Power projects have paved way for 4 billion dollars investment: Asim Saleem Bajwa. These energy projects will generate 1800 MW of electricity, the project will provide 8,000 job opportunities, Chairman CPEC said. Click on the link to see full news on BAADABN TV

پاور منصوبوں سے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی، عاصم سلیم باجوہ
توانائی کے یہ منصوبے 1800 میگاواٹ بجلی پیدا کر ینگے ، منصوبوں سے روزگار کے 8 ہزار مواقع پیدا ہونگے ،چیئرمین سی پیک
وزیراعظم آزاد کشمیر اور چینی کمپنیوں کے سربراہان نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں
اسلام آباد(پوسٹ رپورٹ)چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل( ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کوہالہ پاور اور آزاد پتن پاورمنصوبوں سے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی، یہ منصوبے 1800 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے۔ جمعہ کو وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور چینی کمپنیوں کے سربراہان نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،ملاقات میں کوہالہ پاور اور آزاد پتن پاور منصوبوں پر کام شروع کرنے سے متعلق بات چیت کے علاوہ منصوبوں پر جلد از جلد کام شروع کرنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کوہالہ پاور اور آزاد پتن پاور منصوبوں سے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی، توانائی کے یہ منصوبے 1800 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے، منصوبوں سے روزگار کے 8 ہزار مواقع پیدا ہوں گے