The NCOC meeting made recommendations for easing the lockdown. Meeting recommends opening of local transport across the country. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

این سی اوسی اجلاس میں لاک ڈاون میں نرمی سے متعلق سفارشات پیش ملک بھر میں مقامی سطح پر ٹرانسپورٹ کھولنے کی سفارش کی گئی ا ، شہروں کے اندر ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز اڈہ مالکان کی ذمے داری ہوگی اڈا مالکان اور ٹرانسپورٹرز کورونا وائرس سے بچاو کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے، اجلاس میں تجاویز اسلا م آباد(پوسٹ رپورٹ )نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کے اجلاس میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے لگائے گئے لاک ڈاون میں نرمی سے متعلق سفارشات پیش کی گئیں۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں 9 مئی کے بعد لاک ڈاون نرم کرنے کی تجاویز دی گئیں۔ اجلاس میں ملک بھر میں مقامی سطح پر ٹرانسپورٹ کھولنے کی سفارش کی گئی اور کہا گیا کہ شہروں کے اندر ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز اڈہ مالکان کی ذمے داری ہوگی۔اجلاس میں کہا گیا کہ اڈا مالکان اور ٹرانسپورٹرز کورونا وائرس سے بچاو کیلیے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے کابینہ اجلاس میں وزرا نے لاک ڈاون نرم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔اس حوالے سے میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بتایا تھا کہ صنعتیں اور کاروبار کھولنے والوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔این سی او سی اجلاس سے پہلے ہی پنجاب حکومت نے کم کورونا کیسز والے شہروں میں کاروبار کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے متعلقہ محکموں سے حتمی پلان طلب کر رکھا ہے۔گزشتہ بلوچستان حکومت نے 19 مئی تک لاک ڈاون میں توسیع کا اعلان کیا تھا، سندھ حکومت نے پہلے ہی پورے رمضان کے دوران صوبے میں لاک ڈاون کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا تھا۔