Saudi Arabia’s State Minister for Foreign Affairs Adel Al-Jubeir and Foreign Minister of the United Arab Emirates Sheikh Abdullah Bin Zayed Bin Sultan-al Nahyan reached Pakistan. Pakistan Foreign Minister Shah Mehmood welcomed them on airport, meeting with Army chief and Prime Minister. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر اور عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد بن سلطان کی وفود کے ہمراہ وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

دوران ملاقات مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تبادلہ ء خیال

وزیر خارجہ نے اپنے سعودی اور اماراتی ہم منصب کو 5 اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں کئے گئے یکطرفہ، غیر قانونی اقدامات اور ان کے مضمرات سے آگاہ کیا

بھارت نے 5 اگست کے، یکطرفہ اقدام کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا ہے تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجود مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کردیا جائے

بھارت کے یہ یکطرفہ اقدامات، نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے بھی منافی ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

ہندوستان نے گزشتہ ایک ماہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں مسلمانوں کو مسلسل کرفیو کے ذریعے یرغمال بنا رکھا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

صورتحال اس قدر تشویشناک ہے کہ خوراک اور ادویات تک میسر نہیں ہو رہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

او آئی سی اور او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر ٹھوس موقف کا سامنے آنا نہایت خوش آئند ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمان بھارتی استبداد سے نجات پانے کے لیے عالمی برادری بالخصوص مسلم امہ کی طرف نظریں جمائے ہوئے ہے مخدوم شاہ محمود قریشی