دےویس مظفر ٹپی نے نیب اور خفیہ ایجنسی کو زرداری کے خلاف گرفتاری دی اس گرفتاری کے بعد زرداری کے خلاف بڑے ایکشن کآ فیصلہ ھو گا آصف علی زرداری کی ضمانت مے توسیع ھو گی یا نحی بادبان رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے اھمدستاویز وزیر اعلی سندھ سے تپی کےخلاف نیب نے حاصل کی ے اویس قتل اغواء برائے تاوان اور دس ھزار ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں

کیا قومی حکومت کی تشکیل کے لیے کام ھو رھا حے عمران خان عوام کآ اعتماد کھو رھے حے مھنگای افراتفری حکومت کخلاف اپوزیشن کی یلغار شاہ محمود قریشی آور جھانگیر ترین مےروزانہ جنگ جاری شاہ محمود قریشی کو ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی سپورٹ حاصل موجودہ حکومت کے چار وزراء کےخلاف نیب ان ایکشن اور بھت کچھ پڑھنے کے لئے کلک کریں آج کآ روزنامہ پوسٹ انٹریشل کو کلک کیجیے

The prices of medicines have been raised again, death is easy for poor people. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ، غریب کے لئے موت سستی
ایک بیماری، دوسرا آسمان کو چھوتی ادویات کی قیمتیں۔ حکومت نے دوائیں مہنگی کرکے مریضوں کے سر پر ایک اور پہاڑ توڑ دیا
بلڈ پریشر کی دوا ایوسار پلس کی قیمت 180 سے بڑہ کر 480 ہو، ناروسک، ٹرائفوج، ایڈینال میں بھی 20 سے 30 فیصد کا اضافہ کردیا گیا
اسلام آباد(بادبان رپورٹ ) ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بلڈ پریشر کی دوا ایوسار پلس کی قیمت 180 تھی اب بڑہ کر 480 ہوگئی جبکہ ناروسک، ٹرائفوج، ایڈینال میں بھی 20 سے 30 فیصد کا اضافہ کردیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اسی طرح کچھ ادویات کی قیمتوں میں سو فیصد سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ادویات کی مہنگے داموں فروخت نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے۔ 40 فیصد تک اضافے نے شہریوں کو خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور کردیا ہے۔ شہریوں نے حکمران وقت سے ریلیف کی اپیل کی ہے۔دوسری جانب بیماریوں سے لڑتے مریضوں کو ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے دہرے کرب میں مبتلا کردیا ہے۔ بلڈ پریشر کی دوا کی نئی قیمت سن کر فشار خون کا نارمل رہنا ممکن نہیں رہا۔ جو کراچی میں ایک سواسی روپے سے بڑھا کر چارسواسی روپے کردی گئی ہے۔ایک بیماری، دوسرا آسمان کو چھوتی ادویات کی قیمتیں۔ حکومت نے دوائیں مہنگی کرکے مریضوں کے سر پر ایک اور پہاڑ توڑ دیا۔ ادویات کی قیمتوں میں ڈیڑھ سو فیصد سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔ادویات کی قیمتوں میں گزشتہ چند ماہ سے لگاتار اضافہ کیا جارہا ہے۔ جس کے باعث غریب شہری دوا کی قیمت سن کر میڈیکل اسٹور سے واپس لوٹ جاتے ہیں۔شعبہ طب سے تعلق رکھنیافراد کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سے ایسے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوں گے جو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پرمجبور ہیں۔حکومت کی طرف سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام نے سوشل میڈیا پر سخت ردعمل دیا ہے۔ لوگ ادویات کی نئی پرانی قیمتیں نیا اور پرانا پاکستان لکھ کر شیئر کررہے ہیں

Once again fixing in IPL, video viral on social media. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

آئی پی ایل ایک بار پھر فکسنگ کی زد میں، ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی
وکٹ کیپر ریشپ پنت نے آواز لگائی کہ اس گیند پر تو چوکا ہی لگے گا ، اگلی ہی گیند پر روبن اتھاپا نے چوکا لگا دیا
ویڈیو بھی منظر عام پرآنے سے کرکٹ حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
نئی دلی(بادبان رپورٹ)انڈین پریمیئر لیگ ایک بار پھر میچ فکسنگ کے الزامات کی زد میں آ گئی ہے اور اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس سے دنیا بھر کے کرکٹ حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔دو روز قبل کلکتہ نائٹ رائڈرز اور دلی ڈیئر ڈیولز کے میچ کے دوران چوتھے اوور میں سندیپ لمی چانے کی گیند سے پہلے ہی وکٹ کیپر ریشپ پنت نے آواز لگائی کہ اس گیند پر تو چوکا ہی لگے گا جسے اسٹمپڈ مائیک نے محفوظ کر لیا۔اور پھر لمی چانے کی اگلی ہی گیند پر روبن اتھاپا نے چوکا لگا دیا۔اس معاملے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد آئی پی ایل کے بانی سربراہ اور کرکٹ ایڈمنسٹریٹر للت مودی بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی پر برس پڑے۔للت مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں آئی پی ایل میچز کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ میں اعلی پیمانے پر میچ فکسنگ ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کو اس شرمناک عمل کا کوئی احساس ہی نہیں، آئی پی ایل میں گندے دھندے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کب جاگے گا۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

The events of February 27 became part of the time. ISPR Click on the link to see full news on BAADBAN TV

27 فروری کا واقعہ تاریخ کا حصہ بن چکا۔آئی ایس پی آر
پاکستان اپنے دفاع کے لئے ہر صلاحیت کا مرضی کے مطابق استعمال کا حق رکھتا ہے
کہ دو بھارتی جہازوں نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی تو پاک فضائیہ نے نشانہ بنایا۔ بھارتی جہازوں کو ایف 16 نے نشانہ بنایا یا جے ایف 17 نے، سوال بے معنی ہے
بھارتی خواہش کے مطابق کسی بھی طیارے کو چن لے۔ نتیجے پر فرق نہیں پڑتا اگر ایف 16 استعمال ہوا تب بھی دو بھارتی جہاز ہی نشانہ بنے،ترجمان پاک فوج
راولپنڈی (بادبان رپورٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق 27 فروری کا واقعہ تاریخ کا حصہ بن چکا۔ ایل او سی کے پار کارروائی پاکستانی فضائی حدود کے اندر سے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے کی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاہے کہ دو بھارتی جہازوں نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی تو پاک فضائیہ نے نشانہ بنایا۔ بھارتی جہازوں کو ایف 16 نے نشانہ بنایا یا جے ایف 17 نے، سوال بے معنی ہے۔ پاک فضائیہ نے دونوں بھارتی جہازوں کو اپنے دفاع میں مار گرایا تھا۔ بھارتی جہاز آئے تو فضائیہ کے تمام جہاز بشمول ایف 16 فضا میں موجود تھے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی خواہش کے مطابق کسی بھی طیارے کو چن لے۔ نتیجے پر فرق نہیں پڑتا اگر ایف 16 استعمال ہوا تب بھی دو بھارتی جہاز ہی نشانہ بنے۔ پاکستان اپنے دفاع کے لئے ہر صلاحیت کا مرضی کے مطابق استعمال کا حق رکھتا ہے۔

Opposition rejects increase in taxes, electricity, gas, petrol and gas prices in Parliament. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

مشترکہ اپوزیشن نے ٹیکسوں، بجلی، گیس، پٹرول اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا، پارلیمان میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ
انتخابات میں دھاندلی کی تحقیق کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس فوری طورپر بلایا جائے ، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ارکان کی نامزدگی کے معاملے میں آئین اور پارلیمانی قاعدے وقانون کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ہے ،مشترکہ اپوزیشن کے قائدین کے اجلاس سے شہبازشریف ،مولانا اسعدالرحمن اور دیگرکا خطاب ، ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی، داخلی وخارجہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ ،مستقبل کی حکمت عملی پر غور
وزیراعظم کی جانب سے دستوری تقاضوں کو پامال کرنے کی مذمت ، بلوچستان اور سندھ سے الیکشن کمیشن کے ارکان کے نام تجویز کرنے کے لئے خورشید شاہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل
لاہور ( بادبان رپورٹ )قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن نے ٹیکسوں، بجلی، گیس، پٹرول اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے پارلیمان میں بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے،مشترکہ اپوزیشن کے اجلاس میںمطالبہ کیاگیا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیق کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس فوری طورپر بلایا جائے جبکہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ارکان کی نامزدگی کے معاملے میں آئین اور پارلیمانی قاعدے وقانون کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے وزیراعظم کی جانب سے دستوری تقاضوں کو پامال کرنے کی مذمت کی گئی،جبکہ بلوچستان اور سندھ سے الیکشن کمیشن کے ارکان کے لئے نام تجویز کرنے کے لئے سید خورشید شاہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ پیر کوقومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن کے قائدین کا اجلاس لاہور میں ہوا ، اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے علاوہ ایم ایم اے کے رہنما مولانا اسعدالرحمن شریک ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما بھی اجلاس میں موجود تھے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ ٹیلی فون کے ذریعے مشاورت میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی، داخلی وخارجہ صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیاگیا اور مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیاگیا۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو ظالمانہ، عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہوئے کہاگیا کہ حکومت کے پاس کوئی معاشی وژن نہیں، نو ماہ کے دوران یہ ثابت ہوا ہے کہ وزیراعظم اوران کی ٹیم قومی، عوامی اور ملکی امور کو سنبھالنے کی اہلیت سے محروم ہے۔ ملک میں مہنگائی کا عذاب آیا ہوا ہے جس نے غریب، متوسط طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ مزدوروں، تنخواہ دار طبقات کے لئے ایک وقت کی روٹی بھی محال ہوتی جارہی ہے۔ اجلاس میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں تیزی بڑھتی بیروزگاری، مہنگائی اور معاشی سست روی کو ملک کے لئے انتہائی خطرناک اور مہلک قرار دیاگیا۔ اجلاس نے کہاکہ حکومت بجلی، گیس، پٹرول، کھانے پینے، ادویات سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے ان ڈائریکٹ ٹیکسز کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے جو پی ٹی آئی کے دعووں کے برعکس ہے۔ اجلاس میں لوڈشیڈنگ میں اضافے اور گرمیوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کی اطلاعات پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاگیا کہ حکومتی نااہلی اور نالائقی اس کی وجہ ہے۔ اس وقت سسٹم میں وافر مقدار میں بجلی موجود ہے جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں بے مثال محنت اور کارکردگی کی بناپر پیدا ہوئی اور بارہ ہزار میگاواٹ کی ریکارڈ مقدار میں بجلی کی پیداوار نے ملک سے اندھیروں کو ختم کیا۔ اجلاس میں گردشی قرض میں یومیہ دو ارب روپے کے اضافے پر بھی گہری تشویش اور پریشانی ظاہر کی گئی۔ اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیاگیا کہ موجودہ وزیراعظم اور حکومت ایک متنازعہ حکومت ہے جس کے مینڈیٹ پر سوالیہ نشان ہے۔ اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق کیاگیا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں جمہوریت کے لئے اپنی وابستگی کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے ملک میں حقیقی مینڈیٹ کی بحالی کے لئے اپنا ٹھوس، متحرک اور بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اس ضمن میں قائدین کے درمیان مشاورت کو آگے بڑھایا جائے گا اور ان طریقہ ہائے کار پر غور کیاجائے گا جس کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کی حقیقی صورت گری کو یقینی بنایا جاسکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیق کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس فوری طورپر بلایا جائے۔عمران خان نے کہا تھا کہ وہ سارے حلقے کھولنے کے تیار ہیں لیکن اب وہ اس معاملے میں اپنے موقف پر یوٹرن لے چکے ہیں لیکن مشترکہ اپوزیشن انہیں اس سے بھاگنے نہیں دے گی۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ارکان کی نامزدگی کے معاملے میں آئین اور پارلیمانی قاعدے وقانون کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے وزیراعظم کی جانب سے دستوری تقاضوں کو پامال کرنے کی مذمت کی گئی اور واضح کیاگیا کہ مشترکہ اپوزیشن وزیراعظم کی جانب سے حکومتی طاقت کی بنیاد پر آئین وقانون کی پامالی کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ مشترکہ اپوزیشن وزیراعظم کی جانب سے ڈکٹیشن نہیں لے گی اور حکومت کو کسی بھی قیمت پر دستوری راستے سے ہٹنے نہیں دے گی اور اس کا پارلیمان کے اندر اور باہر مقابلہ کرے گی۔وزیراعظم محض اپنی انا، تکبر، انتقام اور ضد کی بنیاد پر آئین کے آرٹیکل 213کے تقاضوں کے سامنے سر جھکانے سے انکاری ہیں جو افسوسناک اور غیر جمہوری و غیر پارلیمانی رویہ ہے۔ اجلاس میں سید خورشید شاہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں مشترکہ اپوزیشن میں شامل تمام جماعتوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی بلوچستان اور سندھ سے الیکشن کمیشن کے ارکان کے لئے نام تجویز کرے گی۔ اجلاس میں قرار دیاگیا کہ نیشنل ایکشن پلان سیاسی جماعتوں کی باہمی مشاورت کا ثمر ہے اور اس پر عمل درآمد ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان سے متعلق بریفنگ صرف پارلیمان میں ہوگی۔ وزیراعظم کو پارلیمان میں آکر یہ بریفنگ دینا ہوگی۔

The inflation reached at the highest rate of 5 years, data released. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

مہنگائی 5 سال کی بلند ترین شرح پر پہنچ گئی، اعدادوشمار جاری
مارچ 2018 کی نسبت مارچ 2019 میں مہنگائی 9.41 فیصد بڑھی ، اپریل 2014 میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 9.1 فیصد تھی، مارچ 2019 میں 2018 کی نسبت ٹماٹر 315 فیصد، سبز مرچ 151 فیصد، مٹر 54 فیصد مہنگے اور کھیرے 45 فیصد مہنگے ہوئے ،پاکستان شماریات بیورو کے اعدا د وشمار
اسلام آباد (بادبان رپورٹ )ملک میں مہنگائی پانچ سال کی بلند ترین شرح کو پہنچ گئی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان شماریات بیورو نے مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کر دیئے ۔پاکستان شماریات بیورو کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2018 کی نسبت مارچ 2019 میں مہنگائی 9.41 فیصد بڑھی۔ جبکہ اپریل 2014 میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 9.1 فیصد تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا مارچ مہنگائی 6.7 فیصد بڑھی جبکہ فروری کی نسبت مارچ میں مہنگائی 1.42 فیصد بڑھی۔اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2019 میں 2018 کی نسبت ٹماٹر 315 فیصد، سبز مرچ 151 فیصد، مٹر 54 فیصد مہنگے اور کھیرے 45 فیصد مہنگے ہوئے۔اس کے علاوہ اندرون شہر بسوں کے کرائے 47 فیصد مہنگے ہوئے۔ سی این جی کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔ مارچ 2019 میں 2018 کی نسبت ڈیزل اور گھریلو سلنڈر 14 فیصد مہنگے ہوئے۔ اشیائے خورونوش کی بات کی جائے تو دال مونگ 22، چینی 18 اور گوشت 13 فیصد مہنگا ہوا۔تاہم دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے دعوی کیا ہے کہ موجودہ حکومت کے پہلے 6 ماہ میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومتوں کی نسبت مہنگائی کی شرح کم ہے۔انہوں نے دعوی کیا ہے کہ ملک میں مہنگائی ضرور ہے لیکن مہنگائی کی شرح 2008 میں پیپلز پارٹی اور 2013 میں ن لیگ کے پہلے چھ ماہ کی نسبت کم ہے۔

Honourable Justice Mr. Javed Iqbal, Chairman National Accountability Bureau (NAB) said eradication of corruption and recovery of looted public money is the top most priority of NAB. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

Islamabad.  April 1: Honourable Justice Mr. Javed Iqbal, Chairman National Accountability Bureau (NAB) said eradication of corruption and recovery of looted public money is the top most priority of NAB.
He said that NAB has recovered Rs 303 billion from corrupt elements and deposited it into national exchequer. NAB is taking all possible measures to recover the looted thousands of rupees in Mudarba and Musharka scams and has so far arrested 36 accused persons. Their cases were at various stages of hearing in different accountability courts.NAB reviews the complaints lodged by different people in light of relevant laws and corrupt elements would be taken to logical conclusion.
NAB chairman had vowed listening people’s grievances every month. Chairman NAB listens complaints of public individually at his office and issue orders to resolve public complaints.Director Generals listen people’s complaints at their offices on last Thursday of every month on Chairman’s directives.
According to Gillani and Gallup survey59 percent people appreciated NAB’s performance.Complainants laud Justice Javed’s efforts of corruption eradication.Chairman NAB has transformed the bureau in to a viable and authentic corruption eradication institute.Various national and international corruption eradicating institutes endorsed this.Chairman has directed the concern staff to computerise the record of all corruption related complaints, besides informing about the status of complaints to complainants.He also directed to take the complaints to logical conclusion as per law.He directed the concerned officers to behave decently with the aggrieved persons. NAB officers should also respect the self esteem of complainants and no laxity would be tolerated in this regard.

BAADBAN REPORT BY SOHAIL RANA

ISPR Reference repeated Indian claims about shooting down of Pakistani F-16 by India and use of F16 in air battle on 27 February بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران کسی پاکستانی ایف سولہ طیارے کو نشانہ بنانے اور ایف سولہ کے استعمال کا معاملہ 27 فروری کا واقعہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔ آئ ایس پی آر لائن آف کنٹرول کے پار کارروائی پاکستان فضائی حدود کے اندر سے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے کی، آئی ایس پی آر بعد میں جب دو بھارتی جہازوں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تو انہیں پاک فضائیہ نے نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر ان دو بھارتی جہازوں کو ایف سولہ نے نشانہ بنایا یا جے ایف 17 نے، یہ سوال بے معنی ہے، آئی ایس پی آر پاک فضائیہ نے دونوں بھارتی جہازوں کو اپنے دفاع میں مار گرایا ، آئی ایس پی آر جب بھارتی جہاز آئے تو فضائیہ کے تمام جہاز بشمول ایف 16 فضا میں موجود تھے،آئی ایس پی آر بھارت اپنی خواہش کے مطابق حتی کہ ایف 16 چن لے اس سے کوئ جہاز چن لے نتیجے پر فرق نہیں پڑتا، آئی ایس پی آر اگر ایف 16 استعمال ہوا تب بھی دو انڈین جہاز ہی نشانہ بنے، آئی ایس پی آر پاکستان اپنے دفاع کے لیے اپنی ہر صلاحیت کا مرضی کے مطابق استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے، آئی ایس پی آر