اسلام آباد ( ) وفاقی دارلحکومت سمیت ملک بھر میں سبزیوں اور پھلوں سمیت اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے ،ٹماٹر 120روپے فی کلو مٹر 280،آلو80روپے ،پیاز70روپے ،انگور350روپے ،سیب 200روپے اور انڈے 190روپے درجن تک پہنچ گئے ، قیمتوں میں اضافہ کے باعث پھلوں کی خریداری میں کمی واقع ہوئی ہے Click on the link to see full news on BAADBAN TV

اسلام آباد ( ) وفاقی دارلحکومت سمیت ملک بھر میں سبزیوں اور پھلوں سمیت اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے ،ٹماٹر 120روپے فی کلو مٹر 280،آلو80روپے ،پیاز70روپے ،انگور350روپے ،سیب 200روپے اور انڈے 190روپے درجن تک پہنچ گئے ، قیمتوں میں اضافہ کے باعث پھلوں کی خریداری میں کمی واقع ہوئی ہے ،وفاقی دارلحکومت کی ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی مقررہ قیمتوں پر عمل درآمد کرانے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی جانب سے علیٰ الصبح سبزیوں اور پھلوں سمیت دیگر اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں کے حوالے سے ریٹ لسٹ جاری کرکے مختلف مارکیٹوں میں دکانوں اور ریٹرھی بانوں کو فروخت کردیا جاتا ہے تاہم اس ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کے حوالے سے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے جاتے ہیں انتظامیہ کے مطابق شہر بھر کے دکاندار اور ریٹرھی بان بولی میں پھل اور سبزیاں خریدنے کی بجائے منڈی میں موجود ہول سیلرز سے خریدتے ہیں جہاں سے انہیں سامان مہنگا ملتا ہے اس وقت صورت حال یہ ہے کہ پرائس لسٹ کے مطابق تاجر تو درکنار ریٹرھی بان بھی پھل اور سبزیاں فروخت نہیں کر رہے ہیں اس وقت سرکاری نرخ نامے کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت 88روپے مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 120روپے فی کلو دیا جارہا ہے اسی طرح پیکے آلو کی قیمت73روپے درج ہے جبکہ مارکیٹ میں 80روپے پیاز کی قیمت42روپے جبکہ مارکیٹ میں60روپے فی کلوآدرک 275روپے جبک مارکیٹ میں 350روپے سبز مرچ 60روپے فی کلو جبکہ لمارکیٹ میں 120روپے فی کلو،کھیرا 53 روپے فی کلو جبکہ مارکیٹ میں 80روپے فی کلودستیاب ہے اسی طرح کالا کلو سیب کی سرکاری نرخ نامے میں قیمت 158روپے ہے جبکہ مارکیٹ میں 200روپے فی کلو سیب گولڈن 105روپے فی کلو جبکہ مارکیٹ میں 150روپے فی کلو انگور سندر خانی 253 روپے فی کلو جبکہ مارکیٹ میں 350روپے فی کلو انگور ٹافی147روپے فی کلو جبکہ مارکیٹ میں 200روپے فی کلو دستیاب ہے اسی طرح انڈے کا سرکاری ریٹ 175روپے فی کلو ہے جبکہ مارکیٹ میں 190روپے فی کلو فروخت کئے جارہے ہیں تاجروں کے مطابق مہنگائی کی حالیہ لہر میں پھلوں کی خریداری میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ لوگ سبزیاں خریدنے کے لئے اپنی ضرورت سے کم اور گنجائش کے مطابق سامان خرید کر گزارہ کر رہے ہیں