Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi meets China Vice President Wang Qishan in Beijing. Click on the link to see full news and video on Baadban TV

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بیجنگ میں چین کے نائب صدر وانگ کیشان سے ملاقات

دو طرفہ تعلقات، پاک چین اقتصادی راہداری سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

پاکستان اور چین کے تعلقات مثالی ہیں پاکستان خطے میں تمام ہمسایوں کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے 70کروڑ افراد کو خط_ غربت سے نکالنے اور کرپشن کی روک تھام سے متعلق چین کی کامیاب کوششوں کو سراہ

پاکستان بھی غربت میں کمی اور کرپشن کی روک تھام کیلئے چین کے تجربات سے استفادہ کریگا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان چین کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات کا خواہاں ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

۔دونوں رہنماؤں نے پاک۔ چین سٹریٹجک تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بیجنگ میں کیمونسٹ پارٹی چائینہ کے بین الاقوامی ڈیپارٹمنٹ کے وزیر سونگ تائو سے ملاقات

سونگ تائو نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو بیجنگ آمد پر خوش آمدید کہا

پارٹیوں کی سطح پر وفود کا تبادلہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہو گا مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف اور کیمونسٹ پارٹی آف چائینہ کے مابین پارٹی سطح پر مزید مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف اور کیمونسٹ پارٹی چائینہ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط سے دونوں پارٹیوں کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی

پاک چین اقتصادی راہداری پر پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ایک صفحے پر ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ فار کمیونسٹ پارٹی (IDCP) چائینہ اور وزارت خارجہ، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی قیادت میں دوطرفہ روابط کے فروغ کیلئے تحرک کریگی

فریقین کا پارٹیوں کی سطح پر دوطرفہ وفود کے تبادلوں پر اتفاق