چئرمین پی سی بی کی کرپشن حکومت اور فوج ایک صفحہ پر حے ڈاکڑ فردوس وفاقی کابینہ اور اسمبلی مے وزراء کیو گھتم گھتا ماڈل کورٹ چیف جسٹس کی سربراہی میں سھیل ناصر انصاف فراہم کرتے ھوے اور بھت کچھ پڑھنے کے لئے کلک کرے آج کآ روزنامہ پوسٹ انٹریشل کو کلک

چلو ایک بار اجنبی بن جائیں ہم دونوں خاطر سے یا لحاظ ساحر لدھیانوی کی تفصیلات بادبان رپورٹ میں

ساحر لدھیانوی

ساحر لدھیانوی کے جب لتا منگیشکر کے ساتھ اختلافات ہو گئے تو ساحر نے ایک نئی گلوکارہ “سدھا ملہوترہ” کی طرف تعلق بڑھانا شروع کیا۔ اسی دوران “سدھا ملہوترہ” سے ان کے عشق کی داستانیں عام ہونے لگیں اور دونوں شادی کرنے کے لئے آمادہ بھی ہو گئے۔ مگر “سدھا ملہوترہ” کے والدین اس شادی کےخلاف تھے۔ لہٰذا انہوں نے “سدھا” کی شادی کہیں دوسری جگہ طے کردی۔ “سدھا ملہوترہ” کی ضد پر ہی ساحر اس کی منگنی میں شریک ہوئے اور انہوں نے وہاں بھری محفل میں اپنی مشہور زمانہ نظم “خوبصورت موڑ (چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں)” سنائی جسے سن کر “سدھا ملہوترہ” دلہن بنی زار وقطار روتی رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Film: Gumrah (1963)

چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں
نہ میں تم سے کوئی امید رکھوں دل نوازی کی
نہ تم میری طرف دیکھو غلط انداز نظروں سے
نہ میرے دل کی دھڑکن لڑکھڑائے میری باتوں سے
نہ ظاہر ہو تمہاری کشمکش کا راز نظروں سے
تمہیں بھی کوئی الجھن روکتی ہے پیش قدمی سے
مجھے بھی لوگ کہتے ہیں کہ یہ جلوے پرائے ہیں
مرے ہم راہ بھی رسوائیاں ہیں میرے ماضی کی
تمہارے ساتھ بھی گزری ہوئی راتوں کے سائے ہیں
تعارف روگ ہو جائے تو اس کا بھولنا بہتر
تعلق بوجھ بن جائے تو اس کو توڑنا اچھا
وہ افسانہ جسے انجام تک لانا نہ ہو ممکن
اسے اک خوبصورت موڑ دے کر چھوڑنا اچھا
چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں