بادبان رپورٹ:- سعودی ولی عہد پاکستان کے مہمان تھے عمران کے نہیں۔ نیب کی تحقیقات تو وزرا کے خلاف بھی جاری ہیں۔ نااہل حکومت غیر سنجیدہ ہے۔ سعودی ولی عہد پر قوم کو تقسیم کیا گیا۔ خورشید شاہ کی لاہور میں شہباز شریف سے ملاقات

بادبان رپورٹ

سعودی ولی عہد پاکستان کے مہمان تھے عمران کے نہیں۔

نیب کی تحقیقات تو وزرا کے خلاف بھی جاری ہیں۔ نااہل حکومت غیر سنجیدہ ہے۔

سعودی ولی عہد پر قوم کو تقسیم کیا گیا۔

  خورشید شاہ کی لاہور میں شہباز شریف سے ملاقات

 سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے شاندار دورہ پاکستان کے بعد ان کو پرتپاک انداز سے رخصت کیا گیا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم نے پر جوش انداز میں عظیم مہمان کو الوداع کیا ویڈیو میں دیکھیں تفصیلات بادبان رپورٹ

بادبان رپورٹ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے شاندار دورہ پاکستان کے بعد ان کو پرتپاک انداز سے رخصت کیا گیا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم نے پر جوش انداز میں عظیم مہمان کو الوداع کیا ویڈیو میں دیکھیں تفصیلات بادبان رپورٹ

پاکستان سعودی عرب کا دہشتگردی کیخلاف اقدامات جاری رکھنے کا عزم، سعودی ولی شہزادہ محمد بن سلمان عہد کے دورہ پاکستان سے متعلق مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق دونوں ممالک نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اقدامات جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان نیوز:۔
پاکستان سعودی عرب کا دہشتگردی کیخلاف اقدامات جاری رکھنے کا عزم، اعلامیہ

پاکستان میں بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہوئے، اعلامیہ
اسلام آباد: سعودی ولی شہزادہ محمد بن سلمان عہد کے دورہ پاکستان سے متعلق مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق دونوں ممالک نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اقدامات جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کااعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، اعلامیہ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق سعودی ولی عہد کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آیا، جس میں سعودی وزرا اور تاجر بھی شامل تھے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات سے متعلق ایک نئے باب کاآغاز ہے، جس میں دونوں ممالک کی جانب سے مختلف شعبوں میں معاہدوں اورایم اویوز پر دستخط کئے گئے اور دورے کے دوران مجموعی طور پر پاکستان میں بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہوئے، جب کہ ولی عہد نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کو رہاکرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے دو طرفہ تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا، جب کہ سعودی عرب کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے بھارت کو مذاکرات کی پیش کش کے اقدام کو سراہا گیا، اور پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی کاوشوں پر وزیراعظم کی تعریف کی، جب کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی حجاج کے لیے خدمات پر سعودی فرمانرواشاہ سلمان کاخصوصی شکریہ ادا کیا۔

بادبان نیوز:۔ پلوامہ واقعے کے بعد ملک بھر میں دہشتگردی کا ریڈ الرٹ جاری۔ بھارت کی خفیہ ایجنسی را ان ایکشن۔ لاہور کراچی گجرانوالہ فیصل آباد اسلام آباد ملتان اور دیگر شہروں میں دہشت گردی کا خطرہ۔ ملک بھر میں ریڈ الرٹ جاری

بادبان نیوز

پلوامہ واقعے کے بعد ملک بھر میں دہشتگردی کا ریڈ الرٹ جاری۔ بھارت کی خفیہ ایجنسی را ان ایکشن۔ لاہور کراچی گجرانوالہ فیصل آباد اسلام آباد ملتان اور دیگر شہروں میں دہشت گردی کا خطرہ۔

ملک بھر میں ریڈ الرٹ جاری

بادبان رپورٹ:‏ پاکستان وفد نے ہاتھ ملانا چاہا لیکن بھارتی وزارت خارجہ کے جائنٹ سیکرٹری دیپک متل اور وی ڈی شرما نے ہاتھ نہ ملایا ویڈیو میں دیکھیں


پاکستان وفد نے ہاتھ ملانا چاہابھارتی وزارت خارجہ کے جائنٹ سیکرٹری دیپک متل اور وی ڈی شرما نے ہاتھ نہ ملایا
پاکستانی اٹارنی جنرل انور منصور نے ہاتھ آگے بڑھایا لیکن بھارتی حکام نمستے کرتے رہے

بادبان رپورٹ:۔ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی۔ جاری جوابی کارروائی میں 5 کشمیری شہید۔ ایک میجر سمیت پانچ بھارتی فوجی ناسور ہلاک۔ انٹرنیٹ سروس بند۔ سوشل میڈیا بلاک۔ موبائل سروس بھی معطل۔

بادبان رپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی۔

جاری جوابی کارروائی میں 5 کشمیری شہید۔

ایک میجر سمیت پانچ بھارتی فوجی ناسور ہلاک۔

انٹرنیٹ سروس بند۔ سوشل میڈیا بلاک۔ موبائل سروس بھی معطل۔