کراچی کے 4 ضلع اسلام آباد کے 23 مقامات سیل زندگی مفلوج- کورنا وائرس کا ڈنگ خطرناک 36 افراد جان بحق- Click on the link to see full news on BAADBAN TV

۔کورونا وائرس ،ملک بھر میں مزید36افراد جاں بحق ،اموات 7561ہو گئیں
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہوگئی،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 738 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جو گذشتہ چار ماہ کے دوران سب سے زیادہ کیسز ہیں
اسلا م آباد ( )گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کے مزید 36 مریض انتقال کر گئے جس کے ملک میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد7561ہو گئی ۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سئے جمعہ کے روز کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کوروناوائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد تین لاکھ 27ہزار542تک پہنچ گئی ۔اس وقت ملک میںکوروناوائرس کے 1517مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 738 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جو گذشتہ چار ماہ کے دوران ایک روز میں رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ اب تک صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے ایک لاکھ 12 ہزار 893 کیسز رپورٹ ہو چکے ، صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 59 ہزار 752،صوبہ خیبر پختونخوا میں43 ہزار 259،صوبہ بلوچستان میں 16 ہزار 642، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 494، اسلام آباد میں 25 ہزار 719 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 806 کوروناوائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور یہ تعداد33,562تک پہنچ گئی ۔ پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.1 فیصد جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح 88.8 فیصد تک پہنچ گئی ۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے868مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحتیاب ہونے والے مریضوں اور کوکروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔جبکہ کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیاجبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس وقت وفاقی دارالحکومت کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے تیسرے نمبر پرہے ۔اس وقت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 4231تک پہنچ گئی ۔ صوبہ سندھ میں کو روناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد12656،صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 12192 ،صوبہ خیبر پختونخوامیں 2393،صوبہ بلوچستان میں 523،آزاد جموں و کشمیر میں1410جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد157رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*