سانحہ مچھ:ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائینگے:وزیراعظم،آرمی چیف ملاقات میں عزم وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان اہم ملاقات ،ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک Click on the link to see full news on BAADBAN TV

سانحہ مچھ:ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائینگے:وزیراعظم،آرمی چیف ملاقات میں عزم
وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان اہم ملاقات ،ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک
ملاقات میں لائن آف کنٹرول ایل او سی پر مسلسل بھارتی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا، بلوچستان میں 11افراد کے قتل کی مذمت
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میں بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور ملاقات میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر مسلسل بھارتی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔اس اہم ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں 11 افراد کے قتل کی پر زور مذمت کی۔ ملاقات کے دوران عزم کا اظہار کیا گیا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران وزیر اعظم اور آرمی چیف کی یہ دوسری ملاقات ہے، جو سانحہ مچھ کے تقریبا دس روز بعد سامنے آئی ہے۔