اسلام آباد میں سکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بنائیں یہ کیا انڈسٹری بنائی ہوئی ہے، چیف جسٹس
آئی نائن انڈسٹریل ایریا جا کر دیکھیں سڑکیں ہی نہیں ہیں، چیف جسٹس
انڈسٹریل ایریا یہاں سے ہٹانا پڑے گا، چیف جسٹس
بلیو ایریا جائیں وہاں آپ کو کوڑا پڑا ملے گا، چیف جسٹس
میں اکثر وہاں جاتا ہوں تو وہاں خوشبوئیں ملتی ہیں، چیف جسٹس
4 فیکٹریوں کی حد تک آپ نے کام کرلیا اب پورے اسلام آباد کا کیا کرنا ہے، چیف جسٹس کا ڈی جی ای پی اے سے مکالمہ
ہمارے پاس فورس نہیں ہے، ڈی جی ای پی اے
ہمارے احکامات کو پامال کرتے ہوئے سی ڈی اے نے پتا نہیں کیا کچھ کیا ہے، چیف جسٹس
سی ڈی اے کو اندازہ نہیں ہے کہ وہ کس چیز سے کھیل رہے ہیں، چیف جسٹس
عدلیہ ریاست کا تیسرا ستون ہے، چیف جسٹس
سی ڈی اے ریاست میں ایک چھوٹی سی مچھلی کی طرح ہے، چیف جسٹس
ہم ایک حکم نامہ جاری کریں گے اور سی ڈی اے آج ہی ختم ہوجائے گا، چیف جسٹس
سی ڈی اے کی سب ملازمین آج ہی فارغ ہوجائیں گے پھر جو کرنا ہو کرلیں، چیف جسٹس
لوگوں نے کام میں مفاد پرستی سے کام لیا ہے جو کام کرتا ہے اس کام نہیں کرنے دیتے ڈرا کر رکھتے ہیں، چیف جسٹس
اگر قانون کی پاسداری نہیں ہوگی تو ہمیں مداخلت کرنا پڑے گی، چیف جسٹس
جو افسران کام نہیں کرتے قوم کو ان کو ضرورت نہیں ہے، چیف جسٹس
کام نہ کرنے والے افسران کو فارغ کردیں گے، چیف جسٹس
عدالت نے مئیر اسلام اور چیرمین سی ڈی اے کو طلب کرلیا
چیمبر آف کامرس کا نمائندہ اور ڈی جی ای پی اے آلودگی کے خاتمے سے متعلق مشترکہ رپورٹ جمع کروائیں، عدالت
کیس کی سماعت کل تک ملتوی