سندھ نے گندم کی بینالصوبای نقل وحمل پر پابندی عائد کر دی گندم پنجاب میں سمگل ھو رھی تھی

  1. تفصیلات کےمطابق یاد رھے کہ چند روز قبل 5 لاکھ ٹن گندم  سندھ کے گوداموں سے چوری ھوی تھی جس میں اھم شخصیات بھی ملوث قرار بادبان رپورٹ کے مطابق  یہ  گندم پنجاب میں سمگل ھو رھی تھی 

ابھی تھوڑا سا صبر وزیر اعظم عمران خان نے غریب کے ساتھ متوسط طبقے کو بھی خودکشی پر مجبور کر دیا تفصیلات کے لئے یہاں کلک کیجئے اور

آپنے گھبرانا بالکل نہیں, میں ہُوں ناں ۔۔۔
ایک بار ایک شخص نے کہا اگر گاؤں کے لوگ مجھے سرپنچ چُن لیں تو میں اُنہیں سونا بنانے کی ترکیب بتاؤں گا۔ لوگوں نے اُسی دن پُرانے سرپنچ کی پیٹھ پر ٹُھڈا لگایا اور اسے سرپنچ بنا دیا۔ اُس نے پُورے گاؤں کا اکٹھ کیا اور ایک منتر بتاتے ہُوئے کہا کہ پیتل کے برتن ایک کڑاہے میں ڈالو، اُس میں بیس کلو سِرکہ، کوڑتُمبے کی جڑ، ہرن کا کُشتہ اور بیس لیٹر پانی ڈال کر تین دن ہلکی آنچ پر پکانے کے دوران میرا بتایا ہوا منتر پڑھتے رہو چوتھے دن صبح سارے برتن سونے کے ہو جائیں گے۔ لیکن بس ایک بات کا خیال رہے اگر کسی کے ذہن میں بندر کا خیال آیا تو عمل کامیاب نہیں ہوگا۔ آپکے ساتھ یہی ہوا ہے۔ لیکن آپنے گھبرانا بالکل نہیں.
کل میں نے ایک تحریر میں دعوٰی کیا کہ ڈیفالٹ کا اعلان پاکستان کے مفاد میں ہے، اُس پر وقاص ڈار صاحب فرماتے ہیں تُم جن کینیڈین سٹوڈنٹس کو اکنامکس پڑھاتے ہو اُنکا اللہ ہی حافظ ہے۔
ڈار صاحب میرے سٹوڈنٹس کا تو اللہ جب بھی حافظ ہو آپ مانیں نہ مانیں آپ کی معیشیت کا بھٹہ بیٹھ چکا ہے۔ جیسے ڈالر کے سو کا نفسیاتی پُل عبور کرنے سے معیشیت پر دور رس اثرات پڑے تھے ایسے ہی ڈیڑھ سو کی حد سے پڑیں گے۔ آپ ذرا رمضان گزار لیجیے پھر آپکو اندازہ ہو گا کہ جہاں آپ بیٹھے تھے وہ زمین نہیں روٹی پکانے والا توا ہے جس کے نیچے آگ بھی جل رہی ہے۔
اگر پاکستان ایک ایکسپورٹ اوریئنٹڈ ملک ہوتا تو ڈالر دو سو روپے کا بھی ہو جاتا کوئی فرق نہ پڑتا.
لیکن پچھلے تین ماہ میں آپکی ایکسپورٹ میں بھی تیرہ فیصد کمی آئی ہے، یُو اے ای تک نے آپکے چاول پر پابندی لگا دی ہے۔
اب آپ کو ایک بات بتاتا ہُوں جو پہلے آپ کو کسی نے نہیں بتائی ہوگی نہ کوئی بتائے گا۔
آپ کو پتہ ہے کہ پاکستان نے خان صاحب کے وزیرِ اعظم بننے کے بعدسے سات سال میں سب سے کم ٹیکس اکٹھا کیا ہے؟ آپ یہ تو جانتے ہونگے لیکن اسکی وجہ نہیں جانتے۔
آج جان لیجیے کہ پاکستان دنیا کا وہ منفرد عجُوبہ ہے جہاں کُل ٹیکس کا اکیاسی فیصد صرف تین سو تین افراد یا کمپنیاں دیتی تھیں۔
حکُومت کی پھیلائی معاشی بے یقینی کے باعث ان تین سو تین میں سے گیارہ کمپنیوں نے اپنے پروڈکشن یُونٹس بند کر دیے یا کمیشنز کے ریٹ بڑھنے سے انہوں نے اپنے چند پروجیکٹس بند کر دیے،
سروس انڈسٹری میں اسکی ایک مثال انڈس ہسپتال ہیں جنہوں نے اپنے پانچ سینٹر میں آپریشنز بند کر دیے باقی دو جولائی میں واپس دے رہے ہیں۔
صرف انڈس کے جانے سے سترہ ہزار افراد بے روزگار ہونگے۔ لیکن آپنے گھبرانا بالکل نہیں نہ کسی سیاسی پروپیگنڈے میں آنا ہے,
کیا ہے جو ڈالر ایک سو ساٹھ پر جانے سے امپورٹ ہونے والی دوا کی قیمت میں نواز دور کی نسبت چار سو اُنتیس فیصد اضافہ ہو جائے گا، آپنے گھبرانا بالکل نہیں.
کیا ہے جو آئی ایم ایف سے امپورٹڈ حفیظ شیخ دوا اور خوراک سمیت ہر چیز سے سبسڈی ختم کر دے گا وہ شوگر ملوں کے غریب مالکان کو سبسڈی دے تو رہے ہیں۔
ڈالر جیسے ہی ایک سو پینسٹھ پر پہنچے گا ان تین سو تین افراد اور کمپنیوں میں سے وہ لوگ اور کمپنیاں یُو اے ای چلی جائیں گی جو را میٹیریل امپورٹ کرتی ہیں۔
فرض کریں صرف دو درجن کمپنیاں کاروبار سے باہر ہُوئیں تو آپکو ملنے والا سالانہ ٹیکس اتنا کم ہو جائے گا کہ آپ اپنے ہسپتال چلانے کے لیے پی آئی اے اور او جی ڈی سی ایل سمیت سترہ ادارے بیچ دیں گے۔
ذرا تصور تو کیجیے کتنے لوگ بے روزگار ہونگے اور پرائیویٹائزیشن سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔
لیکن کپتان نے کہا ہے میں ہُوں ناں آپنے گھبرانا بالکل نہیں۔
آپ نہ جانے کیوں اتنے معصوم ہیں کہ ٹرین پٹری سے اتر کر ایک سو بیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُس میدان کی طرف بڑھ رہی ہے جہاں آپکے بچے کھیل رہے اور آپ گھبرا ہی نہیں رہے کہ کپتان ہے ناں۔
ایک بار ڈالر ایک سو پینسٹھ پر پُہنچ گیا تو آپ جانیں گے کہ ڈیفالٹ کا وقت بھی گزر گیا۔
روس پر جب یہ وقت آیا وہاں شراب روٹی سے سستی ملتی تھی۔
لیکن آپنے گھبرانا بالکل نہیں کپتان نے کہا ہے میں ہُوں ناں!
شاہ رُخ بھی خان تھا, میں ہُوں ناں مووی میں جیسے اُس نے اپنے سوتیلے بھائی کو چھت سے گرنےاور کالج کے نوجوانوں کو میں ہُوں ناں کہہ کر تنِ تنہا دہشت گردوں سے بچایا تھا, ایسے ہی آپکا کپتان بھی میں ہُوں ناں کہہ کر آپکو آپکے تمام غموں سے نجات دے گا۔
کیونکہ کپتان بھی شاہ رُخ خان کی طرح خان ہے۔
مجھے یقین ہے کپتان غموں سے نجات کا آسان طریقہ جان چکا ہے۔ آپنے گھبرانا بالکل نہیں ۔

تحریر کا مرکزی خیال ۔۔ جو لوگ دن رات یہ کہہ کر خُود کو تسلی دیتے رہتے ہیں، کہ خان سب ٹھیک کر دے گا۔ خان کچھ اور ٹھیک کرے نا کرے انکی دماغی صحت ضرور ٹھیک کرے گا😂😫

عمران حکومت کے لئیے خطرے کی گھنٹی ایرانی فوج نے 10 منٹ میں 1200 میزائل داغ دئیے مشرق وسطی ایک اور جنگ کے دھانے پر کوئی مائ کا لال نیب کو ڈکٹیشن نحی دے سکتا چئرمین نیب کآ بی پلان تیار بچی کے ساتھ زیادتی کالی پولیس سوروں کے نقشے قدم پر پیپلز پارٹی ن لیگ ایک صفحہ پر بھروپیے ایک کشتی میں سوار فردوس عاشق اعوان کا بڑا بیاں عدالتوں کآ احترام کرتے ہیں لکین پاکستان کو ایک اور شکست کا سامنا آور بھت کچھ پڑھنے کے لئے کلک کرے آج کآ روزنامہ پوسٹ انٹریشل کو کلک