Breaking News

افغانستان میں جلال آباد کی جیل توڑ دی گئی 78 قیدی فرار سیکورٹی فورسز کے اھلکار 34 ھلاک تفصیلات کے لئے یہاں کلک کیجئے

افغانستان میں درجن سے زائد مسلح حملہ آوروں نے جلال آباد کی ایک جیل پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق پہلے حملہ آوروں نے جلال آباد کی پی ڈی-4 جیل کے مرکزی کے دروازے پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی جس کے بعد مسلح افراد نے تھانے پر دھاوا بول دیا۔ سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان جھڑپ 13 گھنٹے سے جاری ہے اور اس دوران حملہ آور جیل کے سامنے شاپنگ مال میں مورچہ زن رہے اور کچھ جیل کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دو طرفہ جھڑپ میں 13 شہری اور 3 حملہ آور ہلاک ہوگئے جب کہ 42 افراد زخمی ہیں۔ جھڑپ کے دوران 700 قیدی فرار ہوگئے تاہم انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : افغان حکومت اور طالبان کے درمیان عید الاضحیٰ پر جنگ بندی کا اعلان

ایک افغان کمانڈو کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 20 سے زائد ہوسکتی ہے۔ جس جیل پر حملہ کیا گیا وہاں 1500 سے زیادہ قیدی اسیر ہیں۔ طالبان نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے تاہم کسی اور گروپ نے بھی تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

قبل ازیں جلال آباد کے ایک علاقے میں ہی افغان فوج نے ایک کارروائی میں داعش کے اہم کمانڈر اسد اللہ اورکزئی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور آج جلال آباد تھانے پر حملہ کمانڈر کی ہلاکت کا ردعمل ہوسکتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved