پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 502 کیسز ریکارڈ26 اموات پنجاب میں کورونا وائرس سے وفات پانے والوں کی تعداد 182 دوسری جانب ڈاکٹر مشکلات کا شکار حے بغیر ہھتھیاروں کے جنگ لڑ رہے اسلام آباد کے 3 بڑے ھسپتال مے کورنا وائرس عروج پر حے جس سے 4 3درجن ڈاکٹر اس کآ شکار ھو چکے ہیں پیرا میڈیکل ستاف اس کے علاوہ حے بادبان رپورٹ کے مطابق تینوں ھسپتال اسلام آباد کے ڈاکٹر کو ماسک آور کلوز بھی مھیا کرنے مے مکمل طور پر ناکام حے ڈاکٹر ظفر نے ٹو اں کآ دورہ بھی نحی کیا ھو گا اپوزیشن کے رحمان ملک کے ساتھ شھباز شریف اور چوھدری شجاعت حسین بھی خاموش تماشائی بنے جوے حے کیا حکومت آور سیاسی جماعتیں یک زبان ھو کر ان ڈاکٹروں کےلیے آوازیں کیوں نہیں اٹھا رھی کیا ڈاکٹر بھی آس کآ مطالبہ بھی آرمی چیف سے کرے کرونا وائرس سے جنگ لڑنے والے یہ ینگ ڈاکٹرز اپنا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کریں

Indian forces to attack Pakistani military posts on Pakistan’s Line of Control (LoC) border. In order to attack the checkposts India’s top commandos black force were preparing since 21 days. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

انڈین فورس پاکستان کے لائن اف کنٹرول بارڈر پر پاکستانی فوجی چوکیوں پر حملے کرنے کے لئے انڈیا کی بہترین کمانڈوز بلیک فورس دو دن پہلے 21 کمانڈوز حملے کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک ان پر کچھ نامعلوم
افراد کا حملہ ہو تا ہے اور وہ نامعلوم افراد انڈین   کمانڈوز کے سر کاٹ کر لے جاتے ہیں کمانڈوز کی یہ حالت دیکھ کر انڈین آرمی کے 3 فوجیوں نے اپنے سروس رائفل سے خودکشی کر لی
لیکن انڈین ایجنسیاں ابھی تک ان نامعلوم افراد کا سراغ نہ لگاسکی
یہ بندے کون تھے اور کہاں سے آئے
انڈیا بارڈر پر اسرائیلی جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے کروڑوں کی لاگت سے لیکن انڈین سوراخ لگانے میں ناکام
رہے نام اللہ‎ کا

DGISPR *Kohat, 7 May 2020*: Chief of Army Staff (COAS), General Qamar Javed Bajwa, visited Kohat today. COAS was given detailed briefing on operational preparedness, prevailing security situation including border security measures along Pak- Afghan Border , update on army’s assistance against COVID-19 in the area. COAS interacted with troops busy in relief efforts against COVID19. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

DGISPR
*Kohat, 7 May 2020*: Chief of Army Staff (COAS), General Qamar Javed Bajwa, visited Kohat today.
COAS was given detailed briefing on operational preparedness, prevailing security situation including border security measures along Pak- Afghan Border , update on army’s assistance against COVID-19 in the area.

COAS interacted with troops busy in relief efforts against COVID19. COAS appreciated officers and men for operational readiness, continued vigilance and high morale.
Later, COAS also visited Covid facility at CMH Kohat. COAS said that Pakistan Army shall continue assisting other institutions in fighting the pandemic. Reach out to people particularly those affected by COVID19 for bringing comfort in this hour of distress, COAS concluded.
Earlier, COAS laid floral wreath at Shuhada monument to pay homage to martyrs who laid their lives in line of duty for defending the motherland.
COAS was received by Lieutenant General Nauman Mahmood, Commander Peshawar Corps on arrival at Kohat.

Prime Minister Imran Khan’s big announcement to open the lockdown from Saturday The country is in a very difficult situation. Unlike developed countries, Corona has not flourished in Pakistan. In his address, the PM said labourers, ordinary people, and small business had suffered a lot due to lockdown, which prompted the government to ease the lockdown. He said construction sector has already opened and from today various sectors relating to the construction industry will also be opened. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

وزیراعظم عمران خان کا ہفتے سے لاک ڈاؤن کھولنے کا بڑا اعلان
ملک بہت مشکل میں ہے ، پاکستان میں ترقی یافتہ ممالک کی طرح کوروناکوعروج نہیں آیا
چھوٹے دکاندار مشکل میں ہیں، ہمیں چھابڑی والوں اورمزدوروں کابھی خیال رکھناہے، آج ہم نہیں کہہ سکتے کہ کوروناکاعروج کب ہوگا،کوئی نہیں کہہ سکتاکہ لاک ڈاؤن کھولنے پردوبارہ کورونانہ ہو
وقت آگیا ہے کہ ذمہ دار شہری بن کر وائرس کے اثرات سے بچنے کے لیے سب ایس او پیز پر عمل کریں، امید ہے ایک قوم بن کر اگلے مرحلے میں جائیں گے ، پبلک ٹرانسپورٹ پر ہمارا پوری طرح اتفاق نہیں ہے
میرا خیال ہے اسے کھلنا چاہیے کیونکہ یہ عام آدمی استعمال کرتا ہے، اسد عمر سے کہا ہے کہ صوبوں سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے پر مشاورت کریں، عمران خان کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ( ) وزیراعظم عمران خان نے ہفتے سے لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک بہت مشکل میں ہے ،چھوٹے دکاندار مشکل میں ہیں، ہمیں چھابڑی والوں اورمزدوروں کابھی خیال رکھناہے، پاکستان میں ترقی یافتہ ممالک کی طرح کوروناکوعروج نہیں آیا، آج ہم نہیں کہہ سکتے کہ کوروناکاعروج کب ہوگا،کوئی نہیں کہہ سکتاکہ لاک ڈاؤن کھولنے پردوبارہ کورونانہ ہو،قت آگیا ہے کہ ذمہ دار شہری بن کر وائرس کے اثرات سے بچنے کے لیے سب ایس او پیز پر عمل کریں، امید ہے ایک قوم بن کر اگلے مرحلے میں جائیں گے ، پبلک ٹرانسپورٹ پر ہمارا پوری طرح اتفاق نہیں ہے، میرا خیال ہے اسے کھلنا چاہیے کیونکہ یہ عام آدمی استعمال کرتا ہے، اسد عمر سے کہا ہے کہ صوبوں سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے پر مشاورت کریں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا 26 فروری کوپہلاکیس آیا،13مارچ کولاک ڈاؤن کیا، ہم ملک بھرمیں لاک ڈاؤن کردیا، جہاں لوگ جمع ہوسکتے تھے ان کوبندکردیا۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ وائرس کسی بھی وائرس کی نسبت بہت تیزی سے پھیلتاہے، پوری دنیاکی طرح پاکستان نے بھی لاک ڈاؤن کیا، ہمارے حالات چین اوریورپ سے مختلف ہیں، ہمیں چھابڑی والوں اورمزدوروں کابھی خیال رکھناہے، ہمیں خیال تھاکہ روزکمانیوالوں کاکیاہوگا۔عمران خان نے کہا کہ کوروناکے باعث ہم نے کرکٹ میچز،پریڈ،تعلیمی ادارے بندکردیے، کوروناوائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے، امریکا میں روز2 ہزار ،برطانیہ میں روز 7سے8سولوگ مررہے تھے، ایک ایک ملک میں ہزارہزارلوگ مررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکھول دیا،اسدعمرکوانچارج بنایا، نیشنل کمانڈآپریشن سینٹر فعال کیا،اسدعمرکوانچارج بنایا، این سی او سی میں پاکستان بھرکاڈیٹالیاجاتاہے،تجزیہ کیاجاتاہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ترقی یافتہ ممالک کی طرح کوروناکوعروج نہیں آیا، یورپ کے حالات دیکھیں،وہاں پراسپتال بھرگئے، جیسے یوکے پروائرس سے دباؤ پڑا ویساپاکستان پر نہیں پڑا، اللہ کاشکرہے، ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان پردباؤنہیں آیا۔عمران خان نے کہا کہ یہ بھی سوچتے ہیں ملک میں لاک ڈاؤن کم کرنا شروع کریں، لاک ڈاؤن سے متعلق جو فیصلے کئے ہیں اس کی تفصیل سے اگاہ کریں گے، ہماری مشاورت کوروناکے حوالے سے چلتی رہی، مشترکہ طورپرفیصلہ کیاگیاکہ آسانیاں پیداکرنی ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کوروناسے اموات کی تعدادمیں اضافہ ہورہاہے لیکن آ ہستہ آہستہ، ملک میں کوروناسے اموات تیزی سے بڑھنے کاخطرہ تھا، ہمیں ڈرتھاکہ پاکستان میں اموات تیزی سے نہ بڑھیں، یہ بھی خطرہ تھاکہ اسپتالوں میں کہیں جگہ ختم اور سہولتیں کم نہ ہوجائے۔وزیراعظم نے ہفتے سے لاک ڈاؤن کھولنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ملک بہت مشکل میں ہے،چھوٹے دکاندارمشکل میں ہیں، ، آج ہم نہیں کہہ سکتے کہ کوروناکاعروج کب ہوگا،کوئی نہیں کہہ سکتاکہ لاک ڈاؤن کھولنے پردوبارہ کورونانہ ہو۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑاریلیف پیکج دیا، کئی ملکوں میں یہ ممکن نہیں تھاجتنی جلدی ہم نے ریلیف دیا، ہماری برا مدات اورٹیکس وصولی کم ہوچکی ہیں، اس وقت ملک میں سارے شعبے مشکل میں ہیں، شہروں میں کام کرنے کیلئے آنیوالے واپس دیہات میں چلے گئے ہیں، ہماری معیشت پہلے ہی مشکل سے دو چار تھی۔ وقت آگیا ہے کہ ذمہ دار شہری بن کر وائرس کے اثرات سے بچنے کے لیے سب ایس او پیز پر عمل کریں، امید ہے ایک قوم بن کر اگلے مرحلے میں جائیں گے۔عمران خان نے بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ پر ہمارا پوری طرح اتفاق نہیں ہے، میرا خیال ہے اسے کھلنا چاہیے کیونکہ یہ عام آدمی استعمال کرتا ہے، اسد عمر سے کہا ہے کہ صوبوں سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے پر مشاورت کریں۔ان کا کہنا ہے کہ سوا لاکھ پاکستانی اس وقت باہر پھنسے ہوئے ہیں، جب وہ لوگ پاکستان آ تے ہیں تو انہیں ٹیسٹ کرنا پڑتا ہے اور پھر قرنطینہ میں رکھنا پڑتا ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ صوبوں سے بات کریں اور سیلف قرنطینہ کریں، ہمارے پاس کبھی قرنطینہ کی سہولیات اتنی نہیں ہوں گی کہ لوگوں کو لاکر قرنطینہ کریں، بہتر ہوگا لوگ خود گھروں پر آئسولیٹ ہوں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مغرب میں اصل تباہی اولڈ ہومز میں پھیلی ہے اور وہاں ہلاکتیں بہت ہوئیں لیکن ہمارا فیملی سسٹم ہے، ہم بزرگوں کی ذمہ داری لیتے ہیں، خطرہ یہ ہے کہ مثبت ا?نے والے نوجوان کی وجہ سے بزرگ کی جان خطرے میں پڑسکتی ہے

All Board of Education examinations canceled, holidays extended till July 15. Due to Corona’s concerns, it was decided to close educational institutions for another month and a half. Students will be promoted on the basis of previous exams, Education Minister Shafqat Mahmood’s media briefing said. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

تعلیمی بورڈز کے تمام امتحانات کو منسوخ، تعطیلات میں 15 جولائی تک اضافہ
کورونا کے خدشات کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو مزید ڈیڑھ ماہ کیلئے بند کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا،
طلبہ پچھلے امتحانات کی بنیاد پر ہی پروموٹ کیا جائے گا، وزیر تعلیم شفقت محمود کی میڈیا بریفنگ
اسلام آباد( )وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس بات کا اعلان وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وزیراعظم کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا کے خدشات کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو مزید ڈیڑھ ماہ کیلئے بند کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جون اور جولائی میں امتحانات لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام ہونیوالے تمام امتحانات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ طلبہ پچھلے امتحانات کی بنیاد پر ہی پروموٹ کیا جائے گا۔

If there is no arrest in a criminal case, the justice system will end, Supreme Court said. The justice system in the country is almost over, can a cheque be stolen? How can an accused claim stolen cheques, judges remarks. Supreme Court rejects bail plea of accused in case of giving bogus cheques worth over Rs 20 million. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

فوجداری کیس میں گرفتاری نہ ہو تو نظام عدل ہی ختم ہو جائے گا ، سپریم کورٹ
ملک میں نظام عدل تقریباً پہلے ہی ختم ہو چکا ہے، کیا چیک کی بھی چوری ہوسکتی ہے؟ ملزم کیسے دعویٰ کر سکتا ہے چیک چوری ہوئے؟، ججز کے ریمارکس
سپریم کورٹ نے دوکروڑ سے زائد رقم کے بوگس چیک دینے سے متعلق کیس میں ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست مسترد کر دی
اسلام آباد ( )سپریم کورٹ نے ذوالفقار احمد پر 2 کروڑ سے زائد رقم کے بوگس چیک دینے سے متعلق کیس میں ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست مسترد کر دی جبکہ عدالت عظمیٰ نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ملک میں نظام عدل تقریباً پہلے ہی ختم ہو چکا ہے،فوجداری کیس میں ملزم کی گرفتاری لازمی ہے، گرفتاری نہ ہو تو نظام عدل ہی ختم ہو جائے گا۔ جمعرات کو چیک ڈس آنر کیس میں ملزم کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیے کہ فوجداری کیس میں ملزم کی گرفتاری لازمی ہے، گرفتاری نہ ہو تو نظام عدل ہی ختم ہو جائے گا۔جسٹس قاضی امین نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملک میں نظام عدل تقریباً پہلے ہی ختم ہو چکا ہے، کیا چیک کی بھی چوری ہوسکتی ہے؟ ملزم کیسے دعویٰ کر سکتا ہے چیک چوری ہوئے؟انہوں نے کہا کہ پہلے چوری کی تعریف پڑھ لیں، بعض چیزیں چوری نہیں ہوسکتیں، جیسے کسی کا ایمان چوری نہیں ہو سکتا، چیک موو ایبل پراپرٹی میں نہیں آتا۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ مدعی درخواست گزار کا بزنس پارٹنر تھا، اس نے چیک چوری کر کے جعلی چیک دینے کا جھوٹا مقدمہ کیا جس پر جسٹس قاضی امین نے کہا کہ آپ نے چیک پر دستخط کر کے تاریخ بھی لکھ رکھی تھی۔جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ آپ کا اکاؤنٹ 2017 میں بند ہوا جبکہ چیک پر 2019 کی تاریخ درج ہے، لگتا ہے درخواست گزار نے شرارت سے چیک جاری کیا۔جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیے کہ بعض چیزوں کو چرانے پر پرچہ نہیں ہوتا، جیسے دل چرانے پر مقدمہ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ضمانت قبل از گرفتاری کا قانون 1949 سے بہت واضح ہے۔ملزم ذوالفقار کے وکیل نے کہا کہ مقدمے میں 3 سال تک سزا ہو سکتی ہے، عدالت ضمانت منظور کرے، تفتیش میں تعاون کریں گے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کورونا وائرس کا خدشہ ہے اور عید بھی آ رہی ہے لہذا عدالت درخواست ضمانت منظور کرے۔سپریم کورٹ نے ذوالفقار احمد پر 2 کروڑ سے زائد رقم کے بوگس چیک دینے سے متعلق کیس میں ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست مسترد کر دی۔

Pakistan Post will continue to work for the people on Saturday and Sunday, Director General Post Muhammad Akhlaq Rana announced. Press Information Historical Services, Pakistan Post became true friend of the nation. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

ھفتہ اور اتوار کے روز بھی پاکستان پوسٹ عوام کے لئے کام جاری رکھے گا ڈائریکٹر جنرل پوسٹ اخلاق رانا کا اعلان

پریس انفارمیشن تاریخی خدمات
پاکستان پوسٹ بنا صحیح معنوں میں قوم کا دوست
پاکستان پوسٹ کو پاکستان پوسٹ ہفتے اتوار کو بھی عوامی خدمت میں مصروف رہے گا اوروزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں پاکستان پوسٹ کا “ڈاکیا” بوڑھے پنشنرز کیلئے خوشیوں کا پیغامبر بنے گا۔عید کے باعث معمول ہی کی نہیں بلکہ 1 ماہ کی پیشگی پنشن بھی ریٹائرڈ ملازمین کی دہلیز پر بحفاظت ملے گی اوردوردراز، سنگلاخ اور دشوارگزار علاقوں میں مقیم ریٹائرڈ ملازمین کے باعث مسرت ہوگی۔
کروناءکے باعث پاکستان پوسٹ نے ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ پچھلے مہینے ملک بھر میں لاکھوں پنشنرز کی گھروں کی دہلیز پر واجبات پہنچائے تھے جو اس مہینے بھی کامیابی سے جاری ہے ۔عید الفطر کی آمد سے قبل اگلے ماہ کی پنشن پیشگی ملنے پر بوڑھے ملازمین نہایت خوش ہیں اوروزیراعظم عمران خان، وزیر مواصلات مراد سعید اور پاکستان پوسٹ کے مشکور ہیں جنہوں نے پنشن کی تقسیم کے دوران پاکستان پوسٹ کے عملے اور پنشنرز کی صحت و سلامتی کا خصوصی اہتمام کیا۔
واجبات کی تقسیم کے عمل میں حصہ لینے والا عملہ ہاتھ منہ اچھی طرح ڈھانپ کر ضعیف ملازمین تک پہنچ رہا ہے اور
واجبات کی تقسیم میں ملازمین کے ساتھ سینیئر ترین عہدہ دار و افسران بھی پیش پیش ہیں۔بزرگ شہریوں کے ساتھ عوام بھی پاکستان پوسٹ کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کرنے لگے۔کرونا کی وبا میں عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے والے ہیروز ڈاکٹرز،نرس،سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ “ڈاکیا”کے کردار کو بھی سراہا جانے لگا