بھارتی خفیہ ایجنسی را افغانستان میں داعش کی معاونت کر رہی ہے،جنرل بابر بھارت نے اقلیتوں کیحوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا اور کشمیر کے محاذ پر اپنی جارحیت کو چھپایا بھارت کے خلاف ڈوزیئر میں جو حقائق ہیں وہ مختلف ممالک تک پہنچا دیے ہیں،ترجمان پاک فوج Click on the link to see full news on BAADBAN TV

بھارتی خفیہ ایجنسی را افغانستان میں داعش کی معاونت کر رہی ہے،جنرل بابر
بھارت نے اقلیتوں کیحوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا اور کشمیر کے محاذ پر اپنی جارحیت کو چھپایا
بھارت کے خلاف ڈوزیئر میں جو حقائق ہیں وہ مختلف ممالک تک پہنچا دیے ہیں،ترجمان پاک فوج
راولپنڈی ( ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال ترقی یافتہ ممالک کے دارالحکومتوں سے بھی بہتر ہے۔ میڈیا سے بریفنگ کے دور ان پاکستان کے خلاف بھارتی اقدامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے اقلیتوں کیحوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا اور کشمیر کے محاذ پر اپنی جارحیت کو چھپایا، پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈیکو بینقاب کیا جس پر میڈیا مبارکباد کا مستحق ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہمیں ملک کو کامیاب بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے، کورونا کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا دنیا اعتراف کررہی ہے لیکن دشمن قوتیں ہمیں ناکام کرنے میں مصروف ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت کے خلاف ڈوزیئر میں جو حقائق ہیں وہ مختلف ممالک تک پہنچا دیے ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسی را افغانستان میں داعش کی معاونت کر رہی ہے۔