستانی ہیں

جیسے علیم خان مستعفی ہوئے شہباز شریف بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے دستبردار ہوجائیں۔ انفارمیشن منسٹر فواد چوہدری۔

بادبان رپورٹ 

ویڈیو بیان میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف 22 سال جدوجہد کی ہے اور یہ عمران خان کی ذاتی لڑائی نہیں بلکہ پاکستان کے لوگوں کی لڑائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ کسی کو این آر اوملے گا، یہ ناممکن ہے کیوں کہ عمران خان کی حکومت میں کسی کو این آر او نہیں ملے گا، واضح کردیں نہ ڈیل ہوگی، نہ ڈھیل ہوگی،کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

آف شور کمپنیاں: عبدالعلیم خان کی آج لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی۔ پی ٹی آئی کارکن احتساب عدالت کے باہر موجود۔ تمام تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، نیب کی جانب سے علیم خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پی ٹی آئی کارکن احتساب عدالت کے باہر موجود ہیں۔

 احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کیس کی سماعت کریں گے، نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ دلائل دیں گے۔ عبدالعلیم خان نے بھی وکیل امجد پرویز کی خدمات حاصل کرلیں جو احتساب عدالت میں عبدالعلیم خان کا دفاع کریں گے۔ امجد پرویز شہباز شریف کے نیب ریفرنس میں وکیل ہیں۔

پنجاب کے ڈی فیکٹو وزیر اعلٰی ، علیم خان گرفتار۔۔۔ فیض آباد دھرنا، زمہ دار حکومتی عہدے داروں کو سزا نہ ملنے سے غلط روائیت جنم لیتی ہے۔۔۔ تحریک انصاف کے تین اہم سرمایہ کار گرفتار یا نا اہل۔۔۔ پرویز خٹک اور سپیکر پنجاب اسمبلی کی گرفتاری کا خطرہ ۔۔۔ دھرنے کی پشت پناہی کرنے والے فوجی افسران کے خلاف کاروائی کا حکم۔۔۔ مجھے جیل منتقل کیا جائے، سابق وزیر اعظم نواز شریف۔۔۔ افغانستان پرقبضہ نہیں چاہتے، طالبان۔ اور بہت کچھ جانئے ڈیلی پوسٹ انٹرنیشنل پر۔ آن لائن پڑھنے کے لئے کلک کریں۔