No Image

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے اسلام آباد: امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ان کا طیارہ نور خان ایئربیس پر اترا۔ تفصیلات کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اپنے دو روزہ دورے پر جب پاکستان پہنچے تو وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا گیا۔ امیر قطر یہ دورہ وزیراعظم کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ امیرقطرشیخ تمیم بن حمد الثانی کو پاکستان پہنچنے پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی جس کے بعد مہمان امیر وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ان کی گاڑی کو ڈرائیو کیا۔ وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہونگے، پاکستان اور قطر کے درمیان معاہدوں پر دستخط بھی ہوںگے، وزیراعظم عمران خان امیر قطر کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ عشائیہ میں چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی سمیت سیاسی و عسکری شخصیات شریک ہونگی۔ امیر قطر اتوار کی صبح ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات کرینگے، امیر قطر ایوان صدر میں سرمایہ کاری تقریب میں شریک ہوں گے، امیر قطر کے اعزاز میں ایوان صدر میں ظہرانہ ہوگا، وزیراعظم، اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت شریک ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور قطر کے درمیان 6 سے 8 ارب ڈالر کے معاہدے زیر غور آئیں گے، توانائی اور پٹرو کیمیکل کے شعبوں میں تعاون پربات چیت ہوگی اور سیاحت، زراعت، انجینئرنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر بریفنگ دی جائے گی۔ قطر کے سرمایہ کاروں کو فوڈپراسیسنگ، پیکجنگ اور انفرااسٹرکچر کے شعبوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ سی پیک سےمنسلک سڑکوں میں نجی شعبے کے اشتراک پر بات چیت کی جائے گی اور پاکستان کے 3 بڑے ایئرپورٹس پر سرمایہ کاری سےمتعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ قطر 2022 تک

June 22, 2019 Baadban 0
No Image

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ۔۔ خود کو بھٹو کا جانشین کہنے والے بچوں کی طرح آنسو بہا رہے تھے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اپنے آنسوؤں کا حساب مانگنے والے سندھ کے غریبوں اور بچوں کے خون کے آنسوؤں اور آہوں کا حساب کب دیں گے؟ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سندھ اور لاڑکانہ کے ایڈز میں مبتلا معصوم بچوں کی سسکیاں آپ کو سنائی کیوں نہیں دیتی؟ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان صوبہ سندھ کو موءنجودڑو اور آثار قدیمہ کے کھنڈرات میں تبدیل کرنے والوں کو پاکستان کے عوام نے مسترد کیا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سپریم کورٹ کے معزز جج کے ریمارکس سندھ حکومت کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بلاول صاحب عمران خان پر سیخ پا نہ ہوں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان آپ کے والد پر مقدمات انہوں نے بنائے جن کے گھر جاکر آپ ضیافتیں اڑاتے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عمران خان کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ پاکستان میں قانون کے یکساں اطلاق اور عملداری کو یقینی بنا رہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ابو کی کرپشن بچانے کے لئے آپ کی دھمکیاں اور غصہ ثابت کرتا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ جیت رہا ہے۔۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سندھ میں اپنی حکومت کی کارکردگی پر توجہ دیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کرپشن سے ناطہ توڑیں ورنہ سندھ تک محدود ہوئی جماعت کو چند اضلاع میں بھی کوئی نہیں پوچھے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

June 22, 2019 Baadban 0