Breaking News

قومی احتساب بیورو( نیب)کا اسلام آباد میں67 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ…… اسلام آباد: قومی احتساب بیورو( نیب) نے اسلام آباد میں67 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے سی ڈی اے کی جانب سے منظور شدہ لے آؤٹ پلان اور این او سی کے بغیر اسلام آباد کے زون2 زون4 اور زون5 کی ان ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے نیب سے مدد طلب کر کی گئی تھی جب کہ لینڈ مافیا کے بعض بڑے مگر مچھوں کی جلد گرفتاریوں کا بھی امکان ہے Click on the link to see full news on BAADBAN TV

قومی احتساب بیورو( نیب)کا اسلام آباد میں67 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ……

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو( نیب) نے اسلام آباد میں67 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے سی ڈی اے کی جانب سے منظور شدہ لے آؤٹ پلان اور این او سی کے بغیر اسلام آباد کے زون2 زون4 اور زون5 کی ان ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے نیب سے مدد طلب کر کی گئی تھی جب کہ لینڈ مافیا کے بعض بڑے مگر مچھوں کی جلد گرفتاریوں کا بھی امکان ہے انتہائی باوثوق ذرائع اور مصدقہ اطلاعات کے مطابق نیب نے اسلام آباد کی67 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کرنے اور بعض کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے نیب یہ کارروائی خصوصی طور پر سی ڈی اے کے ڈائریکٹرہاؤسنگ سوسائٹیز ونگ کی درخواست پر کر رہا ہے ۔ سی ڈی اے کی جانب سے نیب اور چیئرمین سی ڈی اے کو غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے حوالے سے سخت کارروائی کرنے کی خصوصی درخواست کی گئی ہے ان غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں گرین سٹی سیکٹر17 ای ٗ17گلشن رحمان سیکٹر میں17 اور ڈی17 اسلام آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سکیم سیکٹر ڈی17 جموں اینڈ کشمیر ایف 15ٗ پاکستان ٹاؤن فیزii سیکٹرG-16 ایف16ٗ سپریم کورٹ ایمپلائز ہاؤسنگ سکیم ٗ القمر ہاؤسنگ سکیم نزد مارگلہ ٹاؤن فیز2ٗ پاکستان اوورسیز سکیم ایف16 میڈیا سٹی کرپا روڈ آف لہتراڑ روڈ ٗ عادل ویلی سمبلی ڈیم روڈ ٗ انہال ہاؤسنگ سکیم سمبلی ڈیم ٗ السید ایونیو پارک روڈ ٗ مفتی محمد انکلیو آف لہتراڑ روڈٗ مسلم ٹاؤن سمبلی ڈیم روڈٗ مظفر آباد ٗ ٹاؤن پنڈ بیگھووال سمبلی ڈیم روڈ ٗ نیو یونیورسٹی ٹاؤن پارک روڈ ٗ برما ٹاؤن ٗ لہتراڑ روڈ ٗ کامنر سکائی گارڈن فلور ویلی ٗ او جی ڈی سی ایل ٹاؤن نزد چھتر مریروڈ ٗ پارک لائن ویلی پارک روڈ ٗ پی ٹی وی کالونی سمبلی ڈیم روڈ ٗ غوری ٹاؤن تمام فیز اسلام آباد ایکسپریس غوری ٹاؤن لہتراڑ روڈ ٗ رائل ایونیو پارک روڈ ٗ رائل سٹی ٗ رائل ولاز نزد نیلور لہتراڑ روڈ ٗ گرین ایونیو پارک روڈ ٗ سما ٹاؤن کرپا روڈ آف لہتراڑ رو ڈ ٗ گرین ویلی ون اینڈ ٹو سمبلی ڈیم روڈ سمبلی ویلی ون اینڈ ٹو سمبلی ڈیم روڈ ٗ گرین ویو ولاز ٗ آف لہتراڑ روڈ ٗ سپرنگ ویلی ٗ ون اینڈ ٹو سمبلی ڈیم عادل فارمز سمبلی ڈیمٗ ستی ٹاؤنٗ لہتراڑ روڈ ٗ حمید ٹاؤن ٗ کری روڈ ٗ ہل ویوہاؤسنز سمبلی ڈیم ٗ روڈ ٗ بدر فارمز سمبلی ڈیم روڈ ٗ گورنمنٹ آفیسرز کوآپریٹو فارمنگ سکیم ٗ اقبال ٹاؤن ٗ اسلام آباد ایکسپریس ٗ گرین فیلڈ سمبلی ڈیم ٗ اسلام آباد سیف گارڈن کرپا روڈ ٗ اسلام آباد فارمز سمبلی ڈیم روڈ ٗ جاپان ویلی کریا روڈ ٗ کیانی ٹاؤن کرپا روڈ آف لہتراڑ روڈ ٗ نیول فارمز 4 اینڈ5 اینڈ8 کنال سمبلی ڈیم رو ڈ ٗ مدینہ ٹاؤن اسلام آباد ہائی وے ٗ اولے ووڈ سمبلی ڈیم روڈٗ شاہین فارمز سمبلی ڈیم ٗ مرواہ ٹاؤن اسلام آباد ہائی وے ٗ ایم ایس ٹرائیکون فارمز سمبلی ڈیم ٗ میڈیا ٹاؤن پی ڈبلیو ڈی روڈ اسلام آباد ٗ نیشنل کوآپریٹو ( سابق ایوان صدر) کہوٹہ روڈ ٗ ٹیلی ٹاؤن جاپان روڈ ٗ اعظم ٹاؤن کہوٹہ روڈ ٗ دانیال ٹاؤن کہوٹہ روڈ ٗ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پی ڈبلیو ڈی اسلام آباد ہائی وے ٗ عسکری ٹاؤن آف جاپان روڈ ٗ بنکرز سٹی فاطمہ ویلی ٗ جاپان روڈ ٗ غوری ٹاؤن فیز10ٗ اسلام آباد ہائی وے ٗ بنکرز ٹاؤن کہوٹہ روڈ ٗ جوڈیشنل ایمپلائز ہاؤسنگ سکیم کرپا روڈ ٗ فاطمہ ولاز جی ٹی روڈ ٗ رشید ٹاؤن جاپان روڈ ٗ گلشن دانش جی ٹی روڈ ٗ گلشن رحمان آف جاپان روڈ ٗ ریور ویو آف کہوٹہ روڈ ٗ حمزہ ٹاؤن کہوٹہ روڈ ٗ اور ٹیلی ویژن میڈیا ٹاؤن شامل ہیں ان ہاؤسنگ سکیمز کے خلاف سی ڈی اے کی جانب سے کئی بار کوشش کرنے کے باوجود کارروائی میں ناکامی کے بعد نیب سے رجوع کیاگیا ذرائع کے مطابق نیب نے ان ہاؤسنگ سوسائٹیز کے حوالے سے تفصیلی ریکارڈ مرتب کر کے بعض بڑے مگر مچھوں کو گرفتار کرنے کے حوالے سے بھی حکمت عملی مرتب کر لی ہے ذرائع کے مطابق سی ڈی اے سے آئی سی ٹی(زوننگ) ریگولیشن1992ء اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی ڈویلپمنٹ کیلئے تیار کئے گئے طریقہ کار اور ضابطوں کے مطابق این او سی حاصل نہیں کیاگیا ذرائع کے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ سوٹیز میں بڑے پیمانیپر سرمایہ کاری کرنے والے سے ان کے ذرائع آمدن کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جائیں گی

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved