وزیر اعلی  فیصل واوڈا  نورالحق  نے  زیرو  ٹیکس دیا- وزیر اعطم عمران خان اور  بلاول بھٹو  نے  3 لاکھ  سے  کم  ٹیکس  دیا  وزیر  خزانہ  کا ٹیکس  بھی  صفر  ایف بی ار  نے  تفصیلات جاری کردی- سابق وزیر اعظم خاقان عباسی نے  24 کروڑ  سے  زائد  کا  ٹیکس  دیا Click on the link to see full news on BAADBAN TV

قومی اسمبلی کے 59ارکان نے کوئی ٹیکس ادا نہ کیا
،حکمران جماعت سر فہرست
ایف بی آر نے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس تفصیلات جاری کردیں ،وزیراعلی پنجاب نے کوئی ٹیکس نہیں دیا
تحریک انصاف کے 38،مسلم لیگ (ن) کے 8، پیپلز پارٹی کے 5ارکان نے صفر ٹیکس ادا کیا،مسلم لیگ(ق)اور جمعیت علماء اسلام کے2،2ارکان ،محسن داوڑ نے بھی کوئی ٹیکس ادا نہ کیا
وزیراعظم عمران خان نے 2لاکھ82ہزار، بلاول زرداری نے 2لاکھ94ہزار ،شہباز شریف نے 97لاکھ30ہزار شاہ محمود قریشی نے ایک لاکھ 83ہزار ٹیکس ادا کیا
اسلام آباد ( )فیڈرل بورڈ ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس ڈائریکٹری سال 2018جاری کر دی،جس کے مطابق قومی اسمبلی کے 59ارکان نے کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا، جن میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے 38،مسلم لیگ (ن) کے 8 جبکہ پیپلز پارٹی کے 5ارکان نے صفر ٹیکس ادا کیا۔جمعہ کو ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی محمد شبیر خان ،محمد سجاد، ملک انور تاج، شیر علی ارباب، نور الحق قادری، منیر خان اورکزئی،جواد حسین ،شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق، تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عامر محمود کیانی، منصور حیات خان،فیض الحسن،ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ، ثناء اللہ خان مستی خیل، نواب شیخ،صاحبزادہ محبوب سلطان،محمد امیر سلطان،ملک کرامت علی کھوکھر، رائے محمد مرتضی اقبال، ظہور حسین قریشی اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے ذین قریشی ، محمد ابراہیم خان، میاں محمد شفیق، سید مبین احمد ،محمد شیر علی، محبوب زادہ سید باسط احمد سلطان، نیاز امجد کھوکھر، خواجہ شیراز محمود، زرتاج گل، جمیل احمد خان، فیصل واوڈا، نورین فاروق خان، عاصمہ حمید، عالیہ حمزہ ملک، سیمی بخاری، روبینہ جلیل، فوزیہ بہرام، رخسانہ نوید، سیدہ ندیم اور نصرت واحد نے کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی علی گوہر خان، سعد وسیم، احمد رضا مانیکا، رانا ارادت حسین، چوہدری فقیر حسین، نور الحسن تنویر۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی نوید ڈیرو،عرفان علی لغاری، ناز بلوچ، شمیم آراء نے کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا، اسی طرح پختونخوا تحفظ موومنٹ کے محسن داوڑ نے بھی کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔ مسلم لیگ (ق) کے حسین الٰہی اور فرح خان نے بھی کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*