Father in law of Sohail Rana Chief Editor Daily Post & Baadban has been buried. Click on the link to read full on Baadban TV

چیف ایڈیٹر روزنامہ پوسٹ /بادبان سہیل رانا کے سسر سپرد خاک
نماز جنازہ میں اہم سیاسی رہنمائوں، بیورو کریٹ ، سینئر فوجی افسران سمیت عمائدین علاقہ کی شرکت
راولپنڈی( ای پی آئی)روزنامہ پوسٹ انٹرنیشنل اور بادبان کے چیف ایڈیٹر رانا سہیل سجاد کے سسر حاجی دائود جن کا گزشتہ روز انتقال ہو گیا تھا ان کو لالکڑتی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، ان کی نماز جنازہ میں سابق وزیر داخلہ اور چیئرمین سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک، چیئرمین پیمرا سلیم بیگ ،سیکرٹری انور محمود، ڈائریکٹر جنرل انٹرل پبلسٹی سہیل علی خان سمیت سنیئر فوجی افسران بیوروکریٹ ، صحافیوں اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور رانا سہیل سجاد سے اظہار تعزیت کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر جنر ل آصف غفور، چیئرمین سینیٹ ، سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی، وزیراعظم کے مشیر یوسف بیگ مرزا نے رانا سہیل سجاد سے ان کے سسر حاجی دائود کی وفات پر تعزیت کی ہے

New test ranking of ICC, no Pakistani batsman couldn’t make place in top 10 Click on the link to see full news on BAADBAN TV

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں کوئی پاکستانی بلے باز ٹاپ 10 میں جگہ نہ بناسکا
ویرات کوہلی پہلے اور کین ولیمسن دوسرے نمبر،بابراعظم کا18واں،اسد شفیق21واں اوراظہرعلی کا23واں نمبر
دبئی(بادبان رپورٹ)آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 10 بلے بازوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے اور کین ولیمسن دوسرے نمبرپر ہیں۔ ہنری نکلز2درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبرپر آگئے ہیں۔ راس ٹیلر11درجے ترقی کے بعد13ویں نمبرپرپہنچ گئے ہیں۔پاکستان کے بابراعظم کا18واں،اسد شفیق21واں اوراظہرعلی کا23واں نمبر ہے۔بولرزمیں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کا دوسرا نمبر ہے۔ پاکستان کے محمد عباس دو درجہ تنزلی کے بعد 8 ویں نمبرپر چلے گئے ہیں۔ یاسرشاہ17ویں اور محمد عامر 29 ویں نمبر پر موجود ہیں

امریکہ کے قونصل جنرل کا دورہ پی ای اے ترجمان پی ای اے کے مطابق

ھکراچی،13 مارچ 2019 ؁ء
امریکن قونصل جنرل کراچی محترمہ جواین ویگنر نے آج پی آئی اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ سفارت خانے کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔ انہوں نے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک اورپی آئی اے ٹیم سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ارشد ملک نے امریکن سفارتکاروں سے پی آئی اے کی نیویارک ، شکاگو اور ہیوسٹن براہ راست پروازوں کی اجازت کے حصول کے لئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے لئے روانہ ہونے والی پروازیں اگر کسی اور ملک کے ذریعے آپریٹ کی جائیں تو یہ پروازیں ائر لائن کے لئے منافع بخش نہیں رہتیں۔ انہوں نے امریکی وفد کو پی آئی اے کے لئے نئے طیاروں کی خریداری کے متعلق بھی آگاہ کیا۔ارشد ملک نے کہا کہ حال ہی میں ملک میں سیکورٹی کی صورتحال میں غیر معمولی بہتری آئی ہے جس پر دیگر ممالک اور بالخصوص غیر ملکی سیکورٹی ایجنسی جن میں یورپ اور کینیڈا شامل ہیں نے اپنے اطمینان کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے حال ہی میں ایاٹا آپریشن سیفٹی آڈٹ میں کامیابی بھی حاصل کی ہے۔ ائر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ اسلام آباد کے نئے ائر پورٹ کے افتتاح سے سیکورٹی کے معاملات کو حل کر لیا گیا ہے اور برٹش ائر ویز اور دوسری ائر لائن کی پروازوں کا آغاز اس کا ثبوت ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نئی ایوی ایشن پالیسی میں تمام ائر لائنوں کو برابری کی سطح پر مواقع حاصل ہوں گے۔
امریکن قونصل جنرل محترمہ ویگنر نے کہا کہ وہ پی آئی اے کو براہ راست پروازوں کی اجازت کے لئے متعلقہ شعبہ سے رابطوں میں ہر ممکنہ مدد فراہم کریں گی۔ انہوں نے کہا وہ دونوں ملکوں کے درمیان مزید بہتر تعلقات کی خواہاں ہیں خاص طور پر کاروبار ی شعبہ میں تعلقات کو فروغ دینا ان کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں اس شعبہ میں بہتری کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے پی آئی اے میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ائر لائن کی کارکردگی کے بارے میں سوالات کئے۔ انہوں نے پی آئی اے انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے پی آئی اے کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ بعد ازاں ائیر مارشل ارشد ملک نے امریکی قونصل جنرل جو این ویگنر کو پی آئی اے کا سوینیئر پیش کیا۔

Malik Riaz’s application to pay 590 billion submitted to Supreme Court, Sheikh Azmat Bench asked Malik Riaz to pay billion rupees. While Malik Riaz offered 590 billion rupees for Bahria Town Karachi. Supreme Court Wednesday reserved its verdict in Bahria Town’s proposal to pay Rs450 billion for the land. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

بحریہ ٹاون کراچی کیلئے 450 ارب روپے کی پیشکش، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا
فیصلہ 21 مارچ کو سنایا جائے گا
اسلام آباد(ای پی آئی) بحریہ ٹاون نے اپنے کراچی کے منصوبے کے لیے 440 ارب سے بڑھا کر 450 ارب روپے کی پیشکش کرتے ہوئے نیب سے مقدمات ختم کرنے کی استدعا کردی جس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو 21 مارچ کو سنایا جائے گا۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس عظمت سعید شیخ کی زیر سربراہی بحریہ ٹان عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی جس میں بحریہ ٹاون نے گزشتہ روز کراچی منصوبے کے لیے کی گئی 440 ارب روپے کی پیشکش بڑھا کر 450ارب روپے کردی۔بحریہ ٹاون کے وکیل نے عدالت کو رقم کی ادائیگی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پانچ سال تک 2.25ارب روہے ماہانہ ادا کیے جائیں گے جس کے بعد بقیہ رقم کی ادائیگی 3 سال میں کی جائے گی۔

وکیل نے نیب کیسز ختم کرنے کی درخواست کرنے کےساتھ ساتھ زمین منتقلی کی فیس اور ٹیکس استثنی کی بھی استدعا کی۔انہوں نے کہا کہ 20 ارب روپے کی ڈاون پیمنٹ جبکہ اقساط کا 30 فیصد بھی جمع کراتے رہیں گے اور گارنٹی کے طور پر چڑیا گھر، پارکس اور سینیما پیش کریں گے۔جس پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ زمین منتقلی کے قانون کو معطل نہیں کر سکتے، جو ٹیکس اور سرکاری فیس بنتی ہے وہ دینا ہوگی۔سماعت کے موقع پر ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وکیل نے کہا کہ سندھ کی حکومتی شخصیات اور افسران کے بھی بحریہ سے متعلق مقدمات ختم کیے جائیں جس پر جسٹس عظمت شعید شیخ نے کہا کہ ڈیل بحریہ سے ہو رہی ہے، سندھ حکومت سے نہیں۔عدالت عظمی نے بحریہ ٹاون کراچی کے لیے 450 ارب کی پیشکش پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ تاثر نہ لیا جائے کہ عدالت پیشکش قبول کر لے گی۔بحریہ ٹاون کراچی کے حوالے سے فیصلہ 21 مارچ کو سنایا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر بحریہ ٹاون کی جانب سے ان کے ملک میں 3 منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 485ارب روہے کی پیشکش کی گئی تھی جس میں سے 440ارب روہے خصوصی طور پر کراچی منصوبے کے لیے وقف کیے گئے تھے۔بحریہ ٹاون کے وکیل کی جانب سے جمع کروائی گئی پیش کش میں کہا گیا تھا کہ کراچی کے بحریہ ٹان کے لیے 440 ارب روپے، تخت پڑی راولپنڈی اراضی کے لیے 22 ارب روپے اور مری کے منصوبے کے لیے 23 ارب روپے دینے کو تیار ہیں۔4 مئی 2018 کو سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاون کو سرکاری زمین کی الاٹمنٹ اور تبادلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بحریہ ٹان کراچی کو رہائشی، کمرشل پلاٹوں اور عمارتوں کی فروخت سے روک دیا تھا۔جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 1-2 کی اکثریت سے بحریہ ٹاون اراضی سے متعلق کیسز پر فیصلہ سناتے ہوئے اس معاملے کو قومی احتساب بیورو کو بھیجنے اور 3 ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے ذمہ داران کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ بحریہ ٹاون کو اراضی کا تبادلہ خلاف قانون تھا، لہذا حکومت کی اراضی حکومت کو واپس کی جائے جبکہ بحریہ ٹان کی اراضی بحریہ ٹان کو واپس دی جائے۔عدالت کی جانب سے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات کا بھی حکم دیا گیا تھا جبکہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے درخواست کی گئی کہ وہ اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے خصوصی بینچ تشکیل دیں۔دوسری جانب عدالت نے اپنے ایک اور فیصلے میں اسلام آباد کے قریب تخت پڑی میں جنگلات کی زمین کی از سر نو حد بندی کا حکم دیا اور کہا کہ تخت پڑی کا علاقہ 2210 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے، لہذا فاریسٹ ریونیو اور سروے آف پاکستان دوبارہ اس کی نشاندہی کرے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں بحریہ ٹاون کو جنگلات کی زمین پر قبضے کا ذمہ دار قرار دیا اور مری میں جنگلات اور شاملات کی زمین پر تعمیرات غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مری میں ہاسنگ سوسائٹیز میں مزید تعمیرات کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیا۔بعد ازاں عدالت کی جانب سے بحریہ ٹاون کراچی کیس میں دیے گئے فیصلے پر عمدرآمد کیلیے ایک خصوصی بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔اس کیس میں بحریہ ٹاون کی جانب سے اپنی زمین کو قانونی دائرے میں لانے کے لیے پہلے 250 ارب روپے کی پیش کش کی تھی جسے مسترد کردیا تھا، جس کے بعد 16 ہزار ایکڑ زمین کے عوض 358 ارب روپے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔تاہم اسے بھی عدالت نے مسترد کردیا تھا، جس کے بعد بحریہ ٹاون نے کراچی کے منصوبے کے لیے 405 ارب روپے کی پیش کش کی تھی لیکن عدالت نے اس پیش کش کو بھی مسترد کردیا تھا

PSL 4 Qualifier Live Streaming: Quetta Gladiators set 187-run target for Peshawar Zalmi Click on the link to see full news on BAADBAN TV

Quetta Gladiators set Peshawar Zalmi a daunting target of 187 after being sent into bat in the Qualifiers of the Pakistan Super League – 4 at the National Stadium, Karachi on Wednesday night.

Prolific scorer Shane Watson again played a brilliant innings as he top scored for Quetta with 71. this was his fourth half-century he has made in the tournament. he struck six sixes and five fours in his 43-ball innings.

Shane was well supported by Ahsan Ali, who scored 46 off 32 balls with two sixes and four boundaries. Both added 111 runs for the second wicket and guided their team to make 186 for six in 20 overs.

Left-arm fast bowler Wahab Riaz claimed two wickets for 26 runs for Peshawar Zalmi.

Led by Pakistan captain Sarfaraz Ahmed, Quetta had finished runner-up in 2016 and 2017, while Peshawar outlasted them in the third vs fourth Eliminator in 2018. Interestingly, every time the margin of victory was one-run.

This proves no teams is ready to give up until the last-run as the winner will feature in the sell-out March 17 final. The losing side will have another opportunity to qualify for the final when they will meet the winner of Thursday’s Eliminator between Karachi Kings and Islamabad United on Friday.

Sarfaraz promised another cliff-hanger this time as well.

“The rivalry is exemplary,” said Sarfaraz. “Every time in the last three years, we had exciting matches which went down to the wire. We will put up another exciting show this time and hope a capacity crowd will have their money’s worth.”

The Quetta-Peshawar rivalry began in 2016 when both the sides shared a match each in the first round, before Gladiators won the war of Qualifier when medium-pacer Aizaz Cheema took two wickets and conceded a single off the last-ball as Peshawar failed to chase down a small target of 134 runs.

Peshawar won one of the league matches in 2017, while the other was rained-off in Sharjah before another Qualifier went to Quetta, this time too Peshawar falling short by one-run in pursuit of a 201-run target. On that day, Hasan Ali was run-out when two runs were needed off the last-ball.

But Peshawar had the last laugh, clinching the final and the title with a big 58-run victory against a depleted Quetta, who were without their top foreign players.

They again shared a league match each in 2018, before Peshawar snatched victory from the jaws of defeat by one-run in the Eliminator in Lahore.

Needing 25 runs off the last over, Quetta were brought within a stroke of victory by Anwar Ali who hammered three sixes and a boundary off spinner Liam Dawson. But, needing three for victory, Anwar’s partner Mir Hamza was run-out as the batsmen tried to take a second run.

This year Quetta has an edge, winning both their league games by six and eight-wicket margins, respectively leaving the head-to-head in their favour with six wins, five defeats and one no-result in 12 contests.

Sarfaraz played down the talk of psychological edge.

“I don’t think there will be any psychological edge,” said Sarfraz. “We have all played 10 matches. This will be a new match on a new day.”

He admits Quetta had a more balanced squad, with the induction of former West Indies all-rounder Dwayne Bravo, and that give him more hopes of an elusive title after losing the final twice.

“Yes, we have a more balanced squad and DJ’s arrival has given us more balance. We will do our best to win the title, but it will depend on how we play the last matches. We have a full-strength and we will do our best to win the title.”

Quetta also boost of a very strong batting line-up with Shane Watson on top of the run charts with 352 in 10 matches. The former Australia all-rounder will hope to make his first visit to Pakistan for HBL PSL memorable in the last round with big scores.

Umar Akmal (255 runs), Ahmed Shehzad (252) and Rile Rossouw (245) make the top-order strong, while Sarfaraz, Bravo, Anwar and Mohammad Nawaz make the middle and lower-order formidable.

Quetta bowling is led by ever-green Twenty20 globe-trotter Sohail Tanvir who has 15 wickets while spinner Nawaz has 11. The newly emerged (also selected for Pakistan against Australia for ODIs) Mohammad Hasnain remains a threat with his speed.

Peshawar will be happy at the return to form of Kamran Akmal who smashed a 48-ball 86 against Karachi in the last league game, while Imam-ul-Haq, Liam Dawson, Darren Sammy and Kieron Pollard can also be depended on when needed.

Peshawar’s pace attack is their strong point as it can pose big challenge for Quetta’s batting. Hasan Ali leads the wicket chart with 21 wickets in 10 games and is ably complemented by Wahab Riaz (13 wickets), Sameen Gul (nine), Umaid Asif (seven) and Tymal Mills (five).

Peshawar captain Sammy hoped his pace attack and Kamran win him more matches.

“Kamran is our match-winner and is backed up by pace attack led by Hasan. It’s nice to see Wahab Riaz giving him full support,” said Sammy. “It will be tough to score against our fast bowlers.”

IT is taking a lot of light on the Senate.The government should respect the Parliament House. Rehman Malik Click on the link to see full news on BAADBAN TV

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں اجلاس
کیا آئی ٹی منسٹری نے کوئی کاؤنٹر پلان تیار کیا ہے اگر بھارت کوئی سائبر حملہ کرتا ہے؟ سینیٹر رحمان ملک

بھارت ہمارے اہم ویب سائیٹس کو ہیک کرسکتا ہے، آئی ٹی منسٹری ضروری اقدامات لے۔ سینیٹر رحمان ملک

سپیس وار کو کیسے لڑا جائیگا م، کیا منسٹری آف آئی ٹی اس کیلئے تیار ہے؟ سینیٹر رحمان ملک

بھارت سے کچھ بھی بعید نہیں ہے، ہمارے ہر ادارے کو ہمہ وقت تیار ہونا چاہئے۔ سینیٹر رحمان ملک

بھارت بالاکوٹ حملے پر بہت جھوٹ بول رہا ہے کہ ہم نے سینکڑوں لوگ مارے۔ سینیٹر رحمان ملک

آئی ٹی منسٹری بالاکوٹ حملے کی سیٹیلائٹ تصاویر اور ویڈیو جاری کرے تاکہ بھارت کا چہرہ عیان ہو۔ سینیٹر رحمان ملک
آئی ٹی منسٹری سینیٹ کو بہت لائٹ لے رہی ہے۔ رحمان ملک

اسطرح رویہ جاری رکھا گیا تو کمیٹی ارسٹ وارنٹ بھی جاری کر سکتی ہے۔ رحمان ملک

حکومت کو پارلیمنٹ ہاوس کو عزت و احترام دینا چاہئے۔ رحمان ملک
ایک ڈیڈلائن دی جائے کمیٹی کو کہ سارے فنڈز کب تک ریلیز کر رہے ہیں۔ رحمان ملک

کمیٹی نے پہلے ہی فنڈز ریلیز کرنے کی سفارش کی ہے۔ رحمان ملک

پی ٹی سی ایل کے غریب ملازمین کو مزید تنگ نہ کیا جائے۔ رحمان ملک
دوسرے اداروں کی طرح پی ٹی اے کے ملازمین کے بھی پنشنز میں اضافہ کیا جائے۔ رحمان ملک

کئی مہینوں سے مسئلہ لٹکا ہوا ہے مگر منسٹری حل نہیں کر رہا ہے۔ رحمان ملک

پنشنوں میں اضافے پر آئی ٹی کمیٹی نے واضح ہدایات و سفارشات دی ہیں۔
5 جی ٹیکنالوجی اب وقت کی ضرورت ہے۔ رحمان ملک

آئی ٹی منسٹری آف آئی ٹی بتائے کب تک 5جی لایا جا رہا ہے۔ رحمان ملک

3جی سے 4جی پر جانے میں کتنا وقت اور پیسہ لگا۔ رحمان ملک

4جی سے 5 جی پر جانے کیلئے کتنے فنڈنگ کی ضرورت ہوگی۔ رحمان ملک

3 جی سے 4 جی اور 5 جی پر جانے کیلئے منسٹری کا گائیڈ لائن اور رولز کیا ہیں۔ رحمان ملک

کیا آپریٹرز نے 3 جی سے 4 جی پر جانے اور اب 5 جی پر جانے کی اجازت لی ہیں۔ رحمان ملک

Senate Special Committee to provide mechanism for implementation of recommendations of the Committees adopted by the House discussed formulation of Standard Operating Procedures with a view to ensure attendance of ministers and members of the committees. Senator Dilawar Khan Click on the link to see full news on BAADBAN TV

Senate Special Committee to provide mechanism for implementation of recommendations of the Committees adopted by the House discussed formulation of Standard Operating Procedures with a view to ensure attendance of ministers and members of the committees. Senator Dilawar Khan, Chairman of the Committee in his opening remarks said that a strong parliament guarantees a strong democracy and it is our responsibility to make the committees of the parliament more robust to contribute towards the socio-economic growth of the country.
He said that attendance of the proceedings of the Parliament and the committees by ministers and members enhances the prestige of institution and the parliamentarians themselves. Senator Dilawar Khan said that the special committee would make solid recommendations by taking all the stakeholders in confidence.
The Committee decided that the secretariat should work on a template of warrants of production, not punishment under CPC in case summons to appear before the Committee or direction to produce required documents is not entertained.


The meeting was held under the chairmanship of Senator Dilawar Khan here at the Parliament House on Monday and was attended among others by Senators Khanzada Khan, Muhammad Javed Abbasi, Muhammad Ayub, Walid Iqbal, Nighat Mirza, Haji Momin Khan Afridi, Sardar Muhammad Shafiq Tareen, Mirza Muhammad Afridi, Minister for Parliamentary Affairs Ali Muhammad Khan, Secretary Parliamentary Affairs and officials from the ministry.
The Committee held a detailed discussion on formulation of Terms of Reference of the Committee and considered orientation of chairpersons committee as well as members about the rules of business of the Committees, a mechanism for efficiently following up on the points of public importance raised and about timely laying the recommendations in the House.
In addition to this, the Committee took decisions on matter referred to it by the Council of Chairmen. It was decided that no more than one sub-committee can be constituted by a committee at the same time, the maximum time period for presentation of committees will stay to sixty days and the permission to hold meetings in the ministries was not granted.

سفارشات پر عملدرآمد کے لئے لائحہ عمل بنانے کی سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا سینیٹر دلاور خان کی صدارت میں اجلاس

اجلاس میں کمیٹیوں کی سفارشات پر عملدرآمد کے لئے طریقہ کار پر مشاورت اہم یے۔ سینٹر دلاور خان
وزرا اور ارکان کی پارلیمان اور کمیٹیوں میں حاضری سے تقدس میں اضافہ ہوتا ہے ۔ سینٹر دلاور خان
وزرا کی پارلیمان، کمیٹیوں میں شرکت سے قدوقامت بڑھ جاتا ہے گھٹتا نہیں۔ سینٹر دلاور خان
کمیٹیوں میں اہم امور پر بحث ہوتی ہے، ارکان کی تجاویز پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ سینٹر دلاور خان
کمیٹی موثر لائحہ عمل مرتب کرےگی۔ سینٹر دلاور خان۔
سب سے مشاورت کی جائے گی ۔ دلاور خان

کمیٹیوں میں ارکان کی حاضری پر بھی نظر رکھی جائے، علی محمد خان

مضبوط پارلیمان مضبوط جمہوریت کی ضامن ہے ۔ سینٹر دلاور خان
کمیٹیوں کو مزید مضبوط بنانے ضرورت ہے۔ سینٹر دلاور خان