On Kashmir PM and Foreign Minister do not appear active on Kashmir. Noon League. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

کشمیر پر وزیراعظم اور وزیر خاجہ سرگرم نظر نہیں آ رہے ، ن لیگ
اسلام آباد(بادبان رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے کشمیر پر غیر آئینی اقدام اٹھانے کے بعد کئی ملکوں کا دورہ کیا ، ہمارے سلیکٹیڈ وزیراعظم ابھی تک یہاں بیٹھے ہیں، کشمیر پر وزیراعظم اور وزیر خارجہ سرگرم نظر نہیں آر ہے، اسلامی ممالک کو کشمیر بارے سرگرم کرنے کی کوشش کیوں نہیں کی گئی ، پاکستان خواہش ہی نہیں کرے گا تو کوئی ملک کیسے مدد کرے گا ، 28دن سے وزیر اعظم یہاں چپک کر بیٹھے ہیں وزیر خارجہ اپنے مریدین کے جھرمٹ میں بیٹھے ہیں،پاکستانی معیشت ایک سال میں ریڈ زون میں داخل ہوچکی ہے ،دس لاکھ افراد بے روزگار ہوچکے ،ایک سال میں حکومت دس ہزار ارب قرضے لے چکی ، صبح شام قرضوں کا حساب کرنے والی حکومت نے 40 روپے کی ڈیویلیوایشن کی، معشت نہیں چل رہی تو ملک کا اجاڑا نہ کرو بلکہ ایک سائیڈ پر ہوجاو، حکومت مکمل طور پر اقتصادی شعبے میں ناکام ہوچکی ہے، حکومت کے پاس کوئی ر یسکیو پلان ہے تو بتائے اگر نہیں تو پھر گھر جائے۔ پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماوں احسن اقبال،مریم اورنگزیب اور محمد زبیر نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیراعظم نے کشمیر پر غیر آئینی اقدام اٹھانے کے بعد کئی ملکوں کا دورہ کیا ہے لیکن ہمارے سلیکٹیڈ وزیراعظم ابھی تک یہاں بیٹھے ہیں، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اگر کوئی ہمیں نظر نہیں آرہا تو وزیراعظم اور وزیر خارجہ سرگرم نظر نہیں آرہا ۔