جدید لاھور کے معمار سر گنگا رام کی آج 93 ویں برسی ھے. سر گنگا رام شیخوپورہ کے علاقے مانگٹانوالہ میں 1851 میں پیدا ھوا سرگنگا رام ماہر تعمیرات,سول انجینئیر اور سیوا کار تھے۔ لاھور میں موجود بہت سی خوبصورت عمارتوں کے ڈیزائن گنگا رام ہی نے بنائے تھے جن میں جی پی او، لاہور میوزیم، این.سی.اے، میوہسپتال لا البرٹ وکٹر وارڈ،کنگا رام ہسپتال، ایجی سن کالج اور لاھور کالج برائے خواتین بھی شامل ہیں. وہ جدید لاھور کے معمار تھے جنھیں ھم بھول چکے ہیں دیال سنگھ مجیٹھیا اور رائے بہادر گنگا رام جدید لاھور کی دو ممتاز غیر مسلم شخصیات تھیں۔ آج لاھور میں دیال سنگھ کالج، دیال سنگھ لائبریری، دیال سنگھ مینشن اور گنگا رام ہسپتال ان دونوں کی یاد دلاتا ھے۔ انگریز سرکار نے انکی خدمات انہیں بہت سے خطابات دئیے دس جولائی 1927 کو وہ وفات پا گئے توان کی راکھ کو لندن سے لا کر راوی میں بھی بہایا گیا.