Chairman Senate Sadiq Sanjrani came to Senator Rehman Malik’s house and offered condolence over his sister’s death. Click on the link to see full news on Baadban TV

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا سینیٹر رحمان ملک کے گھر آمد اور ان سے انکی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی۔

سینیٹ چیف وہپ سینیٹر سجاد حسین طوری اور سینیٹرمشاہد اللہ خان کا بھی سینیٹر رحمان ملک ملک کے گھر آمد اور فاتحہ خوانی۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا سینیٹر رحمان ملک کو ٹیلی فون۔

میاں شہباز شریف نے سینیٹر رحمان ملک سے انکی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔
سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کا سینیٹر رحمان ملک کے گھر آمد۔
سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹر رحمان ملک سے انکی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار افسوس و تعزیت کیا۔

If the big corrupts are caught, they will repent. In 3 weeks, I will give great news to the people, Prime Minister. Click on the link to see full news on Baadban TV

بڑے کرپٹ پکڑے گئے تو چھوٹے توبہ کرینگے
3ہفتوں میں قوم کو بڑی خوشخبری دوںگا، وزیراعظم
نیب بڑے مافیا کو جیل میں ڈالے گا ملک کرپٹ لوگوں کے ساتھ نہیں چل سکتا، وزیراعظم عمران خان ان ایکشن
اسلام آباد (بادبان رپورٹ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تین ہفتوں میں قوم کو بہت بڑی خوشخبری دوں گا،بیوروکریٹ فیصلے نہیں کر رہے جس سے حکومت کی مشکلات بڑھ رہی ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے پر اتفاق کے باوجود سابق حکومتوں نے اس پر عمل نہیں کیا،پلوامہ واقعے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں، کالعدم تنظیموں کے پیچھے لگ گئے ہیں، انہیں ختم کرکے رہیں گے،بھارت میں عام انتخابات تک ہماری سرحدوں پر خطرات منڈلاتے رہیں گے، الیکشن جیتنے کیلئے مودی سرکار کسی بھی وقت کچھ بھی کر سکتی ہے ،مسلح افواج، حکومت اور قوم ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہردم تیار ہے، نواز شریف نے بیرون ملک اپنے بیٹوں کے نام پر اربوں روپے اکٹھے ہیں، بدقسمتی سے دین کا ٹھیکیدار مولانا فضل الرحمن اور ان جیسے دیگر لوگوںکو بنا دیا گیا ہے، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا رد عمل پوری دنیا کیلئے قابل احترام ہے۔جمعرات کو سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے بیرون ملک اپنے بیٹوں کے نام پر اربوں روپے اکٹھے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں بڑے بڑے کنویں ہیں جہاں اربوں روپے چلے جاتے ہیں، قومی ایئر لائن میں سیاسی بھرتیاں ہیں اور پی آئی اے میں خسارہ 400 ارب روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو پاؤں پر کھڑا کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں، اسٹیٹ لائف میں بھی خسارہ 50 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریٹ فیصلے نہیں کر رہے جس سے حکومت کی مشکلات بڑھ رہی ہیں، بیوروکریٹ سمجھتے ہیں جتنی انکوائریاں کھل چکی ہیں نیب کے پاس افرادی قوت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب بڑے بڑے لوگوں کو عبرتناک سزائیں دے گا، بڑوں کو سزا ملنے پر چھوٹے بدعنوان خودبخود راہ راست پر آجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ تین ہفتوں میں قوم کو بہت بڑی خوشخبری دونگا۔وزیراعظم نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے دین کا ٹھیکیدار مولانا فضل الرحمان اور ان جیسے دیگر لوگوں کو بنا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیالیکن سابق حکومتوں نے نیشنل ایکشن پلان پر عملی اقدامات نہیں اٹھائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پلوامہ واقعے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں، لیکن جیسے ہی جیش محمد کا نام لیا گیا تو سب کی انگلیاں پاکستان پر اٹھنے لگیں، اب ہم کالعدم تنظیموں کے پیچھے لگ گئے ہیں، انہیں ختم کرکے رہیں گے۔ پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں عام انتخابات تک ہماری سرحدوں پر خطرات منڈلاتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعہ کے بعد بلوچستان میں دشمن کی دہشت گردی بڑھنے کی انٹیلی جنس رپورٹس ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن جیتنے کیلئے مودی سرکار کسی بھی وقت کچھ بھی کر سکتی ہے لیکن پاکستان کی مسلح افواج، حکومت اور قوم ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہردم تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دشمن کو ایسی کسی بھی صورتحال کے باوجود کوئی فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے، ہر جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے علاوہ افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدوں کو محفوظ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا رد عمل پوری دنیا کیلئے قابل احترام ہے، کون سا مہذب ملک اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کو آپریٹ کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نعیم راشد کی اہلیہ کی گفتگو ہی اصل اسلام ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو پیٹرول کی فراہمی سے انکار کے حوالے سے چلنے والی خبروں کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ یو اے ای نے مؤخر ادائیگی پر پیٹرول کی فراہمی کا کبھی وعدہ نہیں کیا، یو اے ای سے مؤخر ادائیگی پر پیٹرول فراہمی کی درخواست ضرور کی، لیکن یو اے ای نے پہلے روز دو ٹوک بتا دیا تھا کہ مؤخر ادائیگی پر فراہمی کا کوئی قانون نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمگلنگ کی لعنت ملکی معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، ایف بی آر میں ٹیکس وصول اور ٹیکس پالیسی کے نظام کو الگ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے مال پر کسٹم کراچی، بن قاسم بندرگاہوں پر لینے پر سوچا جا رہا ہے۔

Brig Asad Munir sucide case: CJP takes his first notice of Brigadier (retd) Asad Munir’s letter written before suicide. Click on the link to see full news on Baadban TV

منیر خودکشی کیس، چیف جسٹس نے پہلا ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد(بادبان رپورٹ) چیف جسٹس پاکستان نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کی مبینہ خود کشی کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سابق ممبر سی ڈی اے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی خودکشی کے حوالے سے انہیں لکھے گئے ایک مبینہ خط پر نوٹس لیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے چیئرمین نیب سے اسد منیر کے خلاف تحقیقات کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔واضح رہے کہ بریگیڈیئر (ر) اسد قریشی کی لاش 15 مارچ کو اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع ان کے فلیٹ سے ملی تھی۔اسد منیر کے خلاف نیب میں تحقیقات جاری تھیں اور ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا

کل ہندوستان میں سمجھوتہ ایکسپریس کا جو فیصلہ آیا وہ ہندوستان کے دوہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے سمجھوتہ ایکسپریس میں شہید ہونے والے بیگناہوں کے ذمہ داران چاروں مجرموں کو بری کر دینا انتہائی تشویشناک ہے پلوامہ واقعہ کے بعد ہندوستان کی طرف پاکستان پر لگائے جانے والے بے جا الزامات کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے ان کے ساتھ تحقیقات میں مکمل تعاون کی پیشکش کی لیکن ہندوستان نے ہماری پیشکش کے باوجود جارحیت کا مظاہرہ کیا

سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین واقعہ انصاف کی کی توھین حے وزیر خارجہ

[3/21, 3:42 PM] Watoo Pid: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، مشیر وزیر اعظم برائے تجارت و سرمایہ کاری رزاق داؤد اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس

میرا چائنہ کا دورہ بہت سود مند رہا پہلی دفعہ وزرائے خارجہ سطح پر اسٹریٹیجک مذاکرات کا انعقاد ہوا

ان مذاکرات میں ہم نے افغانستان میں قیام امن سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا

اپریل میں بلٹ اینڈ روڈ کا اجلاس چین میں منعقد ہوگا جس میں 36 ممالک کے مندوبین شریک ہونگے جس کی تیاریاں عروج پر ہیں

وزیر اعظم عمران خان بھی مہمان اعزاز کے طور پر شرکت کریں گے

آج مہاتیر محمد میلیشیا کے وزیر اعظم تین روزہ دورے پر پاکستان تشریف لا رہے ہیں

ان کے اس دورہ کے دوران ملایشیا اور پاکستان کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے

ملائشیا اور پاکستان کے مابین دوستانہ تعلقات میں اس دورہ سے مزید بہتری آئے گی

تیسری اہم بات نیوزیلینڈ میں ہونیوالی دہشت گردی ہے جس میں پچاس لوگ شہید ہوئے جس میں دس پاکستانی بھی شہید ہوئے

اس پاکستانی نوجوان کو داد شجاعت دیتا ہوں جس نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے کئ نمازیوں کو بچایا
[3/21, 3:45 PM] Watoo Pid: میں آج او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی روانہ ہو رہا ہوں

یہ اجلاس نیوزیلینڈ کے واقعہ کے بعد بڑھتی ہوئے اسلام فوبیا پر غورو خوض کرنا ہے اور اس کے تدارک کے لئے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا ہے