Breaking News

سنتھیا رچی کو میرے خلاف استعمال کر کے پارٹی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، رحمن ملک سنتھیا کے پیچھے کون ہے ؟اس کو کون پیسے دے رہا ہے ؟تمام فیصلے ایک ہی گلی میں ہو رہے ہیں میرے پاس تمام تفصیلات موجود ہے ایک دن سب کو ایکپوز کروں گا ، باہر میڈیا سے گفتگو Click on the link to see full news on BAADBAN TV

سنتھیا رچی کو میرے خلاف استعمال کر کے پارٹی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، رحمن ملک
سنتھیا کے پیچھے کون ہے ؟اس کو کون پیسے دے رہا ہے ؟تمام فیصلے ایک ہی گلی میں ہو رہے ہیں
میرے پاس تمام تفصیلات موجود ہے ایک دن سب کو ایکپوز کروں گا ، باہر میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ( )سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ امریکی بلاگرسنتھیا کو میرے خلاف استعمال کر کے پارٹی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جو ناکام ہوگئی ہے ،سنتھیا کے پیچھے کون ہے ؟اس کو کون پیسے دے رہا ہے ؟تمام فیصلے ایک ہی گلی میں ہو رہے ہیں ،میرے پاس تمام تفصیلات موجود ہے ایک دن سب کو ایکپوز کروں گا ۔پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ دنیا کو بتادونگا کہ سنتھیا صرف ایک مہرہ ہے، ان لوگوں کو بھی ایکسپوز کرونگا جو سنتھیا کے پیچھے ہیں، سنتھیا کو پیسے کون دے رہا، کسی گلی میں یہ فیصلے ہو رہے ہیں سب ایکسپوز کرونگا،میں 50 سال تفتیشی رہا ہوں، وقت آنے پر سب کو ایکسپوز کرونگا،میں خواتین کی عزت کرتا ہوں، میں نے آج بھی انکے پیچھے کوئی بات نہیں کی،سنتھیا کو ریموٹ کنٹرول سے چلایا جا رہا ہے،7 میڈیا ہاؤسز نے میرے اوپر ریپ کا الزام لگایا، سب تفصیل میرے پاس موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنتھیا پہلے ریپ کا کہتی رہی اب ریپ کا الزام واپس لیکر چھیڑخانی کا الزام لگا رہی ہے۔پہلی تفتیش میرے حق میں رہی، میں نے جو شواہد پیش کیے وہ سنے گئے۔رحمن ملک نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کو نقصان پہنچانے کے کوشش کی گئی لیکن میں کھڑا رہا، پہلے کہہ دیا ریپ ہے، جو درخواست دائر کی اس میں لکھا ہراسانی، اتنا بدنام کرنے کے بعد بھی کوشش کی کہ چالاقی کے ساتھ ایف آئی آر درج ہو جائے۔مخدوم شہاب الدین کے بارے میں کہا گیا کہ اْنہوں نے پیچھے سے زپ کھولی لیکن عدالت میں اْنکا نام نہیں لیا گیا،یوسف رضا گیلانی پر الزام لگایا کہ غلط جگہ پر ہاتھ لگایا،شیری رحمان کا کہا کہ وہ خاص کھلونے استعمال کرتی ہے، کسی انڈین فلم کا سین بنا کر میرے پہ تھوپ دیا گیا، انہوں نے کہا کہ میں کسی کے بارے میں کوئی بات نہیں کروں گا مجھے اللہ تعالیٰ سے انصاف کی امید ہے ، ان کا کہنا تھا کہ میں لیٹ آتا ہوں، لیکن ٹھا کرکے آتا ہوں۔سنتھیا رچی نے 7 میڈیا ہاؤسز پر میرے خلاف ریپ کا الزام لگایا، سب تفصیل میرے پاس موجود ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved