شہباز شریف کو ہٹایا گیا تو پیپلز پارٹی اور ن لیگ پارلیمنٹ سے استعفے دے گی۔۔۔ افغان صدر نے طالبان کو کابل میں دفتر کھولنے کی پیش کش کر دی۔۔۔ نیب کے پر کاٹنے کے لئے حکومت اپوزیشن گٹھ جوڑ۔۔۔ آئی ایم ایف سے خفیہ ڈیل سامنے لائی جائے۔۔۔ نیوی نے 4 ارب ہوا میں جھونک دئے۔۔۔ پی اے سی چئیرمین ہٹایا تو جمہوریت نہیں رہے گی، خواجہ آصف۔۔۔ پاکستان میں ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے، وزیر اعظم ۔۔۔ اور بہت کچھ جانئے ڈیلی پوسٹ انٹرنیشنل پر۔ آن لائن پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

سہیل رانا رپورٹ: پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف پاکستان پہنچ گئے ۔ وزیر اعظم ، وزیر خارجہ اور آرمی چیف سے اہم مُلاقاتیں کریں گے۔ یمن کی صورتحال سمیت کرائون پرنس محمد بن سلیمان کے دورے کے بارے میں بھی معاملات طے کیئے جائیں گے۔ راحیل شریف کا استقبال سینئیر فوجی افسران اور سعودی سفارتخانے نے کیا۔

سہیل رانا رپورٹ
پاک فوج کےسابق  سربراہ جنرل راحیل شریف پاکستان پہنچ گئے ۔ وزیر اعظم ، وزیر خارجہ اور آرمی چیف سے اہم مُلاقاتیں کریں گے۔
یمن کی صورتحال سمیت کرائون پرنس محمد بن سلیمان کے دورے کے بارے میں بھی معاملات طے کیئے جائیں گے۔ راحیل شریف کا استقبال سینئیر فوجی افسران اور سعودی سفارتخانے نے کیا۔ 

رپورٹ سہیل رانا : بحریہ کی امن مشقیں مکمل طور پر ناکام۔ چار ارب روپے پاکستانی سمندرمیں جھونک دیئے!!!۔ نیول چیف گزشتہ ساٹھ سال میں سب سے کمزور نیول چیف ثابت ہو رہے ہیں۔ ظفرعباسی کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقاب عباسی نے پاکستان کے سب سے نامور ایڈمرل حسینی کو سُپرسیڈ کر کے نیول چیف بنایا۔ جب سے موجودہ نیول چیف نیوی کے سربراہ بنے ہیں نیوی پبلک ریلشننگ کے علاوہ کوئی کام نہیں کر رہی۔ کیا نیوی نے پاکستان میں اگلا سمندری مارشل لاء لگانا ہے؟ ایڈمرل حسینی نے ، ظفرعباسی کے چیف بننے پر استعفیٰ دے دیا تھا۔ ایڈمیرل حسینی وہ ایڈمرل تھے جنہوں نے سمندر میں امریکی آبدوزوں کو غرق کیا تھا جب وہ پاکستانی حدود میں داخل ہو رہی تھیں۔ کیا وزیر اعظم عمران خان ان مشقوں میں خرچ ہونے والے پیسوں کو سپلیمنٹری فنڈ جاری کری گے کیونکہ ایک طرف تو عوام خودکشیوں پر اُتر کائی ہے اور دوسری طرف اسطرح کی دفاعی مشقیں جن کا کوئی حاصل وصول نہیں ۔ وزیر اعظم کو چاہیئے کہ وہ ان چار ارب روپے کی تحقیقات کرے۔

رپورٹ سہیل رانا
بحریہ کی امن مشقیں مکمل طور پر ناکام۔

چار ارب روپے پاکستانی سمندرمیں جھونک دیئے!!!۔
نیول چیف گزشتہ ساٹھ سال میں سب سے کمزور نیول چیف ثابت ہو رہے ہیں۔

ظفرعباسی کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقاب عباسی نے پاکستان کے سب سے نامور ایڈمرل حسینی کو سُپرسیڈ کر کے نیول چیف بنایا۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں

جب سے موجودہ نیول چیف نیوی کے سربراہ بنے ہیں نیوی پبلک ریلشننگ کے علاوہ کوئی کام نہیں کر رہی۔
کیا نیوی نے پاکستان میں اگلا سمندری مارشل لاء لگانا ہے؟
ایڈمرل حسینی نے ، ظفرعباسی کے چیف بننے پر استعفیٰ دے دیا تھا۔ ایڈمیرل حسینی وہ ایڈمرل تھے جنہوں نے سمندر میں امریکی آبدوزوں کو غرق کیا تھا جب وہ پاکستانی حدود میں داخل ہو رہی تھیں۔


کیا وزیر اعظم عمران خان ان مشقوں میں خرچ ہونے والے پیسوں کے لئے سپلیمنٹری فنڈ جاری کریں گے کیونکہ ایک طرف تو عوام خودکشیوں پر اُتر آئی ہے اور دوسری طرف اسطرح کی دفاعی مشقیں جن کا کوئی حاصل وصول نہیں ۔ وزیر اعظم کو چاہیئے کہ وہ ان چار ارب روپے کی تحقیقات کرے۔

فیصل آباد میں قاتل ڈور سے ایک اور نوجوان قتل۔ فیصل آباد میں پولیس بے بس۔ شہری پتنگ بازی سے ایک دوسرے کی جان کے دشمن بن گئے ۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
پنجاب حکومت کے دعوؤں کے باوجود خونی کھیل کو نہ روکا جا سکا۔
فیصل آباد میں قاتل ڈور نے ایک اور گھر اجاڑ دیا۔
نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے جان کی بازی ہار گیا۔
کچھ روز قبل منائی گئی بسنت پر بھی دو لوگ جان سے گئے جبکہ بیس زخمی ہوئے تھے۔

کشمیر لہو لہو !!! بھارتی فوج کی دہشت گردی، پانچ مزید کشمیری نوجوان آج شہید کر دیئے گئے۔ ضلع کلگام میں شہریوں اور بھارتی فوجیوں کا شدید تصادم۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
قبوضہ کشمیر میں بھارت نے فوجی دہشت گردی کے دوران پانچ کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔ ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے زبردست احتجاج کیا۔ بھارتی فورسز کے پیلٹ گن کے فائر سے متعدد نوجوان زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کلگام کے گاؤں کیلام میں بھارتی فوج نے آپریشن کرتے ہوئے نوجوانوں کو شہید کیا۔ ظالمانہ کاروائی کے خلاف کشمیریوں نے زبردست احتجاج کیا۔

بھارتی فوج نے مظاہرین پر پیلٹ گن کے فائر کیے جس سے متعدد نوجوان زخمی ہو گئے۔ پیلٹ گن کے فائر سے زخمی بارہ نوجوانوں کو ہسپتال پہنچایا گیا۔

افغانستان : امریکی افواج اور نیٹو فورسز کی مشترکہ کاروائی۔ 62 طالبان ہلاک، متعدد زخمی۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

افغانستان : امریکی افواج اور نیٹو فورسز کی مشترکہ کاروائی۔
راکٹ لانچرز اور ڈرونز کا بڑی تعداد میں استعمال۔ 62 طالبان ہلاک، متعدد زخمی۔

بادبان رپورٹ : وزیر اعظم نے دورہِ دبئی کے مطلوبہ اہداف مکمل کر لئے۔ وزیر اعظم زرائع۔ وزیر اعظم عمران خان کی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کانفرنس سے خطاب۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
وزیر اعظم نے دورہِ دبئی کے مطلوبہ اہداف مکمل کر لئے۔ وزیر اعظم زرائع۔
وزیر اعظم عمران خان کی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کانفرنس سے خطاب۔
پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے انوسٹرز کو دعوت۔
پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ حکومت پاکستان معیشت پاکستان کے استحکام کے لئے سرگرم ہیں۔ 

عمران خان نے کہا کہ ترقی کی بنیاد ہی بہتر طرز حکمرانی ہے، خیرات میں ہم بہت آگے اور ٹیکس دینے میں بہت پیچھے ہیں، جب لوگ اتنے اچھے ہیں تو ٹیکس کیوں ادا نہیں کرتے، اس کی وجہ لوگوں کا حکمرانوں پر عدم اعتماد ہے، کرپشن سے ٹیکس کا پیسہ چوری ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحات مشکل ہیں مگرضروری ہیں، جب آپ شکست مان لیتے ہیں تب ہی آپ کو شکست ملتی ہے، جب آپ اصلاحات کرتے ہیں تو لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہم معاشی اصلاحات کررہے ہیں، سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن کی تشکیل میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے معاونت کی تھی، ہمیں اپنے ٹیلنٹ کو آگے لانا ہوگا، میں پاکستان کو بہت اوپر لے کر جانا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے، سرمایہ کاروں سے کہتا ہوں کہ یہ وقت ہے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا، سرمایہ کار اس بہترین موقع کو ضائع نہ کریں۔