Breaking News

Chinese Foreign Minister Wang Yi held a meeting with Foreign Minister Shah Mahmood Qureshi at Foreign Office in Islamabad. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد

وزارت خارجہ پہنچنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے مابین ملاقات کچھ ہی دیر میں وزارتِ خارجہ میں ہوگی

اس ملاقات میں پاک چین دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ ء خیال کیا جائے گا

 

اس ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہونگے

چینی وفد کی قیادت چینی وزیر خارجہ مسٹر وانگ ژی جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کریں گے
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اہم بیان

ہندوستان کے صدر نے پاکستان سے آئر سپیس استعمال کرنے کی اجازت طلب کی تھی ہندوستان کے رویے کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم انہیں اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے بھارتی صدر نے آئس لینڈ روانہ ہونا تھا مخدوم شاہ محمود قریشی
 وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے مابین ملاقات وزارتِ خارجہ میں جاری

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ ء خیال

وزیر خارجہ نے پاکستان تشریف لانے پر اپنے چینی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا

چین اور پاکستان کی دوستی دیرینہ مستحکم اور لازوال ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

پاک چین دوستی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

دونوں ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا مخدوم شاہ محمود قریشی

آپ کا یہ دورہ ء پاکستان اسلئے بھی خاص اہمیت کا حامل ہے کہ ہم تاریخ کے ایک نازک موڑ سے گزر رہے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

بھارت کے یکطرفہ، غیر قانونی اقدامات نے پورے خطے کے امن کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

5 اگست سے ہندوستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل کرفیو نافذ کر رکھا ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عروج پر ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

ہمیں خدشہ ہے کہ بھارت ، مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے کوئی فالس فلیگ آپریشن جیسا ناٹک رچا سکتا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

ہندوستان کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کئے گئے یکطرفہ اقدامات کے بعد اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں پاکستان کی بھرپور معاونت پر چین کے بے حد ممنون ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان نے افغان امن عمل میں، خلوص نیت کے ساتھ، بھرپور مصالحانہ کردار ادا کیا مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان نے دوحہ اور ابو ظہبی میں ہونیوالے امن مذاکرات کی معاونت کی اور ہم سمجھتے ہیں کہ خطے میں قیام امن کیلئے انٹرا افغان مذاکرات انتہائی ضروری ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

سی پیک سے ہمارے تعلقات کو مزید تقویت ملی مخدوم شاہ محمود قریشی

دونوں وزرائے خارجہ کا خطے میں قیام امن کیلئے مل کر کام کرنے اور روابط کے فروغ پر اتفاق
 وزارتِ خارجہ میں پاکستان اور چین کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات جاری

چینی وفد کی قیادت چینی وزیر خارجہ وانگ ژی جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کر رہے ہیں
ان مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، سیکورٹی و اقتصادی تعاون، پاک چین اقتصادی راہداری سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ ء خیال کیا جا رہا ہے

خطے میں امن و امان کی صورتحال اور امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر بھی گفتگو ہو گی

مذاکرات کے بعد پاکستان اور چین کے مابین تعلیم کے شعبے میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے جائیں گے
 افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کی وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ آمد

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے افغانی ہم منصب کا خیر مقدم کیا

افغانستان کے وزیر خارجہ پاک چین افغان سہ ملکی مذاکرات کے تیسرے دور میں شرکت کیلئے پاکستان تشریف لائے ہیں

سہ ملکی مذاکرات کچھ ہی دیر میں وزارتِ خارجہ میں شروع ہونگے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved