چین ایران میں 280 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ کسی بھی دوسرے ملک میں چین کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ھے۔ اس میں 120 ملین ارب صرف سڑکوں اور ریلوے کے لئے ھے۔ تاہم ہمارا خیال ھے کہ قومیں سڑکوں اور ریلوے سے نہیں بنتیں بلکہ بیوقوف بنانے سے بنتی ہیں۔ ہم اپنی قوم کو کامیابی سے بے وقوف بنانے کے بعد اس زعم میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ چلیں عالمی طاقتوں کو بھی بے وقوف بناتے ہیں۔ ہم عالمی طاقتوں کے ساتھ دوغلی گیم کرنے کے عادی ہو گئے ھیں اور انہیں مجبور بھی سمجھنے لگتے ہیں۔ ہمیں سخت غلط فہمی یہ ھے کہ چین کا ہمارے بغیر گزارا نہیں۔