Message of the President of the Islamic Republic of Pakistan to the Nation on the Occasion of Eid-ul-Adha. Congratulations to the entire Pakistani nation and the Islamic world on the happy occasion of Eid-ul-Adha, President Dr Arif Alvi. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کا عید الاضحی کے موقع پر قوم کے نام پیغام

عید الاضحی کے پر مسرت موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم ِاسلام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، صدر عارف علوی

خوشی کا یہ موقع ہمارے زندگی میں ڈھیروں مسرتیں اور کامرانیاں لے کر آئے گا، صدر عارف علوی

اللہ تعالی نے اپنے برگزیدہ بندوں کو مختلف امتحانات میں ڈال کر آزمایا، صدر عارف علوی

یہ بزرگ ہستیاں ان امتحانات میں پوری طرح سرخرو ہوئیں، صدر عارف علوی

آزمائش اور امتحان کی صورتحال میں ثابت ِقدم رہنا چاہئے، صدر عارف علوی

مقصد کے حصول میں ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار رہنا ہی کامیابی کی کنجی ہے، صدر عارف علوی

اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے ساری دنیا پریشان ہے، صدر عارف علوی

تمام انسانیت کسی نہ کسی طرح اس وبا سے متاثر ہوئی ہے، صدر عارف علوی

اس وبا نے معاشی طور پر ساری دنیا کو بڑے نقصان سے دوچار کیا ہے، صدر عارف علوی

بڑی بڑی طاقتور حکومتیں اپنے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مشکلات سے دوچا ر ہیں، صدر عارف علوی

عیدِ قربان کے اس موقع پر قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر غریبوں اور ضرورت مندوں کی بڑھ چڑھ کرمدد کی جائے، صدر عارف علوی

حدیث کے مطابق قحط سالی کے دور میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دن کی ضرورت سے زائد گوشت جمع کرنے سے منع فرمایا۔(صحیح بخاری، حدیث 5569 )

اپنے ارد گرد ضرورت مند اور نادار افراد کو تلاش کر کے ان تک قربانی کا کچھ حصہ ضرور پہنچائیں، صدر عارف علوی

عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کو ہر گز نظر انداز نہ کریں، صدر عارف علوی

اللہ تعالی کے حضور گڑگڑا کر دعا کریں کہ وہ ہمیں اس وبا کی ہولناکیوں سے محفوظ ومامون فرما ئے، صدر عارف علوی


Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*