حکومتی نااہلی اور بے بسی’ رمضان المبارک سے قبل مہنگائی میں مسلسل اضافہ برائلرمرغی کا گوشت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ایک ہفتے میں برائلرمرغی کا گوشت 25 روپے فی کلو بڑھ گیا روز صبح اٹھتے ہیں تو کوئی نہ کوئی چیز مہنگی ہوگئی ہوتی ہے۔ حکومت ساری قربانیاں عوام سے ہی چاہتی ہے،شہریوں کی دہائی Click on the link to see full news on BAADBAN TV

رمضان سے قبل مہنگائ میں مسلسل اضافہ، ایک ہفتے میں برائلر مرغی کا گوشت 25 روپے فی کلو بڑھ گیا، سرکاری نرخنامے میں اضافے سے خریدار اور دکاندار دونوں ہی پریشان ہیں۔حکومتی نااہلی اور بے بسی کے باعث رمضان سے قبل مہنگائ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ برائلرمرغی کا گوشت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ایک ہفتے میں برائلرمرغی کا گوشت 25 روپے فی کلو بڑھ گیا۔

سرکاری نرخنامے کیمطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 328 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ 14 فروری کو برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 303 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے شہری حکومت کیخلاف پھٹ پڑے ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ قیمت میں مسلسل اضافے سے چکن غریب کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے، عوام میں قوت خرید ہی نہیں رہی۔

ڈر ہے کہ رمضان میں گوشت 500 روپے تک نہ پہنچ جائے مارکیٹوں میں خریدار نہ ہونے سے دکاندار بھی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا تھا کہ رمضان میں اضافے کے باعث بازاروں میں رش ہی نہیں۔ قیمت میں اضافے سے صبح سے کوئی بھی گاہک نہیں آیا۔ مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے سے بون لیس چکن گوشت 450 روپیفی کلو، چکن قیمہ 550 روپے کلو، لیگ پیس 360 روپے جبکہ کلیجی پوٹہ 200 روپے فی کلو میں فروخت ہوئی دوسری جانب سبزیوں کی قیمت میں پانچ سے دس روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ آلو 40 روپےٹماٹر 3 روپے اور پیاز 40 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں۔ لہسن 200 روپے، ادرک 300 روپے، کھیرا 40 روپے کلوفروخت، کریلے 280 روپے، پالک 20 روپے اور میتھی 40 روپے کلو فروخت ہورہے ہیں۔اسی طرح بینگن 80 روپے، بند گوبھی اور پھول گوبھی 30 روپے کلو ریٹ مقرر ہے جبکہ شملہ مرچ 100 روپے، سبز مرچ 200 روپے، لیموں 120 روپے کلو فروخت ہور ہے ہیں۔