Breaking News

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی شہزادہ متعب بن عبدالعزیز آلِ سعود انتقال کرگئے ہیں۔ سعودی عرب کے شاہی دیوان نے سوموار کو ان کی وفات کی اطلاع دی ہے۔سعودی پریس ایجنسی ( ایس پی اے) کے مطابق مرحوم شہزادہ متعب کی نمازِ جنازہ منگل کو مسجد الحرام ،مکہ مکرمہ میں نمازِ عشاء کے بعد ادا کی جائے گی۔ مرحوم شہزادہ متعب سعودی شاہی خاندان کی سربرآوردہ شخصیت تھے۔وہ 1931ء میں پیدا ہوئے تھے۔انھیں 1958ء میں 27 سال کی عمر میں صوبہ مکہ کا گورنر مقرر کیا گیا تھا۔ وہ 1961ء تک اس اہم عہدے پر فائز رہے تھے۔ اس کے بعد انھیں مختلف انتظامی عہدوں کی ذمے داریاں سونپی گئی تھیں۔انھیں 1980ء میں شاہ خالد بن عبدالعزیز مرحوم کے دورحکومت میں بلدیات اور دیہی امور کا وزیر مقرر کیا گیا تھا اور وہ 2009ء تک اس عہدے پر فائز رہے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved