Breaking News

National responsibilities include eliminating corruption from the country: Chairman NAB. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ قومی ذمہ داریوں میں شامل ہیں، چیرمین نیب
اسلام آباد (بادبان رپورٹ)نیب نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی قیادت میں اکتوبر سے اب تک مجموعی طورپر 71ارب روپے بدعنوان عناصر سے بر آمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے جبکہ چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اپنی قومی زمہ داریوں کو سرانجام دینے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور ” احتساب سب کیلئے ” کی پالیسی پر سختی سے عمل کرتے ہوئے شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز مقررہ وقت کے اندر قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائیں ۔قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال ،چیئرمین نیب کی قیادت میں اکتوبر 2017سے ابتک نیب کی شاندار کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں نیب نے اکتوبر 2017 سے ابتک تقریبا 22 ما ہ کے دوران بلواسطہ اور بلا واسطہ مجموعی طور پر تقریبا 71 ارب روپے بدعنوان عنا صر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے اور اس کی مثال نیب کی تاریخ میںگزشتہ کسی بھی 22 ماہ میں نہیں ملتی۔ نیب نے جو رقوم بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پربرآمد کی ہیں ان کی تفصیل نیب کے ہر علاقائی بیوروز کی بدعنوان عناصر سے بلواسطہ اور بلا واسطہ طورپر برآمد کی گئی

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved