Breaking News

Senator Faisal Javed meets Prime Minister Imran Khan. The meeting focused on promoting cooperation between Muslim countries in the field of culture and arts. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

وزیرِ اعظم عمران خان سے سینیٹر فیصل جاوید کی ملاقات

ملاقات میں مسلم ممالک کے مابین تہذیب و ثقافت اور فنونِ لطیفہ کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے گفتگو۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ اسلامی تعلیمات ،تاریخ و تمدن اور اسلامی معاشروں کے خصائل کو اجاگر کرنے میں ہمارے ذرائع ابلاغ کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجود دور میں ضرورت اس امر کی ہے کہ انسانیت کے احترام اور احساس پر مبنی اقدار کو اجاگر کیا جائے۔

موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر ِ اعظم نے کہا کہ ہمارا مذہب ہمیں دکھی اور مشکل میں گھری ہوئی انسانیت کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواہ دنیا کے کسی بھی کونے میں مقیم ہو مشکل کی ہر گھڑی میں وہ اپنے اہلیان وطن کے شانہ بشانہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کا یہی جذبہ ہماری معاشرے کی اصل طاقت اور خوبی ہے۔

ملاقات میں خصوصاً کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے بھی گفتگو

سینیٹر فیصل جاوید نے وزیر اعظم کو کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے پاکستانیوں کے مثبت ردعمل کے حوالے سے آگاہ کیا۔

کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے: وزیرِ اعظم

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved