زرداری کی گردن شکنجے میں ملزم زرداری تاخیری حربے استعمال مزید نحی کر سکتا Click on the link to see full news on BAADBAN TV

پارک لین ریفرنس، زرداری کی بریت اور ریفرنس خارج کرنے کی درخواستیں مسترد
احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت نے10 اگست کو ریفرنس پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی
تمام دلائل مکمل ہونے کے بعد آصف زرداری درخواست واپس نہیں لے سکتے، ملزم جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کررہا ہے، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل
اسلام آباد(پوسٹ رپورٹ )احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدرپاکستان آصف ذرادری کی طرف سے پارک لین ریفرنس خارج کرنے اور عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواستیں مسترد کرتے ہوئے10 اگست کو ریفرنس پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ملزمان کی حاضری لگائی گئی اس موقع پرسابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک کے معاون وکیل جبکہ فریال تالپور کی جانب سے لطیف کھوسہ عدالت میں موجودتھے نیب پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کی باعث سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کی گئی جس کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہونے پرآصف علی زرداری کی بریت اور ریفرنس خارج کرنے کی درخواست واپس لینے کا کہاگیاجس پرنیب نے آصف زرداری کی بریت درخواست خارج کرکے فردجرم عائد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل سردار مظفر عباسی نے کہاکہ تمام دلائل مکمل ہونے کے بعد آصف زرداری درخواست واپس نہیں لے سکتے، ملزم جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کررہا ہے،ایک ماہ فردجرم موخر کرواکے آج جواب الجواب پر درخواست واپس لے رہے ہیں،جس پر سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ پارک لین ریفرنس نیب قانون نہیں بلکہ مالیاتی قوانین کا کیس ہے،جس پر عدالت نے کہاکہ عدالت آصف علی زرداری کی بریت درخواست پر حکم جاری کرے گی،سماعت کے دوران آصف زردای کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کرتے ہوئے آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی گئی فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ اس کیس میں فالودے والے کا کوئی ذکر نہیں ہے،پتہ نہیں کیوں سردار مظفر عباسی کو فالودے والا پسند ہے،بار بار نیب پراسیکیوٹر فالودے والے کا ذکر کرتے ہیں،کیس پیسوں کی لین دین کا ہے، سمٹ بینک اور نیشنل بینک نے پہلے ہی بینکنگ کورٹ میں کیس کیا ہوا ہے، نیشنل بینک اور سمٹ بینک نے آصف علی زرداری کو فریق ہی نہیں بنایا ہے،نیب نہ جانے کیوں آصف علی زرداری کے پیچھے پڑا ہے،عدالت نے ہدایت کی کہ آپ نے اپنی درخواستوں پر اسی دن اپنے دلائل مکمل کرنے ہیں،جبکہ ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر دلائل کے لئے فاروق نائیک نے مہلت مانگ لی عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آصف زرادری کی طرف سے ریفرنس خارج کرنے اور عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواستوں کو خارج کرتے ہوئے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی اور سماعت10 اگست تک کیلئے ملتوی کردی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*