Will fight conspiracies against democracy and constitution, Bilawal Bhutto. Today, once again, a practical political struggle is needed. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

جمہوریت اور آئین کے خلاف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے،بلاول بھٹو
آج ایک بار پھر عملی سیاسی جدوجہد کی ضرورت ہے۔سلیکٹڈ و نااہل حکومت ناکام ہوچکی ہے
شہید قمر عباس، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے سپاہی اور بھائی تھے،چیئرمین پیپلزپارٹی کا13ویں برسی پر پیغام
کراچی(پوسٹ رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاو ل بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک بار پھر یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ جمہوریت اور آئین کے خلاف سازشوں کی پی پی پی مزاحمت کرے گی۔شہید قمر عباس اور ان کا خاندان خیبرپختونخوا سے صرف پی پی پی کا گرانقدر اثاثہ نہیں بلکہ تمام جمہوریت پسند قوتوں کا اثاثہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کو پیپلزپارٹی کے شہید رہنما قمر عباس کی 13ویں برسی پر جاری خصوصی بیان میں کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید قمر عباس، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے سپاہی اور بھائی تھے۔شہید قمر عباس یوں تو پشاور کے رہنے والے تھے، لیکن ان جیسے سیاسی کارکنان شہر و علاقے کی حدود و قیود سے بالاتر ہوتے ہیں۔میں ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوںنے کہا کہ آج ایک بار پھر عملی سیاسی جدوجہد کی ضرورت ہے۔سلیکٹڈ و نااہل حکومت ناکام ہوچکی ہے۔کرونا وائرس وبا کے دوران حکومت کی نااہلی مزید عیاں ہو چکی ہے۔اس موقع پر اٹھارویں ترمیم، این ایف سی اور صوبائی خودمختیاری کے خالف سازشوں کی مذمت کرتا ہوں۔سلیکٹڈ حکمرانوں اور ان کے پیچھے غیر جمہوری عناصر کو نہ فقط بے نقاب کریں گے بلکہ ان کے آگے مزاحمت کی آہنی دیوار بھی بنیں گے