Breaking News

پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ قومی مقصد اور کاوش ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملینڈا اینڈ بل گیٹس فانڈیشن کی جانب سے پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کو سراہا پاک فوج نے رواں سال ملک بھر میں پولیو مہم کو یقینی بنایا،کورونا سے نمٹنے کیلیے خلاف بھی کامیاب مہم چلائی،ایلیس Click on the link to see full news on BAADBAN TV

پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ قومی مقصد اور کاوش ہے، آرمی چیف
جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملینڈا اینڈ بل گیٹس فانڈیشن کی جانب سے پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کو سراہا
پاک فوج نے رواں سال ملک بھر میں پولیو مہم کو یقینی بنایا،کورونا سے نمٹنے کیلیے خلاف بھی کامیاب مہم چلائی،ایلیس
راولپنڈی: ( )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ قومی مقصد اور کاوش ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن گلوبل ڈویلپمنٹ پروگرام کے صدر کرسٹوفر ایلیس نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے امور پر بات چیت ہوئی۔آرمی چیف نے ملینڈا اینڈ بل گیٹس فانڈیشن کی جانب سے پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کو سراہا اور فانڈیشن کو پاک فوج کی جانب سے مسلسل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ قومی کاز اورقومی کوشش ہے۔اس موقع پر کرسٹوفر ایلیس نے کہا کہ پاک فوج نے قومی انسداد پولیو مہم میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، پاک فوج نے رواں سال ملک بھر میں پولیو مہم کو یقینی بنایا۔ اس کے علاوہ پاک فوج نے بذریعہ کمیونٹی، بااثر افراد آگہی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا، پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کیلیے خلاف بھی کامیاب مہم چلائی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved