Prominent social figure, senior journalist Ashraf Hashmi’s widow and mother of Additional Secretary Syed Shimon Hashmi, Syeda Riffat Hashmi’s Dua e Chehlam will be on Friday at 10th July. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

ممتاز سماجی شخصیت، سینئر صحافی اشرف ہاشمی کی بیوہ اور ایڈیشنل سیکرٹری سید شمعون ہاشمی کی والدہ سیدہ رفعت ہاشمی کی دعائے چہلم جمعہ دس جولائی کو ان کی آبائی رہائشی گاہ مکان نمبر 273, سٹریٹ 75, G-9/3، اسلام آباد میں ظہر تا مغرب ادا کی جائے گی جبکہ مجلس ترحیم اتوار 12 جولائی کی سہہ پہر مرکزی امام بارگاہ جی سکس اسلام آباد میں منعقد ہو گی جس سے ملک کے نامور عالم دین علامہ سید شہنشاہ نقوی خطاب کریں گے۔ مرحومہ ایک طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں جس کے باعث ۱۱ جون کو اس جہاں فانی سے کوچ کر گئیں۔ وہ وفاقی دارالحکومت کی متعدد فلاحی تنظیموں سے وابستہ رہیں جبکہ حقوق نسواں اور مذہبی رواداری کی بھی سرگرم علمبردار رہیں۔ ملک بھر کی سیاسی و سماجی قیادت ، وفاقی و صوبائی وزرا، ممبران پارلیمنٹ اور فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے مرحومہ کے انتقال پر شمعون ہاشمی سے تعزیت کی اور انسانیت کے لیئے ان کی خدمات کو سراہا۔