Breaking News

Saudi Arabia’s Ambassador to Pakistan General Nawaf bin Saed Al-Malki met Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi today. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

اسلام آباد میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ ء خیال

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ تعلقات گہرے اور تاریخی نوعیت کے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا دکھائی دے گا مخدوم شاہ محمود قریشی

حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں شہری آبادیوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

سعودی وزیر توانائی عزت مآب جناب عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز السعود اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے متوقع دورہ ء پاکستان کے دوران ان دونوں شخصیات سے ملاقات کے متمنی ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے سعودی سفیر سے سعودی فرمانروا کنگ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی خیریت دریافت کی

کثیر تعداد میں پاکستانی سالہا سال سے سعودی عرب میں مقیم ہیں اور سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے چلے آرہے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

ہمیں توقع ہے کہ سعودی حکومت کرونا وبائی صورتحال میں بہتری کے بعد ملازمتوں سے برخاست کیے گئے پاکستانی ورکرز کی واپسی اور روزگار کی دوبارہ فراہمی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کرے گی مخدوم شاہ محمود قریشی

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved