وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نور خان ائیر بیس پر ویکسین حوالگی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو- ہم چین کے ساتھ مشترکہ طور پر ایک ویکسین پر کام کر رہے ہیں جس کے ابتدائی نتائج کافی حوصلہ افزا ہیں Click on the link to see full news on BAADBAN TV

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نور خان ائیر بیس پر ویکسین حوالگی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو

ہم چین کے ساتھ مشترکہ طور پر ایک ویکسین پر کام کر رہے ہیں جس کے ابتدائی نتائج کافی حوصلہ افزا ہیں

اگر ہماری یہ کاوش کامیابی سے ہمکنار ہوئی تو یہ پاکستان کی عوام کیلئے ایک بہت بڑی خبر ہو گی

ہمیں فروری کے آخر تک 1.1 ملین ڈوزز درکار ہوں گی جس کیلئے ہم چینی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں – ہمیں توقع ہے کہ انشاء اللہ ہمیں اگلی کھیپ بھی جلد دستیاب ہو جائے گی مخدوم شاہ محمود قریشی

ہم اس ویکسین کو سب سے پہلے کرونا وبا کے خلاف برسر پیکار فرنٹ لائن ورکرز، پیرامیڈکل اسٹاف کو محفوظ بنانے میں بروئے کار لائیں گے اور اس کے بعد سب سے زیادہ غیر محفوظ طبقوں کی حفاظت کیلئے، اسے استعمال میں لائیں گے

میں اپنی، وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی قوم کی طرف سے چینی قیادت اور چین کے عوام کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں

ہماری دوستی، تمام موسموں کی پرکھی ہوئی لازوال دوستی ہے – ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑے دکھائی دیئے اور یہ وقت یقیناً نہ صرف چین اور پاکستان کیلئے بلکہ پوری دنیا کیلئے ایک مشکل گھڑی ہے

جس طرح چینی عوام نے اس کرونا وبائی چیلنج کا مقابلہ کیا اور جس طرح اس وبا کے پھیلاؤ کو کامیابی سے روکا وہ فقیدالمثال ہے

جس طرح چین نے اپنے لوگوں کو غربت سے نکالا وہ تمام ترقی پذیر ممالک کیلئے باعث تقلید ہے

جس طرح چین کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہوئی ہے یہ ان کی قابل قیادت اور ان کے وژن کا منہ بولتا ثبوت ہے

پاک چین اقتصادی راہداری ہمارے مشترکہ وژن کا آئینہ دار ہے جو پورے خطے کیلئے تعمیر و ترقی کا موجب ہو گا

یہ سال ہمارے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کو سات دہائیاں مکمل ہونے کو ہیں

ہم چینی سفارت خانے کے ساتھ مل کر سات دہائیوں پر محیط اس لازوال دوستی کو یادگار بنانے کے لیے متعدد پروگرامز ترتیب دے رہے ہیں جو ہمارے مشترکہ وژن کا عملی مظہر ہو گا

۔ چائنیز سفیر نے NCOCکو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ ۔ کورونا کے خلاف NCOCکی حکمت عملی قابل ستائش ہے۔ ۔ NCOCکی عوام کی جانیں بچانے کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔ چائنیز سفیر ۔ پاک-چائنہ دوستی زندہ باد۔ چائنیز سفیر Click on the link to see full news on BAADBAN TV

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر
پاکستان کی ویکیسن حکمت عملی
پاک فضائیہ کا خصوصی طیاری چین سے ویکیسن کی پہلی کھیپ لے کر پاکستان پہنچ چکا ہے
ویکیسن کو اسلام آباد میں مرکزی اسٹوریج سنٹر میں منتقل کیا جائے گا
تمام ہیلتھ گائیڈ لائنز کو مدنظر رکھتے ہوئے ویکسین وفاقی اکائیوں کو فراہم کی جائے گی
ویکیسن کی منتقلی کے پلان کو این سی او سی حتمی شکل دے چکا ہے
درجہ حرارت کو برقرار اور وقت بچانے کے لئے سندھ اور بلوچستان اور گلگت بلتستان کو ویکسین طیاروں پر فراہم کی جائیگی


ویکیسن کی پہلی کھیپ مکمل طور پر کووڈ 19 کیخلاف جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کو لگائی جائیگی
فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز پاکستان کے اصل ہیروز جو وبا کیخلاف لڑ رپے ہیں
این او او سی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی طے کردی ترجیحات کے مطابق پہلی ویکیسن ڈوز ہیلتھ ورکرز کو لگائی جا رہی ہے
ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کئے جا چکے ہیں
ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا
ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لئے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کئے گئے ہیں
خیبرپختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سنٹر قائم
آزاد کشمیر میں 25 اور گگلگت بلتستان میں 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی
این سی او سی پوری ویکسینیشن مہم کے دوران نرو سنٹر کے طور پر کام کرے گا
ویکسینیشن کے لئے صوبے، ضلع اور تحصیل کی سطر پر بھی کور سنٹرز قائم کئے گئے ہیں
ویکسینیشن کا پورا عمل نیشنل امیونائزیشن مینجمینٹ سسٹم کےساتھ کم سے کم انسانی مداخلت کے ساتھ کام کرے گا
ویکسینیشن کا عمل ملک بھر میں 3 فروری سے شروع ہو گا