In the next ten years, 7 technologies will change the world completely, Fawad Chaudhary. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

آئندہ دس سالوں میں 7 ٹیکنالوجیز دنیا کو بالکل بدل دیں گی ،فواد چوہدری
بغیر ڈرائیور کے گاڑیاں آجائیں گی ،دس سالوں میں ڈرائیونگ سے وابستہ لاکھوں نوکریاں قائم نہیں رہ سکیں گی،،رویت ہلال سے متعلق کلینڈر 15 رمضان تک تیار ہو جائے گا
اگلے چھ سے آٹھ مہینے میں ساری پیمنٹ موبائل کے ذریعے ہوں گی ،کریڈٹ کارڈ وغیرہ ختم ہو جائیں گے
وفاق وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ
اسلام آباد(بادبان رپورٹ)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو وفاق وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ آئندہ دس سالوں میں سات ٹیکنالوجیز دنیا کو بالکل بدل دیں گی ،بغیر ڈرائیور کے گاڑیاں آجائیں گی ،دس سالوں میں ڈرائیونگ سے وابستہ لاکھوں نوکریاں قائم نہیں رہ سکیں گی،،ہم نے پانچ سالوں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ریسرچ پر 80 کروڑ خرچ کیا جبکہ بھارت نے 2 ٹریلین خرچ کیا ہے ،رویت ہلال سے متعلق کلینڈر 15 رمضان تک تیار ہو جائے گا،امریکیوں نے بنایا ہوا ہے وہ حرام ہے، ہم بنائیں گے تو حلال ہو جائے گا،اگلے چھ سے آٹھ مہینے میں ساری پیمنٹ موبائل کے ذریعے ہوں گی ،کریڈٹ کارڈ وغیرہ ختم ہو جائیں گے۔بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا چیئرمین ساجد مہدی کی صدارت میں ہوا،اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پی سی ایس آئی آر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ریڑھ کی ہڈی ہے ،ہم نے پانچ سالوں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ریسرچ پر 80 کروڑ خرچ کیا جبکہ بھارت نے 2 ٹریلین خرچ کیا ہے ، سات ٹیکنالوجیز آئندہ دس سالوں میں دنیا کو بالکل بدل دیں گی ،تھری ڈی پرنٹرز آبجیکٹ کو کاپی کر سکیں گے ،بغیر ڈرائیور کے گاڑیاں آجائیں گی ،دس سالوں میں ڈرائیونگ سے وابستہ لاکھوں نوکریاں قائم نہیں رہ سکیں گی،انہوں نے کہا کہ رویت ہلال سے متعلق کلینڈر 15 رمضان تک تیار ہو جائے گا،امریکیوں نے بنایا ہوا ہے وہ حرام ہے، ہم بنائیں گے تو حلال ہو جائے گا، رکن کمیٹی عبدالشکور کے استفسار پر فواد چوہدری نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس پر چالیس لاکھ کے قریب خرچہ آتا ہے ،رکن کمیٹی خواجہ سعد رفیق نے کہا روایت بھی ہونی چاہیئے اور ٹیکنالوجی بھی ہونی چاہیئے ،فواد چوہدری نے کہا کہ اگست کے مہینے کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مہینہ قرار دے رہے ہیں ،ہم اگست میں اسلام آباد میں سائنس فیئر کریں گے،ہم لیبارٹریز کو اسٹیٹ آف دی آرٹ میں تبدیل کریں گے،اگلے چھ سے آٹھ مہینے ساری پیمنٹ موبائل کے ذریعے ہوں گی ،کریڈٹ کارڈ وغیرہ ختم ہو جائیں گے ،اجلاس کے دوران پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ( پی سی ایس آئی آر )سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی،فواد چوہدری نے کہا کہ پی سی ایس آئی آر نے 123 کے قریب ٹیکنالوجیز ایجاد کیں لیکن انہیں شو کیس نہیں کر سکے ،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جب تک کسی ٹیکنالوجی کو آگے ٹرانسفر نہ کیا جائے تو اس ٹیکنالوجی کی ایجاد کا کوئی فائدہ نہیں،فواد چوہدری نے کہا کہ اگست میں ہم لوکل جیولری کو بھی شو کیس کریں گے ،پی سی ایس آئی آر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ہم پنشن ختم کرنے جا رہے ہیں ،ہم سی پی فنڈ پر چلے جائیں گے ،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سب سے نظر انداز وزارت ہے ،فواد چوہدری اسے سنجیدہ لے گئے ہیں جو کہ اچھی بات ہے،فواد چوہدری نے کہا کہ پی سی ایس آئی آر کو منافع بخش ادارہ ہونا چاہیئے ، اس ادارے کا حکومت سے پیسے لینا ظلم ہے،فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں غیر روایتی زراعت کی بھی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے ،سارے صوبوں میں فوڈ کے ایک اسٹینڈرڈ اپنانے ہوں گے۔

Shah Mehmood should stop making people fool in the name of South Punjab, Ahsan Iqbal. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

شاہ صاحب لوگوں کو جنوبی پنجاب کے نام پر بیوقوف بنانا بند کریں، احسن اقبال
ن لیگ بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبوں کے قیام کا بل قومی اسمبلی میں جمع کراچکی ہے ،سیکرٹری جنرل (ن)
اس بل کی مخالفت پاکستان تحریک انصاف کے وزیر اور پارلیمانی سیکرٹری نے کی ، شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل
اسلام آباد (بادبان رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ(ن) ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شاہ صاحب لوگوں کو جنوبی پنجاب کے نام پر بیوقوف بنانا بند کریں، ن لیگ بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبوں کے قیام کا بل قومی اسمبلی میں جمع کراچکی ہے ، اس بل کی مخالفت پاکستان تحریک انصاف کے وزیر اور پارلیمانی سیکرٹری نے کی ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل میں پاکستان مسلم لیگ(ن) ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ شاہ صاحب لوگوں کو جنوبی پنجاب کے نام پر بیوقوف بنانا بند کریں، پاکستان مسلم لیگ ن لیگ بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبوں کے قیام کا بل قومی اسمبلی میں جمع کراچکی ہے ، اس بل کی مخالفت پاکستان تحریک انصاف کے وزیر اور پارلیمانی سیکرٹری نے کی ۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن وعدے نبھانا جانتی ہے پارلیمنٹ اور عوام سے جو وعدہ کیا، وہ صرف ن لیگ کو نبھانا آتا ہے ،اسمبلی کے ریکارڈ پر موجود ہے کہ کس نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کی ترجمانی کی اور کس نے بل جمع کرایا۔ احسن اقبال نے کہا شاہ صاحب اسمبلی کے ریکارڈ کو جھٹلانے کی کوشش نہ کریں،جنوبی پنجاب کے عوام سے آپ نے 100 دنوں میں صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا،جنوبی پنجاب کے مظلوم لوگوں کے حقوق پر سیاست کرنا آپ بند کریں انہوں نے کہا شاہ صاحب مسلم لیگ ن کا بل پہلے ہی سٹینڈنگ کمیٹی میں موجود ہے، آپ حکومتی نمائندوں سے کہیں کہ اس پر فوری طور پر پیش رفت شروع کریں،پی ٹی آئی صرف نقل کی سیاست کر سکتی ہے ، مسلم لیگ ن کے منصوبوں کو اپنا بناکر پیش کیا، اب جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبہ پر مسلم لیگ ن کے بل پر بھی شاہ صاحب اپنا نام لکھنے پر تلے ہوئے ہیں۔

Middle East struggles towards another war. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

Middle East struggles towards another war

After the occupation on Iraq’s oil, the United States is now ready to occupy the oil field of Saudi Arabia to repeat the old game. Two days ago Iran attacked on oil depot of Saudi Arab which was done at Iftaar time from drone. This depot is that area where Saudi Arab delivers oil to different countries, at one time Iran also delivered oil from same trackway to different countries.

Due to this attack 4 tankers perished and in this way delivery of oil stopped on temporary basis.

Iranian Army Chief Baakri said if Iran can not deliver the oil to different countries than Saudi Arabia also can not deliver from same trackway.

This is an open threat to Saudi Arab, which is given on US basis. At the time when Turkey’s President, 2020, gave the statement of Mecca and Medina to be under Turkey’s control, the pact that was made among Saud and Turk in 1937.

On the other hand the United States will send it’s forces to save Saudi Arab from Iran, the way forces has been send to save Kuwait. After Yemen’s war Saudi Arab is proceeded towards destruction.

If the US military arrives in Saudi Arabia,than it will be difficult for Saudi Arab to keep the fake independence creditworthiness. No Islamic country gave package of 2 or 3 Arab to Pakistan.

PM Imran Khan and General Bajwa tried that Pakistan keep quiet in such conditions. Unwillingly PM Imran Khan tend to go for EMF.

Iran’s Foreign Minister met Indian Foreign Minister on United States’s wish. In next 72 hrs there is peril of important changes in Middle east.

REPORT SOHAIL RANA

EDITOR DAILY POST & BAADBAN CEO BAADBAN TV

ڈالر مافیا کو نکیل دالنے کے لئے منی چینجر کے خلاف کریک ڈاون وزیر اعظم عمران خان کی منظوری وزیر اعظم عمران خان نے بوستان سے پوچھا کہ ڈالر کو نکیل مافیا سے کیسے چیک کریں ملک بوستان نے بتایا کہ روزانہ ایک ڈالر نحی ایک کروڑ ڈالر ملک سے باہر جارھے حے 10سال مے ایک سو ساٹھ ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ مے ملوث 400 افراد کے نام بھی بتائے

نیب ایگزیکیٹو بورڈ کا اجلاس سابق وزیر ہاوسنگ دورانی سپیکر سندھ اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر اور بھت کچھ پڑھنے کے لئے کلک کلک کریں

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس
سابق وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی ، سابق صوبائی وزیرشیر اعظم وزیر سمیت دیگر شخصیات اور اداروں کے خلاف 12انکوائریوں کی منظوری
عاطف کامران چیف ایگزیکٹیو آفیسرمیسرزیونیکو پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری
آغا سراج درانی سپیکر سندھ اسمبلی سمیت دیگر کے خلاف بدعنوانی کے3 ریفرنسز دائرکرنے کی منظوری
حافظ عبد الکریم رکن سینیٹ/سابق وفاقی وزیر برائے مواصلات سمیت اور دیگر کے خلاف انکوائری ختم کرنے کی منظوری
اسلام آباد(بادبان رپورٹ) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا ۔اجلاس میںڈپٹی چئیرمین نیب ، پراسیکیوٹر جنرل اکائو نٹیبلٹی ،ڈی جی آپریشن،ڈی جی نیب راولپنڈی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 12انکوائریوں کی منظوری دی گئی جن میں اکرم خان درانی سابق وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس،شیر اعظم وزیر سابق صوبائی وزیر اور دیگر،علی غلام نظامانی سابق رکن سندھ اسمبلی ،سعید خان نظامانی رکن سندھ اسمبلی،محمد سہیل سابق ڈی جی ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کراچی ،مسزعصمت اللہ،ایکسئین ،ایم ای ایس ، سیالکوٹ کینٹ،المعیزانڈسٹریز لمیٹڈایم ایم روڈ تحصیل پپلان ضلع میانوالی اور دیگر،کراچی پورٹ ٹرسٹ کے افسران /اہلکاران ،محکمہ صحت حکومت سندھ کے افسران/اہلکاران ،پروکیورمنٹ کمیٹی کے اراکین ،پروگرام مینیجرہیپا ٹائٹس پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ اور دیگر ، گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسمٰعیل خان کے افسران /اہلکاران اور دیگر،محکمہ خوراک خضدارکی انتظامیہ،رام چندچیف انجینئر سکھر،عبدالوہاب سہیتوایگزیکٹیو انجینیراور دیگر،پبلک ہیلتھ انجئیرنگ ڈویژن لاڑکانہ،اقبال شیخ سرکاری ٹھیکہ دار اور دیگر، میسرز چنیون بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈکی انتظامیہ اور دیگر شامل ہیں۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں عاطف کامران چیف ایگزیکٹیو آفیسرمیسرزیونیکو پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی ۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کے3 ریفرنسز دائرکرنے کی منظوری دی گئی۔ جن کی تفصیل اس طر ح سے ہے۔ 1 ۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںآغا سراج درانی سپیکر سندھ اسمبلی اور دیگرکے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ملزمان پر مبینہ طورپراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر اثاثے بنانے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو١یک ارب 60کروڑ روپے سے زائدکا نقصان پہنچا۔-2 ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںمظہر الاسلام سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لوک ورثہ اسلام آباداور دیگرکے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ملزمان پر مبینہ طورپر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر من پسند افراد کوٹھیکے دینے کاالزام ہے۔ Continue reading نیب ایگزیکیٹو بورڈ کا اجلاس سابق وزیر ہاوسنگ دورانی سپیکر سندھ اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر اور بھت کچھ پڑھنے کے لئے کلک کلک کریں

غیر قانونی طریقے سے جائداد اور کالے دھن کو سفید کرنے کے لئیے ایمنسٹی اسکیم آرڈیننس جاری صدر نے دستخط کر دئیے تفصیلات کے لئے یہاں کلک کیجئے

ایمنسٹی اسکیم کیلئے رضاکارانہ اثاثے ظاہر کرنے کا صدارتی آرڈیننس جاری
ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اطلاق فوری طور پر ملک بھر میں ہوگا،آرڈیننس کے تحت اسکیم سے فائدہ اٹھانے کیلیے ڈکلئریشن 30 جون تک جمع کروانا ہونگے
اسکیم کے تحت اندرون ملک غیر منقولہ جائیداد پر 4 فیصد کی شرح سے ٹیکس دینا ہوگا اور جرمانہ ادا کر کے 30 جون 2020 تک فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے،صدارتی آرڈیننس
اسلام آباد(بادبان رپورٹ ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایمنسٹی اسکیم کیلئے رضاکارانہ اثاثے ظاہر کرنے کا آرڈیننس جاری کردیا، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اطلاق فوری طور پر ملک بھر میں ہوگا،آرڈیننس کے تحت اسکیم سے فائدہ اٹھانے کیلیے ڈکلئریشن 30 جون تک جمع کروانا ہونگے، اسکیم کا اطلاق 30 جون 2018 تک حاصل کیے گئے غیراعلانیہ اثاثہ جات پر ہوگا،اسکیم کے تحت اندرون ملک غیر منقولہ جائیداد پر 4 فیصد کی شرح سے ٹیکس دینا ہوگا اور جرمانہ ادا کر کے 30 جون 2020 تک فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایمنسٹی سکیم کیلئے رضاکارانہ اثاثے ظاہر کرنے کا آرڈیننس جاری کردیا، آرڈیننس کے تحت اسکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے ڈکلئریشن 30 جون تک جمع کروانا ہونگے البتہ ٹیکس پورا سال جمع کروایا جاسکے گا مگر ہر سہہ ماہی پر جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ایمنسٹی اسکیم کے تحت تمام اقسام کے ملکی و غیر ملکی اثاثہ جات پر 4 فیصد ٹیکس ادا کرکے قانونی حیثیت دلوائی جاسکے گی البتہ بیرونی اثاثہ جات واپس پاکستان لانا ہونگے اور اگر اثاثہ جات پاکستان واپس نہیں لائے جائیں گے تو 2 فیصد مزید ٹیکس کے ساتھ کل 6 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔صدارتی آرڈیننس کے مطابق غیر قانونی اثاثہ جات کو قانونی بنانے کیلئے 30 جون تک 4 فیصد ٹیکس دینا ہوگا لیکن 30 جون کے بعد اگر ٹیکس جمع کروانا ہوگا تو ٹیکس کی رقم پر 10 فیصد جرمانہ دینا ہوگا۔ دوسری سہہ ماہی میں ٹیکس کی رقم جمع کروانے پر ٹیکس کی رقم پر 20 فیصد، تیسری سہہ ماہی پر 30 فیصد اور چوتھی سہہ ماہی پر 40 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا جبکہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلیے غیر منقولہ جائیدادوں پر ڈیڑھ فیصد اضافی ویلیو پر ڈیڑھ فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔ایمنسٹی اسکیم کے تحت پاکستان میں ظاہر کی جانیوالی غیر ملکی کرنسی و اثاثہ جات پر ٹیکس غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا۔ آرڈیننس اسکیم کے تحت 30 جون 2018 تک کے غیر ظاہر کردہ ملکی و غیر ملکی، اثاثے، سیلز اور اخراجات ظاہر کئے جاسکتے ہیں۔آرڈیننس ملکی اثاثوں میں جہاں ایف بی آر کی ویلیو مقرر نہیں وہاں ڈی سی رہٹ کے کم از کم 150 فیصد کے برابر ویلیو مقرر ہوگی۔ آرڈیننس جہاں ایف بی آر کی ویلیو ایشن اور ڈی سی ریٹ نہیں ہونے وہاں اوپن مارکیٹ میں رائج قیمت فروخت پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا، پبلک کمپنی پر اس اسکیم کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ کمیشن یا کسی دوسری مجرمانی سرگرمیوں سے کمائی ہوئی دولت پر اس سکیم کا اطلاق نہیں ہوگا۔علاوہ ازیں سونے، قیمتی پتھر و ہیرے جواہرات، انعا می بونڈز، بئیرر سرٹیفکیٹس، شئیرز، سرٹیفکیٹس و دیگر اقسام کے بونڈز پر بھی اسکیم لاگو نہیں ہوگی۔ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی حامل جائیدادوں و منقولہ و غیر منقولہ اثاثہ جات کے کیسوں پر بھی اسکیم لاگو نہیں ہوگی۔

کٹھ پتلیاں ہیں جو نواز شریف کی زبان پولتئ ھے فردوس عاشق اعوان کا بڑا بیاں اور بھت کچھ پڑھنے کے لئے کلک

  1. اپوزیشن کے رہنما ئو ں اور ترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں، فردوس عاشق اعوان
    ان کے اندر کرپٹ لیڈر بولتے ہیں، احتساب وہی کرتا ہے جس کے ہاتھ اور نیت صاف ہوں
    شاہد خاقان بتائیں ایئربلو منافع میں اورپی آئی اے خسارے میں کیسے گئی؟،معاون خصوصی برائے اطلاعات کا ٹویٹ
    اسلام آباد(بادبان رپورٹ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ احتساب وہی کرتا ہے جس کے ہاتھ اور نیت صاف ہوں، اپوزیشن کے رہنما ئو ں اور ترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں،شاہد خاقان بتائیں ایئربلو منافع میں اورپی آئی اے خسارے میں کیسے گئی؟۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نیکہا کہ اپوزیشن کے رہنما ئو ں اور ترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں، ان کے اندر ان کے کرپٹ لیڈر بولتے ہیں۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم تھے، آپ ایک بار شریفوں کا نہیں اس ملک کا بن کر سوچیں۔ اپوزیشن کے رہنما وں اور ترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں،ان کے اندر ان کے کرپٹ لیڈر بولتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شاہد خاقان بتائیں ایربلومنافع میں اور پی آئی اے خسارے میں کیسے گئی؟۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ احتساب وہی کرتا ہے جس کے ہاتھ اور نیت صاف ہوں، زرداری کے پیسے لانے کا دعوی توآپ کے آقا نے بھی کیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے موجودہ حکومت کو گھر بھیجنے کا اعلان کر دیا اجتحجاج پارلیمنٹ میں نحی سڑکوں پر دماغ دم مست قلندر ھو گا زرداری کی 5 مقدمات میں ضمانت منظور تفصیلات کے لئے یہاں کلک کیجئے

آصف زرداری کا رمضان کے بعد حکومت مخالف تحریک چلا نے کا اعلان
بلاول بھٹو شہید بی بی کا بیٹا ہے، نگاروں پر بھی چل جائیگا،ماضی کی اور موجودہ ایمنسٹی اسکیم میں کوئی فرق نہیں،
جس کے پاس تھوڑے بہت پیسے ہیں وہ بلیک منی کووائٹ کرلے گا،آصف زرداری کی اسلام آبد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(بادبان رپورٹ)سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ سڑکوں پرحکومت مخالف تحریک چلائیں گے،بلاول بھٹو شہید بی بی کا بیٹا ہے نگاروں پر بھی چل جائیگا،ماضی کی اور موجودہ ایمنسٹی اسکیم میں کوئی فرق نہیں،جس کے پاس تھوڑے بہت پیسے ہیں وہ بلیک منی کووائٹ کرلے گا۔بدھ کو آصف زرداری نے اسلام آبد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ سڑکوں پرحکومت مخالف تحریک چلائیں گے، ان کو اندااہ ہے اسی لیے میرے خلاف کیسز بن رہے ہیں،مقدمات میں ضمانت کرانا میرا آئینی حق ہے،نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتی،بلاول بھٹو شہید بی بی کا بیٹا ہے،بلاول بھٹوانگاروں پر بھی چل جائیگا،ماضی کی اور موجودہ ایمنسٹی اسکیم میں کوئی فرق نہیں،جس کے پاس تھوڑے بہت پیسے ہیں وہ بلیک منی کووائٹ کرلے گا،حکومت پہلے لوگوں کو امیر بنائے پھر ان پر ٹیکسز لگائے۔