آل پاکستان نیوز پیپر اینڈ ایڈیٹر فارم APNEF کا اہم اجلاس زیر صدارت چیئرمینAPNEF رانا عمران لطیف، ، صدر سہیل رانا ، جنرل سیکرٹری سیف اللہ سیف اور دیگر ممبران نے شرکت کی اجلاس میں وزارت اطلاعات کی تباہ کاریاں زیر غور آئیں ،وزارت اطلاعات کے افسران بیرون ملک غیر ملکی ایجنڈوں پر کام کرتے ہیں، شرکاء حکومت اور وزارت اطلاعات کو تنبیہ کی ہے کہ اس طرح کے اقدامات جو مارشلائی حکومتوں میں بھی نہیں ہوئے ایسے کالے قوانین نہ بنائے جائیں اسلام آباد(خصوصی رپورٹر ) آل پاکستان نیوز پیپر اینڈ ایڈیٹر فارم (APNEF) کا اہم اجلاس آج مقامی ہوٹل میں زیر صدارت چیئرمینAPNEF رانا عمران لطیف نے کی ۔ جس میں چیئرمین APNEF رانا عمران لطیف ، صدر سہیل رانا ، جنرل سیکرٹری سیف اللہ سیف اور دیگر ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سو سے زائد ممبران نے حکومت کے اس عدالتی کمیشنکو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے ہتھکنڈے تو مارشلائی دور حکومت میں بھی نہیں آزمائے گئے ۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات کی تباہ کاریاں زیر غور آئیں ۔ اور کہا گیا کہ وزارت اطلاعات کے افسران بیرون ملک غیر ملکی ایجنڈوں پر کام کرتے ہیں ۔ حکومت اور وزارت اطلاعات کو تنبیہ کی ہے کہ اس طرح کے اقدامات جو مارشلائی حکومتوں میں بھی نہیں ہوئے ایسے کالے قوانین نہ بنائے جائیںآزادی صحافت کو دبانے اور حکومت اپنے زیر اثر رکھنے کیلئے گھائونے ہتھکنڈوں سے باز رہے ورنہ ملک گیر ا حتجاج کیا جائے گا اور یہ کہ اب اجلاس 20 اکتوبر کو پھر طلب کر لیا گیا ہے ۔

October 4, 2019 Baadban 0