The government should immediately call APC on corona issue. National Action Plan to be formulated by consensus on corona virus. Government should adopt clear policy to eradicate corona virus effectively, Rahman Malik. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

حکومت کورونا معاملے پر فوری اے پی سی بلائے ، رحمان ملک
کورونا وائرس پر اتفاق رائے سے قومی ایکشن پلان مرتب کیا جائے حکومت موثر انداز میں کورونا وائرس ختم کرنے کے لئے واضح پالیسی اپنائے
قومی اسمبلی میں مزید بیرون ملک قرضے نہ لینے اور موجودہ قرضوں کو فورس میجیور کے تحت معاف کروانے کے قرداد لائے جائے، سابق وزیر داخلہ
اسلام آباد( پوسٹ رپورٹ)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما وسینیٹر رحمان ملک نے حکومت سے کورونا وائرس پر اے پی سی بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اے پی سی بلاکر کورونا وائرس پر اتفاق رائے سے قومی ایکشن پلان مرتب کیا جائے حکومت موثر انداز میں کورونا وائرس ختم کرنے کے لئے واضح پالیسی اپنائے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈہ با معنی ہو کہ کورونا کے روک تھام کیلئے ضروری قانون سازی کی جائے عوام پارلیمنٹ سے کورونا کے روک تھام کیلئے ضروری قانون سازی کی توقع رکھتی ہے ،قومی اسمبلی میں مزید بیرون ملک قرضے نہ لینے اور موجودہ قرضوں کو فورس میجیور کے تحت معاف کروانے کے قرداد لائے جائے انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا پر الجھن کا شکار ہوتا نظر آرہا ہے ،کابینہ لاک ڈاؤن ختم یا نہ ختم کرنے کے حوالے سے ذمہ داری اپنے کندھوں پر لے لاک ڈاؤن کے حوالے سے ختمی فیصلہ وفاقی کابینہ دوسرے محکمے و صوبوں پر نہ ڈالے؟ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا اے پی سی بلاکر اجتماعی غور و فکر اور دانشمندی سے کورونا وائرس کیخلاف قومی حکمت عملی تیار کی جائے ،عوام حکومت سے سیاسی شور شرابہ کے بجائے عملی اقدامات کی توقع رکھتی ہے، عوام میں فاصلے رکھنے پر سختی سے عمل کروایا جائے ،ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کو حفاظتی کٹس سے لیس کیا جائے