بارش کا نیا سلسلہ آج ملک میں داخل ہوگا۔ مُلک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی شروعات۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
بادلوں کی جھڑی پھر لگنے کو تیار ہے۔ بارش کا نیا سلسلہ آج بلوچستان سے ملک میں داخل ہوگا جس سے کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر علاقوں میں بادل برسیں گے۔ ادھر شگر میں برفباری کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا، ہر طرف سفیدی چھا گئی۔ کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں نے سردی بڑھا دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا نیا سلسلہ آج رات سے بلوچستان سے ملک میں داخل ہوگا، کوئٹہ، قلات، ژوب اور خضدار میں بارہ سے 15 فروری تک بادل برسیں گے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا۔

بدھ سے جمعہ تک اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور اور کوہاٹ سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش ہو گی۔ کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں کے ڈیرے ڈال لئے ہیں جس سے سردی اور بڑھ گئی ہے۔

ادھر پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ضلع شگر میں آسمان سے سفید موتیوں کی برسات ہوئی جس سے وادی میں وائٹ کارپٹ بچھ گیا ہے۔

آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان ٹیم 3 پوائنٹس کی تنزلی کے باوجود پہلی پوزیشن پر۔ کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقا کیخلاف حالیہ سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستان ٹیم کی رینکنگ میں تین درجہ تنزلی ہوئی تاہم وہ 135 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کی رینکنگ میں دو درجہ تنزلی آئی اور 124 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ جنوبی افریقا کی ٹیم 4 پوائنٹس پا کر 118 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی۔

انگلش ٹیم 118 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، آسٹریلیا 117 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور نیوزی لینڈ کی ٹیم 4 درجے ترقی پاکر 116 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کے بابراعظم 885 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، نیوزی لینڈ کے

کولن منرو دوسری، آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسری اور ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

فخر زمان ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں سے چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے جن کی جگہ آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے ایک درجہ ترقی پا کر حاصل کی جب کہ حسین طلعت 19 درجے بہتری کے ساتھ 56 ویں نمبر پر آگئے۔

ڈیموں کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے، فیصل واوڈا۔ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز نے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا سے ملاقات۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز نے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا سے ملاقات کی جس میں آبی وسائل سمیت دیگر مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جنہیں مستقبل میں پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ یہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین وقت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان حکومت کی کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ اس موقع پرامریکی سفیر نے پاکستانی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

شریف فیملی کو این آر او دلوانا پہلے بھی غلطی تھی۔ شریف فیملی نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری کی وزیر اعظم عمران خان سے گفتگو۔ بادبان الرٹ

بادبان رپورٹ
شریف فیملی کو این آر او دلوانا پہلے بھی غلطی تھی۔
شریف فیملی نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔
لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری کی وزیر اعظم عمران خان سے گفتگو۔ فواد چوہدری کا ٹویٹ

پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں ہرا دیا۔ بادبان سپورٹس

بادبان رپورٹ
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن کو 4 وکٹ سے شکست دی۔

ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 47.3 اوورزمیں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

ویسٹ انڈیز ویمنز کی سات کھلاڑی ڈبل فیگرمیں داخل نہ ہو سکیں۔ پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو اور ڈائنا بیگ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان ویمن ٹیم نے مقررہ ہدف 47.2 اوورز میں 6 وکٹ پر حاصل کر لیا۔

آرمی چیف سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کی ملاقات۔ ملاقات میں علاقائی امن واستحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سابق آرمی چیف و  اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر اِن چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے ملاقات کی۔

 آرمی چیف سے دہشت گردی کے خلاف بننے والے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔

 ملاقات میں علاقائی امن واستحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کو سراہا۔

 اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے اور وفد کے شرکاء دو روز تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ 

بادبان رپورٹ :۔ افغان صدراشرف غنی کے لئے افغانستان میں عوام کے سامنے آنا مشکل ہو گیا۔ اشرف غنی کو جلسہ گاہ سے افغانی عوام نے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

بادبان رپورٹ :۔
افغان صدراشرف غنی کے لئے افغانستان میں عوام کے سامنے آنا مشکل ہو گیا۔

اشرف غنی کو جلسہ گاہ سے افغانی عوام نے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

بادبان رپورٹ:۔ پاکستان نے بھارتی قیدیوں کو قونصل خانے تک رسائی دے دی۔ کیا کلبھوشن پر خفیہ معاہدہ طے پا گیا ہے؟ وزارتِ خارجہ نے عوام کو دھوکے میں رکھ کر یہ اقدام کیسے اُٹھایا؟ خفیہ ایجنسیاں بھی چکرا گئیں۔ کیا پاکستانی قیدیوں کو بھی بھارت میں قونصل خانے کی رسائی دی گئی ہے؟ پاکستانی جیلوں میں 537 بھارتی قیدی موجود ہیں ۔

بادبان رپورٹ:۔
پاکستان نے بھارتی قیدیوں کو قونصل خانے تک رسائی دے دی۔ کیا کلبھوشن پر خفیہ معاہدہ طے پا گیا ہے؟

وزارتِ خارجہ نے عوام کو دھوکے میں رکھ کر یہ اقدام کیسے اُٹھایا؟  خفیہ ایجنسیاں بھی چکرا گئیں۔
کیا پاکستانی قیدیوں کو بھی بھارت میں قونصل خانے کی رسائی دی گئی ہے؟
پاکستانی جیلوں میں 537 بھارتی قیدی موجود ہیں ۔

بادبان رپورٹ:۔ آئی ایم ایف سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ اسد عمر۔ کام کے نہ کاج کے دشمن اناج کے۔ اپنی وزارت کی طرف دھیان کم دوسروں کی طرف زیادہ۔ اسد عمر کے کارنامے۔

بادبان رپورٹ:۔
آئی ایم ایف سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ اسد عمر۔
کام کے نہ کاج کے دشمن اناج کے۔ اپنی وزارت کی طرف دھیان کم دوسروں کی طرف زیادہ۔
اسد عمر کے کارنامے۔