Breaking News

Speaker did not issue production orders of the arrested members of parliament. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس ، سپیکر نے گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آ رڈر جاری نہیں کئے
اپوزیشن کی جانب سے صدر مملکت کے خطاب کے دوران احتجاج کا امکان
اسلام آ باد ( بادبان رپورٹ ) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لئے سپیکر قو می اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کے مختلف کیسوں میں گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آ رڈر جاری نہیں کئے ، اپوزیشن کی جانب سے صدر مملکت کے خطاب کے دوران احتجاج کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آ ج بروز جمعرات شام 5بجے طلب کر لیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی گزشتہ پارلیمانی سال کی تکمیل اور نئے پارلیمانی سال کے آ غاز کے موقع پر طلب کئے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اپنے خطاب کے دوران صدر مملکت گزشتہ سال کے دوران حکومت کی کارکردگی اور مشکلات کا جائزہ پیش کریں گے۔ صدر مملکت رواں سال حکومت کو حاصل ہونے والی کامیابیوں ، مشکلات اور حکومت کی مستقبل کی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر بھی روشنی ڈالیں گے۔ خطاب کے دوران اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کا امکان ہے۔ سپیکر کے جانب سے اپوزیشن کے مختلف کیسوں میں گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آ رڈر تاحال جاری نہیں کئے گئے ہیں اس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید ردعمل کا امکان ہے۔(

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved