Breaking News

Important video message of Shah Mehmood Qureshi. As an elected representative of South Punjab, I am deeply grateful to the Prime Minister of Pakistan and Chairman Pakistan Tehreek-e-Insaf, Mr. Imran Khan.The dream of the province of South Punjab that we embodied in our manifesto has started to be realized today. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

میں جنوبی پنجاب کے ایک منتخب نمائندے کی حیثیت سے وزیر اعظم پاکستان اور چیرمین پاکستان تحریک انصاف جناب عمران خان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں
جنوبی پنجاب کے صوبے کا وہ خواب جو ہم نے اپنے منشور میں سمویا تھا آج اس کی عملی تعبیر کا آغاز ہو چکا ہے

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی تعیناتی عمل میں آ چکی ہے

میری دونوں افسران سے بات ہوئی وہ اپنا چارج سنبھالنے کیلئے تیار ہیں

وزیر اعظم عمران خان صاحب اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صاحب نے انہیں پوری طرح بریف کر دیا ہے کہ ہماری ان سے توقعات کیا ہیں

جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اب اپنے کاموں کے سلسلے میں لاہور جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی

ان کے پولیس سے متعلقہ معاملات اور انتظامی معاملات ملتان اور بہاولپور میں ہی حل ہونگے

دونوں افسران بہاولپور اور ملتان دونوں جگہوں پر اپنے دفاتر قائم کریں گے اور وہاں بیٹھ کر عوام کے مسائل کریں گے

یہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے حوالے سے بھی انتہائی اہم قدم ہے

نیشنل فنانس ایوارڈ کی طرح پرونشل فنانس ایوارڈ بھی انتہائی ضروری ہے

کابینہ کے فیصلے کے مطابق جب پرونشل فنانس ایوارڈ کا نفاذ ہو گا تو ضلعوں کو ان کی آبادی، ان کی ضروریات اور ان کی محرومیوں کو سامنے رکھتے ہوئے فنڈر دستیاب ہوں گے

اب ماضی کی طرح جنوبی پنجاب کے فنڈر کو کسی دوسری مد میں تبدیل کر کے خرچ نہیں کیا جا سکے گا اب جنوبی پنجاب کا پیسہ جنوبی پنجاب پر خرچ ہوگا

یہ بہت بڑا قدم ہے جسے ہم سراہتے ہیں

اب جنوبی پنجاب کے لوگوں کو ان کے گھروں کے قریب انصاف میسر آئے گا انشاء اللہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved