کرونا کا ڈنگ خطرناک صورتحال اختیار کر گیا ھلاکتوں مے اضافہ اسلام آباد مے کرونا کا ڈنگ جاری شرح 24 فیصد Click on the link to see full news on BAADBAN TV

اسلام آباد: ملک بھر میں مہلک عالمی وبا کوروناوئرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز اور فعال کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔پیر کے روز ملک بھر میں کوروناوائرس کے 7195نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران(بقیہ نمبر13)

پاکستان میں مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید8مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد29105تک پہنچ گئی۔ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد76617تک پہنچ گئی ۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح12.53فیصد تک پہنچ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے پیر کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک10 کروڑ29لاکھ75ہزار552 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران2لاکھ86ہزار593افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک7کروڑ88لاکھ60ہزار543افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں4لاکھ70ہزار601افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی17 کروڑ7لاکھ11ہزار868خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں7لاکھ86ہزار27کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 13لاکھ74ہزار800تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے12 لاکھ69 ہزار78مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔