Breaking News

4 روز سے جاری اسلام آباد مے خواتین ورکرز کا دھرنا جاری کل سے پارلیمنٹ کی طرف مارچ کرینگے- Click on the link to see full news on BAADBAN TV

اپنے مطالبات کے حق میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے دیے بیٹھی ہیں اور اب تک دھرنے میں 3 لیڈ ی ہیلتھ ورکرز  بیہوش ہوچکی ہیں۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مارچ کرنے کا کہا گیا تھا مگر حکومت کی جانب سے دھرنے کا نوٹس لے لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دھرنے میں شرکت کی۔ 

لیڈی ہیلتھ ورکرز کی صدر رخسانہ انور کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لیا ہے اور وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی قیادت میں مذاکرات کے لیے وفد دوبارہ دھرنے کا دورہ کرے گا۔

خیال رہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے سروس اسٹرکچر بدلنے، پنشن، لائف انشورنس دینے، تنخواہوں میں اضافے اور انسداد پولیومہم میں تحفظ دینے کے مطالبات کیے ہیں۔

دوسری جانب وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ نے بھی کہا ہے کہ ڈی چوک پر دھرنا دینے والوں سے بہت بار مذاکرات کر چکے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ لیڈی ورکرز کا کیس سروس ٹربیونل میں چل رہا ہے جب کہ ان کی منت سماجت کی ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس نہ آئیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved