Breaking News

PCB Cricket Committee, Azhar Ali test captain and Mohsin Ali a strong candidate for chief selector. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

پی سی بی کرکٹ کمیٹی ، اظہر علی ٹیسٹ کپتان اور محسن علی چیف سلیکٹربننے کے مضبوط امیدوار
کمیٹی کابابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کیلئے قومی ٹیم کا نائب کپتان بنانے اور مستقبل میں قیادت کیلئے تیار کرنے پر اتفاق
لاہور(بادبان رپورٹ) پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی اجلاس میں تجاویز اور سفارشات مرتب کرلی گئیں جس کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کا کپتان بننے کے لیے اظہرعلی مضبوط امیدوار ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کرکٹ کمیٹی اجلاس میں زیادہ تر ارکان نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو توسیع دینے کی مخالفت کردی، سفارشات اور تجاویز چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو بھجوادی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان بننے کے لیے اظہر علی مضبوط امیدوار ہیں، سرفراز احمد کی تینوں فارمیٹ میں کپتانی پر بھی اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔چیف سلیکٹر کے لیے کئی سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے نام زیر غور آئے ہیں، محسن خان چیف سلیکٹر کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔اجلاس کے دوران تمام اراکین نے بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کے لیے قومی ٹیم کا نائب کپتان بنانے اور مستقبل میں قیادت کے لیے تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلے کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے محدود اوورز کی کپتانی کے لیے شاداب خان کا نام تجویز کیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved