سانحہ کارساز کا درد ہمارے سینوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا، رحمان ملک زندگی کو لاحق خطرات، دھمکیاں اور بم دھماکے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو اپنے کارکنوں سے دور نہ کر سکے کارساز میں ساتھیوں کے گرے ہوئے پامال لاشوں کا پرآشوب منظر آج بھی آنکھوں میں ہے، سابق وزیر داخلہ۔ Click on the link to see full news on BAADBAN TV

سانحہ کارساز کا درد ہمارے سینوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا، رحمان ملک
زندگی کو لاحق خطرات، دھمکیاں اور بم دھماکے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو اپنے کارکنوں سے دور نہ کر سکے
کارساز میں ساتھیوں کے گرے ہوئے پامال لاشوں کا پرآشوب منظر آج بھی آنکھوں میں ہے، سابق وزیر داخلہ
اسلام آباد( پوسٹ رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے شہدائے کارساز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کارساز کا درد ہمارے سینوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔ اپنے بیان میں سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ سانحہ کارساز کے بہادر شہیدوں اور انکے اہل و عیال کو سلام پیش کرتا ہوں، 18 اکتوبر پاکستانی تاریخ کا ایک پر درد اور پر غم دن ہے۔ انہوںنے کہاکہ سانحہ کارساز کا درد ہمارے سینوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا، کارساز میں ساتھیوں کے گرے ہوئے پامال لاشوں کا پرآشوب منظر آج بھی آنکھوں میں ہے۔ انہوںنے کہاکہ ظلم، ستم اور گرے ہوئی لاشیں محترمہ بینظیر بھٹو شہید و بہادر جیالوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ زندگی کو لاحق خطرات، دھمکیاں اور بم دھماکے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو اپنے کارکنوں سے دور نہ کر سکے۔ انہوںنے کہاکہ ملکی سالمیت اور جمہوریت کے استحکام کیلئے پی پی پی کی قربانی بے مثل و بینظیر ہیں، آج کے دن ملک و انسانیت کے دشمن طالبان ظالمان نے پاک سرزمین کو انسانیت کے خون میں نہلایا تھا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*